Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آپریشن ضربِ عضب

June 18, 2014 0 1 min read
Professor Riffat Mazhar
Riffat Mazhar
Riffat Mazhar

بالآخر حکومت نے وہی فیصلہ کیا جو قوم کے دِل کی آواز تھی۔ شمالی وزیرستان میں افواجِ پاکستان نے آپریشن ضربِ عضب” شروع کر دیا۔یہ افواجِ پاکستان کا نواں بڑا آپریشن ہے،اِس سے پہلے آٹھ بڑے آپریشن کیے جا چکے جن میں آپریشن فریڈم، المیزان، راہِ حق، زلزلہ، راہِ راست ، شیردِل ، راہِ نجات اور آپریشن کوہِ سفید شامل ہیں۔یہ تمام آپریشن نائن الیون کے بعد شروع ہوئے جن میں افواجِ پاکستان کو اپنے اہداف کو سَر کرنے میں تو بھرپور کامیابیاں ملیں لیکن انہیں محض اِس لیے جزوی طور پر کامیاب کہا جا سکتا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کی مرکزی قیادت اِدھر اُدھر بکھر گئی اور پھرپورا پاکستان بم دھماکوں اور خود کُش حملوں کی زد میں آ گیا۔ اِس بار آپریشن ”ضربِ عضب”نہایت احتیاط اور با ریک بینی سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ شمالی وزیرستان کے 4707 مربع کلومیٹر علاقے میں نہیں بلکہ یہ تحریکِ طالبان پاکستان، اسلامی موومنٹ آف اُزبکستان اور پاکستان مخالف القاعدہ کے مخصوص ٹھکانوں کے خلاف کیا جا رہاہے ۔مسلح افواج نے سب سے پہلے شمالی وزیرستان کو دیگر علاقوں سے علیحدہ کیا ، پاک افغان سرحد کی کڑی فضائی نگرانی شروع کی پھر میراں شاہ اور میر علی کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔اُدھر افغان حکومت سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ افغان علاقوں پکتیا ، خوست اور پکتیکا کے داخلی راستوں کو بند کر دیا جائے تاکہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

طالبان کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے ہمیشہ بے نتیجہ ہی رہے اور ہر معاہدے کا اختتام فوجی آپریشن پر ہوا۔ماضی کی حکومتیں طالبان کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کے ساتھ معاہدے کرتی رہیں جو چند ماہ کے بعد ختم ہو جاتے لیکن نواز حکومت نے پہلی مرتبہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے بھرپور مینڈیٹ کے ساتھ تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیااور طالبان کی طرف سے ایک ماہ کی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ۔اُس وقت بھی طالبان کو قریب سے جاننے والے بہت سے دفاعی تجزیہ نگاروں کا یہی خیال تھا کہ طالبان مذاکرات کے لیے مخلص نہیں اور چونکہ اُنہیں نئی صف بندی کے لیے وقت درکار ہے اِس لیے وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہوئے ہیں۔

دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہا سچ نکلا اور محض ایک ڈیڑھ ماہ بعد ہی طالبان نے اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دیں ۔سانحہ کراچی ایئر پورٹ مذاکرات کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوا اور نہ چاہتے ہوئے بھی حکومت کو آپریشن کا ”آپشن” استعمال کرنا پڑا۔ہمیں یقین ہے کہ انشاء اللہ سوات اور جنوبی وزیرستان کی طرح اِس بار بھی کامیابی جرّی جوانوں کے قدم چومے گی اور یہ ارضِ پاک امن کا گہوارہ بن جائے گی۔

آپریشن ”ضربِ عضب” کے ساتھ ہی وہ تمام افواہیں بھی اپنی موت آپ مر گئیں جو کافی عرصے سے حکومت اور فوج کے مابین چپقلش کے بارے میں پھیلائی جا رہی تھیں ۔آئی ایس پی آر نے دو ٹوک الفاظ میں یہ اعلان کیا کہ حکومت کی ہدایت پر آپریشن ضربِ عضب شروع کر دیا گیا ہے اور آپریشن کے بارے میں وزیرِ اعظم صاحب کو مکمل طور پر با خبر رکھا جا رہا ہے۔اِس کے باوجود بھی ہمارے بے باک الیکٹرانک میڈیا کے کچھ عناصر طرح طرح کی مو شگافیاں کر رہے ہیں ۔ایک نیوز چینل پر یہ گرما گرم بحث جاری تھی کہ فوج فرنٹ لائن پر ہے اور حکومت کا کہیں پتہ نہیں۔

ظاہر ہے کہ اگرآپریشن افواجِ پاکستان نے کرنا ہے تو فرنٹ لائن پر بھی وہی ہو گی اور حالات کے مطابق فوری فیصلے کرنے کا اختیار بھی ۔ایسا بے تُکا اور شر انگیز پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے نیوز چینل اپنی حُب الوطنی کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے ایسے نام نہاد دانشوروں اور تجزیہ نگاروں سے گریز کریں ۔ایک نیوز چینل پر ایک معروف ٹی وی اینکر یہ کہہ رہے تھے ”وزیرِ اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف نے اپنی اور اپنے خاندان کی سکیورٹی کے لیے کور کمانڈر لاہور سے مدد طلب کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اپنی اور اپنے خاندان کی سکیورٹی کی تو فکر ہے ، بیس کروڑ عوام کی نہیں”۔ہم نہیں جانتے کہ اینکر موصوف کے اِس بیان میں کتنی سچائی ہے لیکن یہ ضرور عرض کریں گے کہ عین اُس وقت جب وطنِ عزیز حا لتِ جنگ میں ہے ، اِس قسم کی باتیں کرکے قوم میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کرنے والے اینکر ملک کی خدمت کر رہے ہیں نہ قوم کی ۔اُنہیں علم ہونا چاہیے کہ ہمیشہ ”چو مُکھی” لڑائی لڑنے والی قومیں ہی کامیاب و کامران ہوتی ہیں اور موجودہ جنگ میں کامیابی بھی صرف اُسی صورت میں ممکن ہے جب قوم ، سیاستدان ، سول سوسائٹی اور خصوصی طور پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا فوج کے شانہ بشانہ ہو ۔وزیرِ اعظم جناب نواز شریف نے بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتے ہوئے اپنے پالیسی بیان میں اسی پر زور دیتے ہوئے فرمایاکہ حصولِ مقاصد کے لیے پوری قوم کو مسلح افواج کا ساتھ دینا ہو گا۔

