
کاٹلنگ (جیوڈیسک) ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا تربیتی جہاز معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ سپر مشاق طیارے نے تکنیکی وجوہات کے باعث کاٹلنگ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی۔
اس دوران دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے ائیر ہیڈکوارٹر میں انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
