Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان ترقی و معراج کے عرش پر، برق و براق

March 28, 2015 0 1 min read
Pakistan
Pakistan
Pakistan

تحریر: قاضی کاشف نیاز
کبھی عرش پہ کبھی فرش پہ کبھی اس کے در کبھی اِس کے در
اے غم عاشقی تیرا شکریہ مجھے کہاں سے کہاں پہنچا دیا
اگر ہم اس شعر میں بدنام زمانہ عشق ناہنجار کے لفظ کی جگہ ”پاکستان” کا لفظ استعمال کریں توآج کل کے حالات میں زیادہ حسب حال ہے۔کیوں؟اس لیے کہ یہ پاکستان ہی ہے جس کی بدولت اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہم کہاں سے کہاں پہنچ چکے ہیں۔یہ صحیح ہے کہ کبھی ہم اِس کے در،کبھی اُس کے در،گویا دربدر لٹتے پٹتے رہے ، فرش پہ پڑے گھسٹتے رہے،بہت رسوا ہوتے رہے لیکن یہی پاکستان آج ہمیں ترقی کے عرش تک پہنچا چکا ہے، وہ کیسے؟ آپ حیران ہوں گے۔
اس حیرانی کو دور کرنے کے لیے آئیے پہلے پاکستان جیسی عظیم نعمت کی قدر و قیمت کاایک ہلکا سا ایمانی جائزہ لیں۔ یہ توہم سب جانتے اورمانتے ہیں کہ پاکستان دنیا کاوہ ملک ہے جس کے پاس دنیاکی ساتویں بڑی مایۂ ناز فوج ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان دنیا کی آٹھویں بڑی ایٹمی طاقت ہے۔

دنیاکے200ممالک میں پاکستان دنیاکی 24ویں بڑی معاشی طاقت ہے۔کپاس کی پیداوار میں پاکستان دنیامیں دوسرے نمبرپرہے۔ دودھ کی پیدوار میں ہم دنیامیں تیسرے نمبرپرہیں۔خوبانی کی پیداوار میں ہم دنیا میں تیسرے نمبرپرہیں۔پاکستان رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 36واں بڑا ملک ہے اورزراعت کے لحاظ سے یہ دنیامیں سب سے آگے ہے۔ فنی مہارت رکھنے والی آبادی کے لحاظ سے اسلامی دنیامیں پاکستان ترکی کے بعد دوسرے نمبرپرہے۔کسی ایک جگہ سونے کی کان کاہم دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ رکھتے ہیںبلکہ بلوچستان کے بعد اب چنیوٹ میں لوہے اورسونے کے مزید بیش بہاذخائر کی دریافت سے پاکستان کے جلدایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل ہونے کے امکانات قریب ترہوگئے ہیں۔معاشی حوالے سے ہٹ کر دفاعی حوالے سے بھی دیکھیں توپاکستان اس لحاظ سے بھی دنیامیں ایک قابل رشک مقام پرہے۔ پاکستان دنیاکی آٹھویں بڑی ایٹمی طاقت توہے ہی اوریہ آٹھواں نمبر بھی ایٹمی دھماکے کرنے کی ترتیب اوروقت کے لحاظ سے ہے ‘ورنہ دنیامانتی ہے کہ پاکستان کی ایٹمی اور میزائل صلاحیت دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بھارت سے بدرجہا بہتر ہے۔

28مئی1998ء کوپاکستان نے بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں6ایٹمی دھماکے کیے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کے دھماکے نہ صرف تعداد میں زیادہ تھے بلکہ طاقت میں بھی تین گنا زیادہ قوت کے تھے۔ابھی حال ہی میں شکاگو یونیورسٹی سے منسلک سائنسدانوں کی جاری شدہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ایٹمی ہتھیاروں میں بھارت پرسبقت حاصل ہے۔پاکستان کے پاس 120 ایٹمی ہتھیارہیں جبکہ بھارت کے پاس 100ہتھیار ہیں۔اسیطرح پاکستان کی میزائل صلاحیت بھی ایک دنیامانتی ہے کہ یہ بھارت سے کئی گنابہترہے۔اس کااعتراف خود بھارتی ماہرین بھی کرتے ہیں اور صرف ایٹمی ومیزائل صلاحیت ہی کیا’پاکستان کی صرف فضائی صلاحیت کے بارے میں بھی خود بھارتی ماہرین اعتراف کرتے ہیں کہ یہ بھارت سے بہت بہتر ہے۔
بھارتی ویب سائٹ آئی بی این لائیو پرشائع شدہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ پرانے روسی مگ’ فرانسیسی میراج طیاروں پرزیادہ انحصار کی وجہ سے بھارت کی فضائی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ نصف سے زائد بھارتی طیارے 2024ء سے قبل ناکارہ یاریٹائر ہوجائیں گے۔ تیجازنامی بھارتی ساختہ لڑاکاطیارے جن کاآئیڈیا 30سال قبل پیش کیا گیا تھا’ اس سال مارچ میں بھارتی ائیر فورس میں شامل کیے جائیں گے۔ ایک سابق بھارتی پائلٹ کاکہناہے کہ اب بہت دیرہوچکی ہے۔ یہ طیارے اب کسی کام کے نہیں ہیں۔ائیرفورس کے سابق افسرمرے کے سچدیونے 2014ء کے انڈین ڈیفنس ریویو جرنل میں لکھا ”ان طیاروں کی شمولیت پڑوسیوں کے سامنے اپنی توہین کے مترادف ہوگی۔

