
وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہو گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار منصوبہ بندی ڈویژن کے دورہ کے موقع پر کیا۔ جہاں انہیں پاک چین اقتصادی راہداری اور لاہور تا کراچی موٹر وے کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے موٹر وے سمیت قومی شاہرات کی حالت زار پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورآئندہ جامع بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کا نام پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز رکھنے کی بھی منظور دیدی۔
