Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی، تیسری قسط

December 25, 2016December 25, 2016 0 1 min read
Sartaj Aziz
 Kharja Policy
Kharja Policy

تحریر: سید انور محمود
سترہ ستمبر 2016 کی رات اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے سیکورٹی کے اعتبار سے انتہائی مضبوط بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر حملہ بھارت کا اپنا رچایا ہوا ٹوپی ڈرامہ تھا۔ اڑی میں صرف چار حملہ آوروں نے پورے بھارتی بریگیڈ کوپانچ گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔اڑی حملہ کے فوراً بعد بھارت نے کوئی تحقیق کئے بغیر پاکستان پر الزام لگانے میں جو تیزی دکھائی اس سے تجزیہ کاروں کی اس رائے میں بڑا وزن ہے کہ یہ خود بھارت کی سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے حملہ آوروں کے مارے جانے سے پہلے بھارت کو یہ تفصیلات کس نے مہیاکیں کہ‘‘حملہ آور آزاد کشمیر سے کنٹرول لائن کی آہنی باڑ توڑ کر ایک ندی پار کرکے ہتھیاروں سمیت بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے تھے۔ بھارت نے پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملے کے دوران ہی واویلا شروع کردیا تھا کہ اس میں پاکستان کا ہاتھ ہے، بعد میں بھارت کی اپنی انٹیلی جنس ایجنسی نے تحقیق کی تو تصدیق کردی کہ اس واقعہ میں پاکستان یا اس کی کسی ایجنسی کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔اڑی حملہ کا الزام لگانے کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی کے لئے بدنام کرنا تھا اور جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کی اہمیت کو کم کرنا تھا۔

وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد بھارت نےاپنے ساتھ بنگلہ دیش، بھوٹان اور افغانستان کو ملاکرسارک کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا، ظاہر ہے اس کےبعد سارک کانفرنس کا ہونا ممکن نہ تھا۔ سارک کو قائم ہوئے اکتیس سال سے زیادہ ہوگئے لیکن یہ تنظیم عملی اعتبار سے وہیں ہے جہاں اپنے قیام کے وقت تھی۔ سارک تنظیم کو سب سے زیادہ نقصان بھارت کی وجہ سے ہورہا ہے، سارک تنظیم کے ممبران میں بھارت زمینی اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے، اس وجہ سے وہ اپنے آپ کو علاقے کا تھانیدار سمجھتا ہے۔ پاکستان میں سارک کانفرنس نہ ہونے وجہ یہ ہے کہ ہندوستان کے سیاسی رہنما بہت ہی تنگ نظر ہیں، ان سے وسیع القلبی اوردور اندیشی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔بھارت نے اس کانفرنس کو ملتوی کرواکر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی 22 ستمبر کواقوام متحدہ میں کی ہوئی تقریر کابدلہ لیا تھا،جس میں پاکستانی وزیر اعظم نے اس سال 8 جولائی 2016کے بعدسے اب تک جو بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر میں ہوئے ہیں، اس کا پردہ چاک کردیا تھا، خارجہ پالیسی کے حساب سے وزیراعظم کی تقریر بہت اچھی تھی، لیکن سارک کانفرنس منسوخ ہونا بھارت کی سیاسی محاز پرایک بڑی کامیابی تھی۔اس کے بعد ہماری وزارت خارجہ کوبھارت کے خلاف سفارتی پنجہ لڑاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، ہاں ہمارئےمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنی ناکامی یہ کہہ کر قبول کرلی کہ اگر ‘‘ڈونلڈٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرادیں تو انہیں نوبل انعام مل سکتاہے’’، اب یہ پتہ نہیں چل سکا کہ سرتاج عزیزنوبل انعام کمیٹی کے چیرمین کب بنے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جمعرات 9 جون 2016 کی پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکز و محور ملک کی معاشی ترقی، پڑوسیوں کے ساتھ پرامن تعلقات، اور اسلامی دنیا سے اٹوٹ اور مضبوط تعلقات ہیں۔ جبکہ وسطی ایشیائی ریاستوں، روس اور امریکہ سے اچھے تعلقات پر مبنی معاشی مفادات ہماری خارجہ پالیسی کے خاص رہنما اصول ہیں۔ اس پریس کانفرنس سے پاکستان کے عوام کو یہ بھی پتہ چلا کہ بقول مشیر خارجہ ‘‘پاکستان کو باقاعدہ کل وقتی وزیر خارجہ کی قطعی ضرورت نہیں ہے’’۔ سرتاج عزیز نےشاید یہ بات اس وجہ سے بھی کہی ہوگی کیونکہ وہ خود عوام سے منتخب شدہ نمائندئے نہیں ہیں۔دوسرئے ان کا کہنا تھا کہ ’’بھارت کے ساتھ پاکستان کے جو تحفظات ہیں اس کےلیے پائیدار امن اورمسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے‘‘، مشیر خارجہ تو کچھ نہیں کرپائے انتظار کریں اگرڈونلڈ ٹرپ ان کی نوبل پرائز کی پیشکش قبول کرلیں تو مظلوم کشمیری عوام انہیں دعاضرور دینگے۔ تیسری بات جو انہوں کہی کہ’’امریکہ موقعہ پرست دوست ہے، اسکی سٹرٹیجک پارٹنرشپ پاکستان کے ساتھ، نوازشات انڈیا کے ساتھ ہیں‘‘۔یہ بھی مشیر خارجہ کا اپنی ناکام خارجہ پالیسی کا کھلا اقرار ہے۔ کمال ہے انہیں 88 سال کی عمر میں پتہ چلا، جبکہ عام پاکستانی کو بہت چھوٹی عمر میں یہ پتہ ہوجاتا کہ ’’امریکہ موقعہ پرست دوست ہے‘‘ ہر بچے کو اس کے ابا بتاتے ہیں کہ بیٹا امریکہ سے تعلقات کی وجہ سےآج تم سمیت پوری قوم فی فرد 1 لاکھ 20 ہزار روپےکی مقروض ہے اور بیٹا جب میں بھی پیدا نہیں ہوا تھا تب 1971 میں امریکہ کے وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے پاکستانی صدر یحییٰ خان کو پیغام بھیجاتھا کہ مشرقی پاکستان میں کچھ دیر اور ڈٹے رہیں، ہم ساتواں بحری بیڑہ بھیج رہے ہیں لیکن اس کی آمد میں 36 گھنٹے لگ سکتے ہیں، لیکن ساتواں بحری بیڑہ 36 سال بعد بھی نہ آیا۔

