Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اب کس کی باری۔۔۔۔۔؟؟

March 25, 2019March 25, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

23 مارچ کو ہم نے ”یومِ پاکستان”بھرپور قومی جوش وجذبے سے منایا۔ برادر اسلامی ملک ملائیشیا کے وزیرِاعظم مہاتیر محمد یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ یہ دِن زیادہ جوش وجذبے سے منانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ہم نے تازہ تازہ بھارت کی ریشہ دوانیوں کا مُنہ توڑ جواب دے کر اُسے یہ پیغام دے دیا کہ ہم تیار ہیں، امن کے لیے اور جنگ کے لیے بھی۔ ہماری بہادر افواج جذبۂ شوقِ شہادت سے سرشار، مادرِوطن کی آبرو پر کَٹ مرنے کو تیار۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ جب بھی بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ 26 فروری کوجب بھارت نے پلوانا حملے کا بہانہ بنا کر پاکستان میں دَراندازی کی مذموم کوشش کی تو ہماری بہادر افواج نے 28 فروری کواُسے نہ صرف مُنہ توڑ جواب دیا بلکہ اُس کے 2 مِگ 21 بھی مار گرائے۔ اِس جوابی حملے سے بھارت پر عیاں ہوگیا کہ پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔ اِس لیے اُس کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اِس جواب سے اقوامِ عالم پر بھی عیاں ہو گیا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا نہ صرف جواب دے گا بلکہ عین ممکن ہے کہ دونوں ممالک ایٹمی تصادم پر اتر آئیں۔ اِسی لیے بھارت کو ”ہلاشیری” دینے والے ممالک بھی امن کی فاختائیں اُڑانے لگے کیونکہ سبھی جانتے تھے کہ اگر پاک بھارت ایٹمی جنگ چھِڑ گئی تو دنیا کی ستّر فیصد سے زائد آبادی ملیامیٹ ہو جائے گی۔

یہ وہ وقت تھا جب حکومت اور اپوزیشن باہم شیروشکر اور ایک صفحے پر۔ پوری قوم اِس جذبے سے سرشار کہ ”اے دشمنِ دیں تو نے کِس قوم کو للکارا، لے ہم بھی ہیں صف آرا”۔ لیکن جونہی کچھ سکون ملا، ہم اپنی پرانی ڈگر پہ لوٹ آئے اور اب ”وہی ہے چال بے ڈھنگی، جو پہلے تھی سو اب بھی ہے”۔ دونوں طرف سے الزامات کی بارش اور چور چور، ڈاکو ڈاکو کی للکار۔ احتساب کے نام پر انتقام کی بُو چاروں طرف پھیل چکی۔ کپتان نے کہا کہ وہ مودی سے تو بات کر سکتے ہیںلیکن کرپشن کرنے والوں سے نہیں۔ یہ الگ بات کہ سپریم کورٹ جسے مسلمہ کرپٹ قرار دے چکی، وہ کپتان کی کابینہ کے اجلاس میں بیٹھا نظر آیا۔ سیانے کہتے ہیں کہ گھر کی بات گھر میں رہے تو اچھا، باہر نکل جائے تو بدنامی، محض بدنامی لیکن ہمارے وزیرِاعظم ملک میں ہوں یا بیرونی ممالک کے دورے پر، ہر جگہ ملکی کرپشن کا رونا روتے رہتے ہیں۔ اُن کے نزدیک پاکستان کا سب سے بڑا مسٔلہ کرپشن ہے اور جب تک کرپشن کرنے والوں کو نشانِ عبرت نہیں بنایا جاتا، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ بجا! مگر چین کا شمار دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں ہوتا ہے لیکن جس تیزی سے چین نے ترقی کی منازل طے کیںاُس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

کرپشن ملکی ترقی کی راہ کی ایک رکاوٹ ضرور مگر کئی بڑی رکاوٹیں اور بھی۔ دراصل عمران خاں نے عام انتخابات سے پہلے کرپشن کا جو بیانیہ قوم کے سامنے رکھا، وہ بہت مقبول ہوا اور اِسی بیانیے کی مقبولیت نے خاں صاحب کو مسندِ اقتدار تک پہنچایا (اِس بیانیے کو مقتدر حلقوںمیں بھی پذیرائی ملی)۔ یہی بیانیہ لے کر عمران خاں اب بھی چل رہے ہیں حالانکہ اب وہ اِس مملکتِ خُداداد کے وزیرِاعظم ہیں۔ شاید اُنہیں یاد ہی نہیں کہ اب وہ اپوزیشن لیڈر نہیں، وزیرِاعظم ہیں، جس کے تقاضے کچھ اور ہوتے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کپتان اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتے لیکن ساتھ لے کر چلنا تو دور کی بات وہ تو اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں۔ کپتان اور حواریوں کا یہی رویہ اندرونی خلفشار میں روزبروز اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ یہی اندرونی خلفشار ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ، جس کا الزام خود تحریکِ انصاف پر آتا ہے۔ وزیرِاعظم صاحب کہتے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کی چیخیں تو نکلیں گی۔ جب وہ تھَر کے دورے پر گئے تو فرمایا ”اب سندھ سے بھی چیخیں آنا شروع ہو گئی ہیں”۔ خاں صاحب کے ایسے ہی بیانات ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، صرف کرپشن نہیں۔

پاکستان کی جمہوری تاریخ قابلِ تحسین ہرگز نہیں۔ رَبّ ِ لَم یَزل نے تو ارضِ وطن کو معدنی دولت سے مالامال کر رکھا ہے، صرف ”تھَرکول” میں اتنی توانائی جو سعودی عرب اور عراق کے تیل کی مجموعی توانائی سے بھی زیادہ لیکن قائد کی جیب کے کھوٹے سکّوںنے ستّر سالوں میں اِس کا یہ حال کر دیا کہ ہم کشکولِ گدائی لیے دَردَر کے بھکاری۔ کہنے کو تو وزیرِاعظم عمران خاں نے کہہ دیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے تو بہتر ہے خودکشی لیکن پھر اُسی آئی ایم ایف کی منتیں اور ترلے۔ اب قوم کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی نوید سنائی جا رہی ہے۔

