لاہور(پی پی سی)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں پیش کئے جانیوالے بیرون ممالک کے ڈراموں سے خوفزدہ ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں، بھارتی ڈرامے اپنا سحر بر قرار نہیں رکھ سکے تو کسی اور ملک کا بھی ہماری ڈرامہ انڈسٹری سے کوئی مقابلہ نہیں۔ ایک انٹر ویو میں عرفان کھوسٹ نے کہا ہے۔
کہ ہمیں اس طرح کے اقدامات سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس سے مقابلے بازی کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے پیش کرنے کی اجازت دینے والوں کو سوچنا چاہیے کہ آیا یہ ڈرامے ہمارے کلچر سے مطابقت بھی رکھتے ہیں یا نہیں اگر اس سے ہماری ثقافت او رنوجوان نسل کسی اور طرف راغب ہوتی ہے تو ہمیں اسکی اجازت دینے سے پہلے ضرور اس پر غور کرنا چاہیے۔
