اسلام آباد پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 15 واں سالانہ دو روزہ اجلاس 15 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کرینگے۔
اجلاس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے علاوہ ممبرز ممالک بھی شرکت کرینگے۔ اجلاس کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ابھی سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ دوروزہ اجلاس 16نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
