Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان کی تعمیر وطن میں شاعروں اور ادیبوں کا کردار

August 24, 2018 0 1 min read
Pakistan
Pakistan
Pakistan

تحریر : ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری

آج ہم پاکستان کی تعمیر وطن میں شاعروں اور ادیبوں ے کردار پر بات کرتے ہوئےادب کو کاکل وعارض سے نکال کر قومی یکجہتی کے مقصد کی طرف اس کارخ موڑنے اور عہد کی سچائیوں کی تلاش اور ان مسائل کی نشاندہی اور حل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو مسائل آج ہمارے ملک کی بنیادیں ہلا رہے ہیں۔ اقبال نے کہا تھا کہ

جہانِ تازہ کی افکارِ تازہ سے ہے نمود
کہ سنگ و خِشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا

قلم سے نکلے حروف اپنے عہد کی سچائی کا مظہر ہوتے ہیں جو ادیبوں کے پاس امانت ہوتے ہیں جو آواز ِعصر بن کر اجتماعی شعور کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی تحریروں میں نہ صرف وطن کی مٹی کی خوشبو رَچی ہوتی ہے بلکہ وطن کے بیٹوں کا دُکھ درد بھی سمویا ہوتا ہے۔ ادیب جب جمود اور موجود کے خلاف لب کھولتے ہوئے چیلنج کرتے ہیں توسماجی ارتقاء کا سفر شروع ہوتا ہے اور تمام تر سماجی، معاشرتی ، سیاسی اور سائنسی ترقی کا راز حاضر و موجود سے بیزاری اور سوال کرنے سے ہی شروع ہوا ہے۔ اگر ہم نے بھی ترقی اور قومی یکجہتی کا سفر شروع کرنا ہے تو معاشرے اور ادیبوں کا سوال اور مکالمہ کرنے کا حق تسلیم کرنا پڑے گا ۔
برصغیر کا ادب اور بالخصوص شاعری میں ہمیشہ اس دھرتی کے بالا دست طبقات اور وہ طبقہ جو مذہب کی اصلی تعلیمات کو مسخ کر کے استحصالی طبقات کے معاون بنے اور ان کے خلاف آواز اٹھائی ۔ برصغیر کے ان عظیم سپوتوں میں بُلھے شاہ، سلطان باہو، شاہ حسین، سچل سرمست،خوشحال خان خٹک، رحمان بابا اور کشمیر کے غنی کاشمیری، للہ عارفہ، میاں محمد،غلام احمد مہجور اور عرب و عجم کے سانجے اقبال کی آوازیں آج بھی ہر سو گونج رہی ہیں جن میں اِنسان دوستی، احترامِ انسانیت اور وحدۃِ انسانی کا پیغام ہے۔

ان روایات کو آگے لے کراقبال کی آوازیں آج بھی ہر سو گونج رہی ہیں جن میں انسان دوستی،احترام ـ ِ انسانیت واحدت النسانی کا پیغام ہے۔اِن روایات کو آگے لیکرچلنے والوں میں جوش ؔملیح آبادی، فیض احمد فیضؔ ، احمد فرازؔ، استاد دامنؔ ، احمد ندیم قاسمی ؔ، حبیب جالب ؔاور ساغر صدیقی جیسی سینکڑوں آوازوں نے روحِ عصر کو زندہ رکھا ، تو آزادکشمیر میں ان صدائوں کے ساتھ آواز ملانے والوں میں احمد شمیم، ڈاکٹر صابر آفاقی اور نذیر تبسم جیسے بے شمار لوگ بھی موجود رہے جو اس امر کا ثبوت دیتے رہے کہ قلمکار ہی معاشرے میں زندگی کی علامت اور قوم کی دھڑکنوں کے ترجمان ہوتے ہیں ۔ انہوں نے ظلمتِ شب کا صرف شکوہ ہی نہیں کیا۔ بلکہ یہ لوگ اپنے حصے کی شمعیں بھی جلاتے رہے ہیں اور کہتے رہے کہ ؎

کچھ اور نہیں وعدہء تعبیر کے بدلے
ہم خواب فروشوں سے کوئی خواب خریدے !

