
لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر اکرم رضا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نارواسلوک پر امپائرنگ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے امپائرنگ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اکرم رضا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ امپائروں کی تقرری میں میرٹ سے کام نہیں لے رہا۔
