Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاک فوج، سیلاب اور فلاح انسانیت

July 28, 2015July 28, 2015 0 1 min read
Flood in Pakistan
Flood in Pakistan
Flood in Pakistan

تحریر: محمد عتیق الرحمن، فیصل آباد
سیلاب ایک قدرتی آفت ہے اور اس کا اختیار کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں، یہ سب اللہ وحدہ لاشریک کا نظام ہے کہ وہ کہیں ہرروز دن میں کئی بار بارش برسا دے اور کہیں بارش کا قطرہ تک نہ برسائے۔ان سب کے باوجود اسلام ہمیں حفاظتی اقدامات سے منع نہیں کرتا اور آج کل کے جدیددور میں حکومتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لئے سیلابی خطرات والے علاقوں میں مون سون سے قبل نہ صرف اقدامات کریں بلکہ عوام میں بھی اپنی حفاظت کا شعور اجاگر کریں۔ ہاتھ پر ہاتھ رکھے خطرے میں گھرنے کی بجائے آگے بڑھ کر امدادی وحفاظتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اگر ہم پاکستان کی حد تک بات کریں تو نہایت افسوس کے ساتھ یہ کارکردگی سامنے آتی ہے کہ سیاسی جماعتیں ایسے وقت میں جب ان کے ووٹر کو ان کی ضرورت ہوتی ہے توپوائنٹ سکورنگ کرتے نظر آتیں اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتی نظرآتیں ہیں ۔بارشیں ہرسال برستی ہیں ،دریا،ندی نالے ہرسال بپھرتے ہیں ،مکان ہرسال گرتے ہیں ،مکین ہرسال بے گھر ہوتے ہیں،جمع پونجی ہرسال پانی میں بہتی ہے ،کسی کی بیٹی کا جہیز تو کسی کے حج پر جانے کے لئے اکٹھی کی ہوئی رقم ،کسی کے مال مویشی تو کسی کا کھیت کھلیان اور کسی کا سب کچھ سیلاب کی نظر ہوجاتا ہے ۔لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔امداد کے وعدوں واعلانات کے علاوہ کوئی پالیسی ،کوئی حکمت عملی اور کوئی بچاؤکی کوششیں نظر نہیں آتیں ۔بس فضائی جائزے ہی دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔متاثرہ علاقوں میں وزراء کی آمد کے وقت عارضی کیمپ لگائے جاتے ہیں اور ان کے جاتے ہی ان کو لپیٹ دیا جاتا ہے۔

؂ جانے کیا بادلوں کے بیچ سازش ہوئی؟
جن کا گھر مٹی کا تھا انہی کے گھر بارش ہوئی

اس سال بھی پاکستان میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے خیبر پختون خواہ ،جنوبی پنجاب ،چترال،سکردو اور دیگر کئی علاقوں میں سیلاب کی کیفیت ہے جس سے لاکھوں پاکستانی متاثر ہوچکے ہیں اور یہ تعدادبھارتی ریلے کے ساتھ ہی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔اس سال اب تک سب سے زیادہ نقصان چترال ،گلگت بلتستان میں ہوا ہے ۔گاؤں ،بستیوں کی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں ۔پاکستان میں ہرطرف سیلاب کی باتیں ہورہی ہیں ۔پاک فوج اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی اپنی پاکستانی عوام کی مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ویسے روایات ہرکوئی نباہ رہاہے چاہے وہ ہمارے سیاسی لیڈران ہوں یاان کے ماتحت سرکاری ادارے ،مذہبی جماعتیں ہوں یا پھر سیاسی وابستگی رکھنے والی گدیاں ،پاک فوج ہو یاپھر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن والے ۔لیہ میں اپنے د وست عامر جعفر جو کہ ایک عرصہ سے لیہ میں کپڑے کے کاروبار سے وابستہ ہیں سے بات ہوئی تو وہ بتا رہے تھے کہ ہمارے ضلع لیہ میں 380کے لگ بھگ بستیاں متاثر ہوچکی ہیں۔

Pakistan Army's Flood Relief
Pakistan Army’s Flood Relief

ان سے جب میں نے سرکاری اداروں کی کارکردگی کا پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی ویسی ہی ہے جیسی پہلے تھی ۔اگر کوئی سرکاری افسر مددکرناچاہتا بھی ہے تو اس کے پاس وسائل نہیں یاپھر کاغذی کاروائی وغیرہ جیسے لایعنی معاملات۔انہوں نے مزید بتایاکہ ہمیں پیلے رنگ کی جیکٹیں پہنے ہوئے داڑھیوں والے افراد ہی نظر آتے ہیں جن کی جیکٹوں کے پیچھے FIFواضح الفاظ میں لکھا ہوا نظر آتا ہے ۔مزید تحقیق پر معلوم ہواکہ فلاح انسانیت لیہ سمیت دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور خدمت کا کام کررہی ہے ۔سکردو جیسے مشکل ترین راستے والے علاقے میں ریسکیواور ریلیف کاکام وہ پاک فوج کے ساتھ مل کررہی ہے۔صوبہ سندھ ،پشاور،چترال ،گلگت بلتستان،لیہ ،گوجرانوالہ ،راجن پور،حافظ آباداور دیگر متاثرہ علاقوں میں یہ لوگ دن رات خدمت انسانیت میں مصروف عمل نظر آرہے ہیں ۔جیسا ان کا نام ہے ویسا ہی ان کا کام ہے ۔ان کے چیئرمین حافظ عبدالروؤف بنفس نفیس خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہیں وہ اپنے رضاکاروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

