
ممبئی (جیوڈیسک) اپنی آنے والی فلم ”ڈیڑھ عشقیہ” کی تشہیر کے دوران انہوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ بہت سے بھارتی فلم ساز آسکر ایوارڈز کے پیچھے بھاگتے ہیں۔
انہوں نے کہا آسکر کے لیے فکر انہیں مضحکہ خیز لگتی ہے۔ نصیر الدین شاہ نے کہا انہیں یوں لگتا ہے کہ بھارتی اداکاروں کو آسکر کبھی نہیں ملے گا اس لیے اس کی فکر چھوڑ کر ویسی ہی فلمیں بنانی چاہیئں جیسی بھارت میں بنتی چلی آ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ”ڈیڑھ عشقیہ ” میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا مادھوری کمال کی اداکارہ ہیں۔