قارئین کرام!پاکستان کی مختلف دفاعی میدانوں میں بھارت پربرتری حاصل کرنے کاسلسلہ یوں تو کافی عرصہ سے جاری تھا لیکن اس بار2015ء کے ماہ مارچ میں پاکستان نے جیسے اس میدان میں ڈبل مارچ سے بھی تیز مارچ شروع کردیا۔ 9مارچ بروز سوموار پاکستان نے ایسے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس کی رینج 2750کلومیٹرہے اور اس سے نہ صرف پورا بھارت رینج میں آگیا بلکہ قطرمیں امریکی بحری بیڑا بھی اسی رینج میں شامل ہوگیا اوریوں پاکستان کی علاقے میںایسی برتری قائم ہوگئی جو پہلے کبھی شاہ ایران کے زمانے میں ایران کو حاصل تھی۔ اس تجربہ کوابھی چاردن نہ گزرے تھے کہ 13 مارچ بروز جمعة المبارک پاکستان نے خود اپنا تیار کردہ براق نامی ایسامسلح ڈرون تیارکرکے اس کامظاہرہ کیا جو ہرطرح کے موسم میں اپنے ساتھ برق نامی کئی لیزر گائیڈڈ میزائل لے جاسکتاہے۔
یہ یادرہے کہ براق ہمارے پیارے پیغمبرمحسن انسانیت حضرت محمدمصطفیeکی گھوڑا نما خاص سواری تھی جو جبرائیل امینuنے آپe کو معراج کی رات مہیا کی۔روایات کے مطابق براق کی رفتاراس قدر تیز تھی کہ وہ ایک قدم اتنی دور رکھتا جتنی دور نگاہ کام کرے۔اس براق پر بیٹھ کر نبی اکرمe نے مکہ سے بیت المقدس اور پھر بیت المقدس سے عرش کے قریب تک کاسفرپلک جھپکنے سے بھی پہلے طے کرلیا۔

Pakistan Development
Pakistan Development

آپeکے اس معجزہ سے کفرعجزو بے بسی میں ڈوب کر لاجواب ہوگیا جبکہ اہل ایمان کاایمان کئی گنااور بڑھ گیااورحضرت ابوبکرصدیقt جیسے صحابی صدیق اکبرt بن گئے۔ کفارہنستے تھے کہ یارغارابوبکرtنبی اکرمeکا یہ عجیب معجزہ سن کر فوراً اسلام سے تائب ہو جائیں گے کیونکہ ان کے نزدیک یہ بعید از عقل بات تھی کہ ایک شخص راتوں رات مکہ سے بیت المقدس ہوکرآجائے جبکہ عام طورپر یہ سفر دوماہ کاتھا۔لیکن سیدناابوبکرt نے کفار کو یہ دندان شکن جواب دے کر خاموش کردیا کہ اگریہ بات نبی کریم حضرت محمد مصطفیe نے فرمائی ہے توآپe کی بات غلط نہیں ہوسکتی۔(بیہقی) اسی کے بعد جناب ابوبکرt کالقب صدیق اکبرtہوگیا۔ آج نبی اکرمe کی اس سواری کے نام پر براق نامی ڈرون طیارہ بناکرپاکستان نے بھی ترقی و دفاع کا سفر معراج شروع کردیاہے ۔ نبی اکرمe نے جب براق پر برق رفتاری سے کیا ہوا اپناسفر معراج بیان کیا تو کفاربڑے ہنسے اور آپe کے اس سفر کابڑا مذاق اڑایا لیکن جب اس معجزہ سے اہل ایمان کا ایمان مزید مضبوط ہوا اور اسلام سے کوئی بھی تائب نہ ہوا تو کفارکی نیندیں حرام ہوگئیں۔ یہی صورتحال آج براق وبرق کی ایجاد سے پاکستان کے دشمنوں کی ہوچکی ہے۔ اس قدر برق رفتاری سے ہونے والی پاکستان کی ترقی نے ان کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہیں یقین نہیں آرہاکہ کہاں کل تک پاکستان امریکہ کی منتیں کرتا پھرتاتھا کہ یہ ڈرون ٹیکنالوجی ہمیں بھی دے دوتاکہ ہم اپنے دشمنوں کاقلع قمع خود اپنے ہتھیاروں سے کرسکیں لیکن امریکہ نے پاکستان کوہمیشہ کی طرح ٹھینگا ہی دکھایا جبکہ وہ اپنے پالتو بھارت کو سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی سمیت ہرطرح کے اسلحے کی ٹیکنالوجی بے دریغ فراہم کرتا رہا۔