فلاح انسانیت کے رضاکار دشوار ترین راستوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے چترال میں گرم چشمہ اوروادی کیلاش جیسے دوردراز علاقوں میں کندھوں پر امداد ی سامان اٹھا کر پہنچ رہے ہیں۔ اگرصرف لیہ کی بات کروں تو پچھلے سات دن سے یہ لوگ متاثرہ عوام تک پہنچ کر ان کے دکھوں کا مداواکرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔ان کے امدادی کیمپ ککڑوالا اور بکھری احمد خان بند پر لگے ہوئے ہیں۔ان کی دوکشتیاں اور ایک ایمبولینس دن رات مصروف خدمت ہیں۔روزانہ ایک وقت میں 500افراد کوپکا پکایاکھانا دیاجاتا ہے ۔میرادوست بتارہا تھاکہ ایک دفعہD.C لیہ اورڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر لیہ نے فلاح انسانیت والوں کاکھانا لوگوں کے زیادہ ہونے کی وجہ سے FIFوالوں سے لے کر تقسیم کیا تھا ۔ یہ لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستانی عوام کی خدمت میں مصروف عمل نظر آرہے ہیں ۔دیگر علاقوں میں ان کے رضاکاروں کا یہی حال ہے کہ جیسے یہ لوگ خدمت کے واسطے ہی اللہ نے پیداکئے ہیں۔

پاک فوج ہمارا وہ ادارہ ہے جس پر پاکستانی عوام ہر دکھ سکھ میں اعتماد کرتی ہے اور مشکل کی گھڑی میں اپنے ووٹ سے منتخب کردہ حکمرانوں کی نسبت ان کی طرف زیادہ دیکھتی ہے ۔پاک فوج نے اس سیلابی آفت میں پاکستانی عوام کو ایک مرتبہ پھر اپنائیت کا احساس دلایا ہے۔پاک فوج ایک طرف ضرب عضب جیسے ایک مشکل ترین فرض کو احسن طریقے سے نباہ رہی ہے اور کراچی میں بوری بند،بھتہ خوروں اور دیگر مجرمانہ ذہنیت کے مالک افراد کو نکیل ڈال کرقابو کررہی ہے تودوسری طرف پاکستان میں ہونے والی کسی بھی آفت میں سب سے پہلے پہنچ کر بغیر کسی پروٹوکول کے خدمت انسانیت میں مصروف نظر آتی ہے ۔اقتصادی راہداری ہویا پھر بھارتی دہشت گردی ہرفورم پر پاک فوج کی آواز سب سے مؤثر ثابت ہونے کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہ عام لوگوں میں رچ بس جاتے ہیں اور اپنے نظریہ پاکستان سے چمٹے رہتے ہیں۔میں دعاگو ہوں کہ پاک فوج ضرب عضب کے ساتھ ساتھ کوئی ضرب ڈیم ہی شروع کردے تاکہ پاکستان کابھلا ہو سکے۔ سیاسی ٹولہ اس سال بھی سیاسی کیچڑ اچھالنے ،امدادی بیانات جاری کرنے اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے ۔یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اس کو حکمران ایسے نصیب ہوتے ہیں جن کو صرف اپنا اقتدار پیارا ہوتا ہے۔

وہ زیادہ تر ایسے منصوبے بناتے ہیں جن کی معیاد ان کے دورحکومت میں مکمل ہوجائے اور وہ عوام کے سامنے اپنی کارکردگی رکھ سکیں ۔بھارت جو کہ ہمارا ازلی دشمن ہے وہ کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان ڈیم بنائے ۔عجیب حال ہے کہ 6ماہ پانی کوترسا جائے اور 6ماہ پانی میں عذاب جھیلا جائے ۔اگر ہمارے پاس ڈیم ہوں تو ہم بارش اور سیلاب کے پانی کا بہتر حل نکال سکتے ہیں اور اپنی قیمتی جانوں کو بچاسکتے ہیں ۔لیکن کیا کریں جی ! جان تو کسی سیاست دان کی یا اسکے کتے کی قیمتی ہوتی ہے عوام کی جان تو کوئی قیمت ہی نہیں رکھتی۔میں وزیراعظم میاں نوازشریف سے پاکستان کی عوام کی طرف سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر وہ خود کوئی ڈیم بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو یہ کام باقی کاموں کی طرح پاک فوج کو سونپ دیں ۔آپ کابھرم بھی رہ جائے گا اورپاکستان کا بھلابھی ہو جائے گا۔

Muhammad Attique
Muhammad Attique

تحریر: محمد عتیق الرحمن، فیصل آباد
03216563157

Share this:
Tags:
flood humanity Muhammad Attique pakistan army rain Risk safety Welfare بارش حفاظت خطرے سیلاب فلاح انسانیت
National Assembly
Previous Post تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک ایک ہفتے کے لئے موخر
Next Post کراچی میں نگلیریا کے باعث 22 سال کی لڑکی دم توڑ گئی

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close