
کراچی (جیوڈیسک) پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی۔
کراچی میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔
پاکستان نے 366 رنز کا ہدف 38 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد جمیل نے 82، محمد زاہد نے 60 رنز بنائے۔