چنانچہ پاکستانی ہونہارانجینئرز نے اللہ کے فضل سے پہلے اپنے زوربازو سے ایٹمی اورمیزائل صلاحیت حاصل کر کے اپنے دشمنوں کے دانت کھٹے کیے اورپھرہر شعبے میں پاکستانی برتری کا یہ سفر مسلسل جاری رکھا۔ شاندار صلاحیتوں کے حامل جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی فراہمی،جدید ترین ٹینک کی تیاری، بحری افواج کے لیے ایٹمی وغیر ایٹمی آبدوزوں کی اپ گریڈیشن اور اب میزائل بردار حملہ آور ڈرون طیارے ”براق” اورلیزر گائیڈڈمیزائل ”برق” کی تیاری نے پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
13مارچ جمعة المبارک کو براق ڈرون کی کامیاب آزمائش کی گئی،اس کے ساتھ ساتھ لیزرگائیڈڈ تباہ کن میزائل برق کی بھی آزمائش کی گئی جو دویااس سے زیادہ تعداد میں براق میں نصب ہوسکتے ہیں۔
براق کے کامیاب اور ایمان افرو زتجربے کا مشاہدہ کرتے ہوئے پاکستان کے فنی ماہرین اوربری افواج کے اعلیٰ افسر وجوان اپنے اولوالعزم اور بہادر سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی سرکردگی میں بے ساختہ نعرہ ہائے تکبیر ہاتھ اٹھاکر فضامیں بلند کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس منظر نے پوری قوم کے خون کو گرما دیاہے۔ ڈرون طیاروں کی آزمائش جہلم میں ”ٹلہ کے تاریخی” فائرنگ رینج سے کی گئی’اس موقع پر براق ڈرون طیاروں کے بیڑے میں شامل درجنوں طیاروں میں سے ڈیڑھ درجن کی ایک ٹکڑی بھی دکھائی گئی جو پورے طورپرپرواز کے لیے تیار تھے۔ اس سے پاکستان کے دفاع اوراس کے لیے پرعزم قوم نے نئی تاریخ رقم کردی ۔ ان بمبار ڈرون طیاروں کی کامیاب اڑان نے ملکی دفاع کو نئے افق پر پہنچادیا۔ جنرل راحیل شریف نے جذبات سے سرشار سپاہی کی طرح پہلے ڈرون کے کمانڈر اینڈکنٹرول روم سے اس کے آپریشن کاجائزہ لیا۔ پھرمہارت کے اس شاندار نمونے کی پرواز اور کارکردگی کامظاہرہ دیکھا جس نے اپنے ہدف کو غیرمعمولی صحت سے نشانہ بناکر برباد کردیا۔ اس طرح امریکہ،روس اور اسرائیل کے بعد پاکستان چوتھا ملک بن گیاہے جس نے ڈرون بمبار طیارے کے ذریعے زمینی ہدف کوتباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔جنرل راحیل شریف نے سوفیصد صحیح نشانہ لگانے والے ڈرون بمبار طیارے کی تیاری اور کامیاب آزمائش پرپوری قوم اور اسے تیارکرنے والے قابل فخر سائنسدانوں،انجینئرزاور ماہرین کو پرجوش مبارکباد دی۔

