کروڑ لعل عیسن : انجمن آڑتھیان نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا۔ رمضان المبارک میں سبزی اور فروٹ کے اسٹال لگوائے جبکہ غریبوں میں گفٹ پیک بھی تقسیم کیئے۔ سبزی اور فروٹ کو مناسب نرخوں پر لانے کیلئے انتظامیہ کے مکمل تعاون میں پیش پیش رہے۔
ان خیالات کا اظہار انجمن آڑتھیان کروڑ کے صدر طارق محمود پہاڑ، سرپرست شیخ محمد ایوب، جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو اور چیئر مین عبدالواحد انصاری نے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کروڑ کے آڑتھی مناسب نرخون پر سبزی اور فروٹ فروخت کرنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جیسے ہم انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ایسے ہمارے مسائل بھی حل کیئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کروڑ سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے کائی سہولت میسر نہیں اور نہ ہی صفائی کا انتظام ہے جس کے باعث آڑتھیوں کو بے پنا مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے تمام مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
