کراچی (ثناء زاہد سے) یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں ایک سماجی ادارے دی گرین ایگلز پاکستان نے ایٹریم مال میں یادگار پروگرام منعقد کیا، جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ 23 مارچ کی مناسبت سے دلچسپ سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا تھا جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بہترین پوسٹر تیار کیے۔