حقیقت یہی کہ یہاں جو بھی آیااُس کی اپنی ڈفلی اپنا راگ۔ چھتیس سالہ دَورِآمریت سے اگر قوم کا بھلا نہیں ہوا تو جمہوری ناخداؤں نے بھی مجبوروں کی راہ کے کانٹے نہیں چُنے۔ ہر کسی نے حصولِ اقتدار ہی کی تگ ودَورکی۔ اِس کشمکش میں قوم کا کتنا بھلا ہوا، سب کے سامنے۔ پرویز مشرف کے 10 سالہ دَورِآمریت کو نکال کر 1988ء سے 2018ء تک پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کی حکومت رہی۔ اِس پورے دَور میں دونوں سیاسی جماعتیں باہم دست وگریباں، ایک دوسرے کو سکیورٹی رِسک قرار دیتی رہیں۔ مشرف کے دَورِآمریت میں دونوں جماعتوں کے مابین ”میثاقِ جمہوریت” ہوا جو ”مذاقِ جمہوریت بن کے رہ گیا۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے اِدھر میثاقِ جمہوریت کیا اور اُدھر پرویزمشرف کے ساتھ این آر او کی ڈیل بھی کر لی۔
محترمہ کی شہادت کے بعد آصف زرداری پیپلزپارٹی کے کرتادھرتا بنے۔ محترمہ کی شہادت پر نوازلیگ نے تو عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا لیکن آصف زرداری نے مخدوم امین فہیم کے ذریعے پرویزمشرف سے ڈیل کرکے عام انتخابات میں حصّہ لینے کا عندیہ دے دیا جس پر نوازلیگ کو بھی مجبوراََ انتخابات میں حصّہ لینا پڑا البتہ جماعت اسلامی اور تحریکِ انصاف انتخابات سے باہر رہیں۔ 2008ء کے عام انتخابات میں اقتدار کا ہما پیپلزپارٹی کے سَرپر بیٹھا۔ دوسری بڑی سیاسی جماعت نوازلیگ بھی عدلیہ بحالی کی شرط پر حکومت کا حصّہ بنی۔ ایوانِ صدارت کے مکین بننے کے بعد آصف زرداری نے عدلیہ بحالی پر لیت ولعل سے کام لینا شروع کیا تو نوازلیگ حکومت سے الگ ہوگئی۔ پھر 2013ء کے عام انتخابات تک دونوں جماعتیں جوتم پیزار رہیں۔ بلاشبہ اِس باہمی چپقلش کا فائدہ تحریکِ انصاف نے اُٹھایا اور عمران خاں قومی لیڈر کے روپ میں سامنے آئے۔ 2013ء کے عام انتخابات میں تحریکِ انصاف نہ صرف تیسری بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھری بلکہ اُسے خیبرپختونخوا کا حقِ حکمرانی بھی مل گیا لیکن کپتان کو یہ منظور نہ تھا۔

بجائے اِس کے کہ عمران خاں خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنا کر قوم ک سامنے پیش کرتے اُنہوں
نے سڑکوں پر نکلنے کی ٹھانی۔ سب کچھ نظروں کے سامنے تھا، ہر کَس وناقص پر عیاں مگر سونامی کی پیداوار ”یوتھیوں” پر نہیں۔ اُنہیں وہی لیڈر پسند تھا جو اُن کے لیے میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کرے اور اُنہیں کھل کھیلنے کا موقع فراہم کرے۔ صرف ”ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں” سے کچھ حاصل نہیں ہوتا جب تک اعمال اُس کی گواہی نہ دیں کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے۔ تحریکِ انصاف کے اعمال اُس کے اقوال کی ہرگز گواہی نہیں دیتے۔اُس کا ڈی چوک اسلام آباد پر دھرنا گواہ کہ نیت کچھ اور تھی۔ ڈی چوک کے دھرنے میں ”کزنز” (عمران خاںاور مولانا طاہرالقادری) نے باہم مل کر جو اودھم مچایا، وہ تاریخ کے صفحات میں محفوظ ہے۔ کوئی مورّخ یہ نہیں بھول سکتا کہ موجودہ وزیرِاعظم عمران خاں نے ڈی چوک اسلام آباد میں ”سول نافرمانی” کا اعلان کیا تھا۔ یہ ایسا اعلانِ بغاوت تھا جس کا جواب کپتان کو کبھی نہ کبھی دینا ہوگا کیونکہ یہ جواب اُن پر قرض ہے۔ ابھی تک تو اقتدار کے ”اصل” ایوانوں” میں ”مائنس ٹو” پر عمل ہو رہا ہے لیکن جب ”مائنس تھری” پر عمل درآمد کی باری آئے گی تو ماضی کی سب فائلیں کھُل جائیں گی اور ”حساب کتاب” شروع ہو جائے گا۔ تب پنچھی پھُر سے اُڑ جائیں گے اور کچھ پنچھی تو ایسے بھی ہوںگے جن کے بارے میں کپتان یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ
دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
date government India pakistan Prime Minister Prof Riffat Mazhar بھارت تاریخ تقریب حکومت منایا وزیراعظم یوم پاکستان
23rd March Pakistan Day
Previous Post قرارداد پاکستان نظریہ پاکستان کے تناظر میں
Next Post نظریے کی جیت
23rd March Pakistan Day

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close