Sartaj Aziz
Sartaj Aziz

چلیں بھارت کے شہر امرتسرچلتے ہیں جو پاکستانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے صرف 28 کلو میٹر(17.4میل) دور واقع ہے۔ امرتسرمیں موجودگولڈن ٹیمپل سکھ مذہب کی ایک مقدس عبادت گاہ ہے۔اسی شہر میں چاردسمبر 2016 کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس منقعد ہوئی جس میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی تھی۔ اس کانفرنس میں سرتاج عزیز کو جانا چاہئے تھا یا نہیں یا اس کانفرنس میں پاکستان کو کیوں شرکت کرنا پڑی، یا پاکستان کو کیا فائدہ یا کیا نقصان ہوا اس کے لیےایک علیدہ مضمون کی ضرورت ہےجوجلدہی لکھونگا۔اس کانفرنس سے پہلے بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 9 اور10 نومبر کو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس ملتوی ہوچکی تھی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس سے ایک دن پہلے بھارت پہنچ کر بھارتی وزیراعظم کے ساتھ لنچ میں شامل ہوئے، لنچ میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے ذاتی تعلقات کو میڈیا میں زیادہ نشر کیا گیا۔ بھارت نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ان کے ساتھ جانے والے 12 پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ہر طرح کے سفارتی آداب اور اخلاق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جو سلوک کیا وہ بہت زیادہ قابل مذمت ہے۔ سیکورٹی کے نام پر پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے سرتاج عزیز کو پریس کانفرنس سے روکنے کے ساتھ ساتھ گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے سے بھی روک دیا ۔ کانفرنس سے ایک دن پہلے جانے والے سرتاج عزیز اس بدسلوکی پر پروگرام ختم ہونے سے ایک دن پہلے ہی پاکستان لوٹ آئے۔

پاکستان کی 31 جماعتوں نے اسلام آباد میں اکٹھے ہو کر کہا تھا کہ اس کانفرنس میں شرکت نہیں کرنا چاہیے اور صاف طور پراس کا اعلان بھی کیا جانا چاہیے۔ ان جماعتوں میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما ، کشمیری تنظیموں کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کی نمائندگی بھی شامل تھی۔حکومت نے ان جماعتوں کی رائے کو کوئی اہمیت نہ دی۔ افغانستان نے بھی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر اپنی بھارت میں موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاکستان کو بھارتی زبان میں جواب دیا۔ افغان صدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے پانچ سو ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن بہتر ہو گا کہ یہ رقم پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف استعمال ہو۔ پاکستانی مشیر خارجہ کو براہ راست مخاطب کرکے افغان صدر نے کہا کہ ’’مسٹر عزیز، یہ رقم انتہاپسندی کی روک تھام کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے‘‘۔پاکستان کی مخالف میں بولتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے بارئے میں کانفرنس کے کچھ شرکا کہنا تھا کہ افغان صدرمکمل طور پر بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ اشرف غنی کہنا تھا کہ پاکستان ساتھ یہ سلوک کرنا ضروری تھا لیکن سرتاج عزیز بھارت میں اپنی بےعزتی ہونے کے باوجود بھی اس کانفرنس سے مطمین ہیں۔ (جاری ہے)

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
attacks India pakistan Syed Anwer Mahmood بھارت پاکستان حملہ خارجہ پالیسی ناکام
Dera Kotla
Previous Post کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 25/12/2016
Next Post سیکولرسٹو ہوشیار باش! قائد محترم آ رہا ہے
Muhammad Ali Jinnah

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close