کراچی : ینگ بلوچ فٹ بال کلب حب کے زیر اہتمام تیسرا نصیر احمد رانجھو یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں حب چمپئن پاک بلوچ فٹ بال کلب نے مد مقابل رانا اسپورٹس بلدیہ ٹائون کو 1-0سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، میچ کے دوران کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے سخت اور دلچسپ کھیل کا مظاہرہ کیا کھیل کے آخری لمحات میں پاک بلوچ کے کپتان قربان کے خوبصورت کراسی پر امان نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیاب اور سیمی فائنل تک رسائی دلائی۔
ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل پاک بلوچ بمقابلہ ینگ پنجگور لیاری کے درمیان کھیلا جائے گا ۔منعقدہ ٹوورنامنٹ میں 24معروف فٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے آخری کوارٹر فائنل کے مہمان خصوصی سیکرٹری گلشن اسپورٹس علی اصغر کا دونوں ٹیموں سے تعرف کرایا گیا اس موقع پر رحیم محمڈن کے روح رواں پرویز قاسو ،میڈیا کوارڈینٹر شیرافضل ،محمد ارشد اور دیگر فٹ بال اسے وابستہ شخصیات بھی موجود تھے ۔میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری زاہد عشاق ،شمیم اور عبدالرشید نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید بلوچ تھے۔
