
چترال (جیوڈیسک) چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں
پاک فضائیہ کاسی 130 طیارہ کھانے کے 500 پیکٹس لے کر چترال روانہ ہوگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے انجینئرز نے دروش اور بروز پل کی مرمت مکمل کر لی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پل کی مرمت کےبعدچترال کاملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے۔