قومی ہم آہنگی کیلئے کسی بھی ملک کے شہریوں کے نفع و نقصان کا ایک ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ اگر ملک کی 80فیصد زرعی زمینوں کے مالک انگریزوں کے وفادار ،10فیصد جاگیردار ہوں اور ملک کی 60فیصد آبادی کسانوں اور ہاریوں پر مشتمل ہو تو جاگیرداروں اور ہاریوں میں قومی ہم آہنگی پیدا نہیں ہو سکتی۔ سرمایہ دارمزدور کا خون و پسینہ نچوڑ کر اپنا منافع بڑھائے تو سرمایہ دار اور مزدور ایک قوم نہیں بن سکتے ۔ اس لئے کہ استحصال کرنے والوں اور استحصال زدہ لوگوں کا کبھی اتحاد نہیں ہو سکتا ۔ ظالم و مظلوم دو الگ قومیں ہیں انہیں ایک کرنا ہے تو ملک کے تمام شہریوں کا نفع اور نقصان سانجا کرنا ہو گا ۔ اسلام کا عالمگیر پیغام اخوتّ ، اشرف انسانیت، معاشی مساوات اور سماجی انصاف پر مبنی ہے اور قائد اعظم اور علامہ اقبال نے جن بنیادوں پر ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا تھا ان بنیادوں کو سامنے لانا ہو گا ۔ قائد اعظم ؒ نے 1943میں مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں کہا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد اگر جاگیرداری اور سرمایہ داری جیسے ظالمانہ نظام ختم نہ ہوئے تو ایسے پاکستان کی انہیں ضرورت نہیں ہے۔تو مفکرِ پاکستان علامہ اقبال نے شریعت محمدﷺ کو بیان کرتے ہوئے اسلامی نظام کے خدوخال بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ

چیست قرآن خواجہ را پیغام مرگ
دستگیرِ بندہ و بے ساز و برگ
کس دریں جا سائل و محروم نیست
عبد و مولا حاکم و محکوم نیست
کس نبا شد در جہاں محتاج کس
نقطہء شرعِ مبیں اِس است و بس

اقبالؔ کے نظریۂ اسلام کے مطابق پاکستان میں نظام سرمایہ داری نہیں ہو گا اور لوگ مجبور و محکوم نہیں ہونگے ۔ اس میں روٹی کیلئے ہاتھ پھیلانے والے نہیں ہونگے اس میں حاکم و محکوم کی تقسیم نہیں ہو گی جس میں خلقِ خدا معاشی طور پر محتاج نہیں ہو گی ۔ اقبال کے نزدیک شریعتِ محمدی کی یہی اوربس یہی بنیادی اَساس ہے ۔ حبیب جالب نے اِسی نظریہء پاکستان کی تشریح کرتے ہوئے کہا تھا کہ

ملیں لٹیروں سے لے لو
کھیت وڈیروں سے لے لو
رہے نہ کوئی عالی جاہ
پاکستان کا مطلب کیا
لا الٰہ اِلا اللہ

ملکی یکجہتی قائم کرنے کے دو ہی طریقے ہیں ایک یہ کہ ملک کے ہر شہری کو آئین پاکستان میں درج بنیادی حقوق روٹی ، کپڑا ، مکان ، تعلیم ، صحت اور عزتّ سے زندہ رہنے کا بنیادی حق مہیاّ کرنے کے علاوہ اِستحصال کی تمام قِسموں کو ختم کر کے ایک خوبصورت اور باوقار معاشرے کا قیام جو معاشرہ اس نظام کی بقاء کیلئے ایک قوم بن جائے یا یکجہتی قائم کرنے کا دوسرا طریقہ وہ ہے کہ جو ملک کے 80فیصد محروم طبقات ، اڑھائی کروڑ وہ بچیّ جو سکول کا منہ نہیں دیکھ سکتے ۔ 40فیصد وہ لوگ جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اگر وہ اِس ملک کے وسائل پر اپنا حق جتائیں اور اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھائیں تو انہیں ملک دشمن اور غداّر قرار دے کر ان کی آواز خاموش کرا دی جائے ۔

