
اقوام متحدہ نے اسامہ بن لادن کی موت کے اکیس مہینے بعد ان کا نام پابندیوں کی فہرست سے خارج کردیا۔ اقوام متحدہ نے جنوری دو ہزار ایک میں اسامہ بن لادن پر سفری پابندیاں عائد کر کے اثاثے منجمد کردیئے تھے۔
اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے اکیس ماہ بعد اقوام متحدہ نے ان کا نام پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ منجمد اثاثوں کی بحالی کے لئے متعلقہ ممالک کو درخواستیں دینی ہوں گی جس میں یہ یقین دہانی لازمی ہو کہ اثاثے کسی ایسے فرد یا گروپ کو منتقل نہیں کئے جائیں گے جن کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل ہو۔
القاعدہ کے سربراہ کو امریکی فوج نے دو مئی دو ہزار گیارہ کو ایبٹ آباد آپریشن میں ہلاک کردیا تھا۔