اُنہوں نے آپریشن کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ”ہم مذاکرات کر رہے تھے جبکہ دوسری جانب ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ۔ہماری نیک نیتی پر مبنی پیش رفت کو اُسی جذبے کے ساتھ نہیں لیا گیا ۔کراچی حملے کے بعد مشاورت سے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ۔اب مقاصد کے حصول تک آپریشن جاری رہے گا اور ملک کو ہر حالت میں دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا ”۔ملک کی تمام چھوٹی ، بڑی سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی کھُل کر حمایت کی ہے سوائے جماعتِ اسلامی اور جمیعت علمائے اسلام(ف) کے۔مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے تو اِس آپریشن کے بارے میں کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا لیکن جماعتِ اسلامی کو اگر گلہ ہے تو صرف یہ کہ آپریشن سے پہلے اُسے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Syed Khursheed Shah
Syed Khursheed Shah

محترم بھائی فرید احمد پراچہ نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں کھُل کر کہا کہ جماعتِ اسلامی حکومت کے خلاف ہتھیار اُٹھانے والوں کی ہر گز حمایت نہیں کرتی اور ہم اِس آپریشن کے مخالف نہیں ۔جو گلہ جماعت اسلامی کو ہے وہی تحریکِ انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ہے ۔قائدِ حزبِ اختلاف سیّد خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے آپریشن کے بارے میں اُن سے مشورہ نہیں کیا اِس کے باوجود پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ ہے ۔کپتان صاحب حکومت کے ساتھ تو ہر گز نہیں البتہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ۔تحریکِ انصاف نے تو ملکی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بہاولپور میں 22 جون کو ہونے والے جلسے کو معطل کر دیا ہے البتہ مولانا طاہر القادری 23 جون کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں اور ہم پریشان کہ افواجِ پاکستان تو آپریشن ضربِ عضب میں مصروف ہے۔

اب ہمارے مُرشد کی سکیورٹی کا کیا بنے گا؟۔حکومت نے تو شاید مُرشد کی سکیورٹی کی خاطر اُنہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا لیکن مُرشد نے آگ اُگلتا یہ بیان جاری کر دیا کہ اگر اُنہیں گرفتار کیا گیا تو انقلاب مہینوں یا دنوں میں نہیں ، گھنٹوں میں آ جائے گا ۔ اِس بیان کے بعد یقیناََ حکومت کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہو گی ۔ویسے چاہتے ہم بھی یہی تھے کہ مُرشد کو گرفتار کر لیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے کم از کم اُن کی جان کو لاحق خطرات تو ختم ہو جاتے ۔رہی انقلاب کی بات ، تو اُس کا کیا ہے انقلاب تو آتے رہتے ہیں اور آتے ہی رہیں گے ۔ہمیں تو مُرشد کی جان عزیز ہے۔

شیخ رشید احمد کے ٹرین مارچ کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ۔وہ تو شاید پارلیمنٹ میں اِس کا اعلان کرنے والے تھے لیکن کتنی بُری بات ہے کہ سپیکر صاحب نے اُن کا مائیک ہی بند کروا دیا۔ دلچسپ صورتِ حال اُس وقت پیدا ہوئی جب حسبِ روایت سیّد خورشید شاہ تقریر کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو ساتھ ہی عمران خاں بھی کھڑے ہو گئے ۔کائیاں وزیرِ اعظم صاحب نے موقعے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے سپیکر صاحب کو کہا کہ چونکہ سینٹ میں اُن کا انتظار ہو رہا ہے۔

اِس لیے اُنہیں اجازت دی جائے ۔یہ کہہ کر وزیرِ اعظم صاحب تو ”ہوا ہو گئے” اور خاں صاحب مُنہ دیکھتے رہ گئے ۔شیخ صاحب نے بند مائیک پر بھی چلانا شروع کر دیا کہ اِس ”ہَتھ” پر واک آؤٹ تو بنتا ہے دوستو! ۔لیکن ”نقارخانے میں تُوتی کی آواز کون سُنتا ہے”۔اِس اجتماعی بے حِسّی پر شیخ صاحب نے اکیلے ہی واک آؤٹ کر کے تاریخ رقم کر دی۔

Professor Riffat Mazhar
Professor Riffat Mazhar

تحریر:پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
leadership pakistan taliban آپریشن القاعدہ پاکستان حکومت طالبان قیادت
Ghulam Qadir
Previous Post حساس تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کی جائے، ایڈیشنل آئی جی
Next Post عرس لعل شہباز قلندر ؒ کے پہلے روز مختلف واقعات میں 18 افراد جاں بحق
Urs, Lal Shahbaz Qalandar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close