ہم کو آزادی ملی بھی تو اتنی ناصرؔ
جیسے کمرے سے کوئی صحن میں پنجرہ رکھ دے

مذہب و ملتّ کے نام پر استحصالی طبقات کے ہاتھون لٹنے والوں کیلئے احمد ندیم قاسمی نے کہا تھا کہ
امیر شہر غریبوں کو لوٹ لیتا ہے
کبھی بہ حیلہء مذہب ، کبھی بنامِ وطن!

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان غریب ملک ہے اس لئے ہم لوگوں کی معاشی حالت بہتر نہیں کر سکتے لیکن اصل صورتحال یہ ہے کہ پاکستان قدرت کی طرف سے عطا کی گئی معدنیات کی نعمتوں جن میں تیل ، گیس، سونا چاندی اور دیگر قیمتی معدنیات اور آبی وسائل میں پہلے پانچ دنیا کے ممالک میں شامل ہے لیکن قوانین اور بیوروکریسی ، آج بھی سامراجی آقائوں کی خدمت پر مامور ہے اور ان قدرتی وسائل اور آبی وسائل کے فوائد سے پاکستان کے لوگ محروم ہیں جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں ان وسائل کو لوٹنے میں مکمّل طور پر آزاد ہیں بلکہ اگر حکومتِ پاکستان ذرا بھی اِس ڈکیتی میں رکاوٹ ڈالے گی تو کروڑوں ڈالر جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ چند ہفتے قبل ریکوڈک کے معاملے میں ورلڈ بینک کے ٹربیونل کا فیصلہ اس کی زندہ مثال ہے ۔ بلوچستان کے سونے اور چاندی کی ریکوڈک اور سینڈک کی کانوں کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہاتھوں لوٹ مار جوبن پر ہے تو آزاد کشمیر میں بھی معدنیات اور ہائیڈل جنریشن کی مقامی اور بین اقوامی سامراجی کمپنیوں کے ہاتھوں لوٹ مار بھی ہوش ربا داستان رکھتی ہے۔

ناز مظفرآبادی نے اس پر کہا ہے کہ
یہاں اک مافیا ہے قوم کی تقدیر کا مالک
کہ دریائوں پہ ساحل پہ انہی لوگوں کا قبضہ ہے
تناسب میں جو آبادی کے دو فیصد سے بھی کم ہیں
میرے ملکی وسائل پر انہی لوگوں کا قبضہ ہے

قومی یکجہتی کیلئے یہ صدا آپ ساتھ لیکر جائیں کہ مقامی اور بین الاقوامی استحصالی قوتوں سے آزادملک اور اس کا آزاد نظامِ معیشت ہی ملکی یکجہتی اور قومی تعمیر و ترقی کا روڈ میپ بن سکتا ہے اگر آج بھی پالیسی ساز ادارے اِس قومی لوٹ مار پر بیدار نہ ہوئے تو بقول انور مقصود’اس قوم کو جب تک دھوکے اکا پتہ چلتا ہے اس وقت تک یہ انہیں کھا چکے ہوتے ہیں‘‘

