
بھارت (جیوڈیسک) بھارت نے دعوی کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ سیکٹر میں پاک فوج کی فائرنگ سے 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے اسے بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ آج صبع علی الصبع 3 بجے پیش آیا جب پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کے چار جوان اور ایک جے سی او ہلاک ہوگیا۔
بھارتی فوج نے پاکستانی فوج پر ان ہلاکتوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے پونچھ کے علاقے میں بھارتی سرحد پار کر کے بھارتی فوجیوں کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا۔ پاکستانی فوج نے دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی کارروائی کی تردید کی ہے۔ پاکستانی فوجی ذرائع نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
کہا کہ ان کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی۔ پونچھ سیکٹر میں ہونے والی فائرنگ کی اطلاع جب لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پہنچی تو دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ بھارت کے مرکزی وزیر گرہراجی ار پی این سنگھ نے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس سے بھارت پاکستان کے تعلقات پر اثر پڑے گا۔ اپوزیشن کے رہنما ارون جیٹلی نے کہا کہ ہمیں حقیقت بھی چاہیے۔
کیونکہ یہ میڈیا میں آ رہا ہے۔ دفاعی اور خارجہ پالیسی پر بھی اس کا اثر پڑے گا تو حکومت اس کے تمام مسائل پر جواب دینے کے لیے تیار رہے۔ بھارتی لوک سبھا کے چیئرمین حامد انصاری نے حزبِ اختلاف کو یقین دلایا ہے کہ اگر وہ بحث کا نوٹس دیں گے تو بحث کے لیے وقت دیا جائے گا۔ دونوں ایوانوں کو بتایا گیا کہ
وزیر دفاع دوپہر 12 بجے راجیہ سبھا میں اس بارے میں پالیسی بیان دیں گے۔ اپوزیشن بے جے پی نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف آی ایس پی آر نے نے پونچھ سیکٹر میں پاک فوجج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجیوںں کی ہلاکت کی خبر کو بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
