
راولپنڈی (جیوڈیسک) آپریشن ضرب کامیابی سے جاری ہے اور پاک فوج کی شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ سے 35 کلو میٹر دور تحصیل دتہ خیل کے علاقہ مائزر مدہ خیل میں کی جانیوالی تازہ کارروائی میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
فضائی کارروائی میں 25 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے پانچ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