بانجھ ہو کر رہ گیا جس وقت دھرتی کا بدن
تب ہمارے نام یہ جاگیر کر دی جائے گی

آپ بلوچستان کے قدرتی وسائل پر بلوچستان کے باسیوں اور پاکستان کے غریبوں کا حق تسلیم کریں کوئی کُلبھوشن یادیو پاکستان کی حدود میں گھسنے کا سوچ بھی نہیں سکے گا ۔ ملکی قدرتی وسائل کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی لوٹ مار سے بچا کر ان پر پاکستان اور آزادکشمیر کے لوگوں کا حق ملکیت و حق استفادہ تسلیم کیجئے ۔ مذہب ، ملک ، نظریہء پاکستان اور حُبّ الوطنی پر مقتدر اشرافیہ اور مذہبی ٹھیکیداروں کی اجارہ داری ختم کرتے ہوئے ان کے حقوقِ ملکیت پاکستان کے عوام پاکستان کے مزدوروں ، کسانوں ، ہاریوں ، مزارعین کے نام منتقل کیجئے ۔تھر میں بھوک سے مرتے بچوں کو بھی نظریہء پاکستان میں شامل کیجئے لوگوں کے دِلوں کا حال جاننے اور جنت و دوزخ میں بھیجنے کا خُدائی اختیار سے واپس لینے کا اہتمام کیجئے

قائد اعظم کی 11اگست1947ء کو پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کی گئی تقریر جو نبی پاکﷺ کے ہاتھوں تحریر کردہ میثاقِ مدینہ اور نجران کے عیسائیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی روشنی میں کی گئی تھی اور جسے پاکستان کے قبضہ گروپ نے سنسر کر دیا تھا ۔ اِس تقریر کو واگزار کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائیے تا کہ اسلام کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں رواداری ، برداشت ، سماجی انصاف ، معاشی مساوات اور تکریم انسانیت کی بنیاد پر ملک امن و ترقی کا گہوارہ بن سکے اور پاکستان کے لوگ اقبالؒ اور قائد اعظم ؒ کے خوابوں کی تعبیر حاصل کر سکیں اور 1980 کی دہائی میں افغانستان میں روس اور امریکہ کی جنگ میں ضرورت کے تحت مذہب کے نام پر ایجاد کردہ بیانیے جو اَب ایسے نتائج پیدا کر رہے ہیں کہ ہزار ہاء پاکستانی بم دھماکوں میں اس عفریت کا شکار ہو چکے ہیں اِ ن بیانیوں اور ان کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی مخلوق کو کنٹرول کرنے کا حقیقی بندوبست کیا جائے تا کہ پاکستان کے گلی کوچوں میں قتل و غارت گری بند ہو سکے۔ یہ ا سلئیے بھی ضروری ہے کہ اقبال ؒ اور قائد اعظم ؒ کا جمہوری پاکستان، عوامی پاکستان، مضبوط و خوشحال پاکستان اور پر اَمن پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہو سکتا ہے۔

قومی آہنگی کے موضوع پر بلند ہونے والی آوازوں کو یکجا کر کے ایک ایسی دستاویز تیار کر تے ہیں جو پاکستان کے تمام شہریوں ، پاکستان کے تمام صوبوں ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان انصاف کے اصولوں کی بنیاد پر یکجہتی اور ہم آہنگی قائم کرنے کیلئے ایک نئے معائدہ ء عمرانی ، کی بنیاد بن سکے۔

اور احمد ندیم قاسمی ؔکی اس دعا کے ساتھ بات ختم کرونگا
خدا کرے میرے اک بھی ہم وطن کیلئے
حیات جُرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
یہاں جو پھول کھِلے وہ کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
خُدا کرے کہ میری ارضِ پاک پہ اترے
وہ فصلِ گل جِسے اندیشہء زوال نہ ہو

Dr. Muhammad Riaz Chaudhry
Dr. Muhammad Riaz Chaudhry

تحریر : ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری

Share this:
Tags:
pakistan poets problems roles writers ادیبوں پاکستان کردار مسائل وطن
Qurbani
Previous Post قربانی کیوں
Next Post یقینا وزیراعظم عمران خان تبدیلی لائیں گے
Imran Khan Change

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close