Pakistan Drone Technology
Pakistan Drone Technology

بیس سے بائیس ہزار فٹ کی بلندی پرپرواز کرتے ہوئے یہ ڈرون طیارہ جس میں کوئی ہواباز نہیں ہوتا’اپنے زمینی کنٹرول کے نظام کی مدد سے اپنے ہدف پرعقاب کی طرح نگاہ رکھتاہے۔ڈرون طیارے کے کیمرے میں منعکس ہونے والاہدف کسی طورپربھی تباہی سے نہیں بچ سکتا۔ انٹرسروسزپبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے واضح کیا کہ ڈرون سے فائر ہونے والے میزائل کے لیے ہدف ساکت ہویاحرکت کررہاہو’ کوئی معنی نہیں رکھتا۔ سڑک پر دوڑ رہی گاڑی یا دہشت گردوں کی کمین گاہ لیزر بیم سے رہنمائی حاصل کرنے والے میزائل کوجل نہیں دے سکتا۔
عام زندگی میں نرم دم گفتگو جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی اس بے مثال کامیاب آزمائش پرفرط جذبات سے نعرہ لگانے سے نہیں رہ سکے۔ بعدازاں جنرل راحیل شریف نے پوری قوم کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے اسے تاریخی فوجی کامیابی قرار دیاہے۔
انہوں نے یہ بھی یاددلایا کہ اپنے اپنے شعبے میں اہل وطن کوآگے بڑھناہے۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ سائنس دانوں،انجینئرز اورماہرین کی انتھک کوششوں سے دفاعی صلاحیت میں لگاتار اضافہ ہورہاہے ۔اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل لحاظ مددملے گی ۔ قوم اورماہرین کو مبارک دینے والوں میں وزیراعظم نواز شریف بھی پیش پیش تھے۔ یہ امرقابل تذکرہ ہے کہ ڈرون بمبارطیاروں کی تیاری کواپنے نظام الاوقات سے کم وبیش ڈیڑھ سال قبل ہی تیار کرلیاگیاہے۔ طے شدہ منصوبے کے مطابق ان کی تیاری آئندہ سال کے آخرمیں ہوناتھی’ اس پرکام کی رفتار کوتیزکرکے یہ ہدف بہت پہلے حاصل کر لیا گیاہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے ڈرون طیاروں کی ٹیکنالوجی امریکہ کے زیراستعمال ڈرون طیاروں کی ہم پلہ ہے۔ بھارتی ماہرین اپنی سبکی کم کرنے کے لیے اسے چینی ڈرون CH-3کی نقل قرار دیتے ہیں حالانکہ معاملہ اس سے بہت مختلف ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی صنعت ڈرون سازی کی تاریخ نئی نہیں۔براق نامی ڈرون طیارہ درآمد نہیں کیا گیا بلکہ پاکستانی سائنسدانوں انجینئروں نے شاہین بابر میزائیل کی طرح اسے خود ایجاد کیا ہے۔ جوپاکستانی ڈرون پہلے آرٹلری شوٹوں کے لیے استعمال ہوتے تھے’وہ بعد میں Improveہوکر سروے لینس(ہدف کی نشاندہی) کے لیے استعمال ہوئے اور آج سروے لینس سے آگے بڑھ کر مسلح ڈرونوں کے میدان میں اترچکے ہیں۔ پاکستان میں نہ صرف ہماری افواج بلکہ انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی ڈرونوں کی مخصوص اقسام کو حصول انٹیلی جنس کے لیے آپریٹ کررہی ہیںاور اب توپاکستان اس میدان میں اس قدر آگے بڑھ گیاہے کہ منگلا کینٹ میں اس صنعت ڈرون سازی کی جدید عمارتوں کی تعمیر کے ارتقائی مراحل پربھی حیران کن تیزی سے کام جاری ہے۔

دراصل پروپیگنڈے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی سائنسدانوں، انجینئروں نے جدید ترین آر پی وی ( ڈرون) طیارہ براق بنا کر ڈرون ٹیکنالوجی میں بھارتی برتری ختم کردی ہے ،پاکستان کا آر پی وی (Remotely Piloted Vehicle) ڈرون طیارے کی ایجاد سے دوران جنگ او پی دشمن کے ٹینکوں، توپوں کے عقب میں اتارنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ پاکستانی ڈرون طیارے جو انتہائی بلندیوں پر دشمن کے علاقے میں جا کر پاکستانی میزائیلوں ،راکٹوں کو ٹھیک نشانوں پر گرانے میں کلیدی کردار ادا کیا کریں گے، آر پی وی ڈرون (براق) دشمن پر میزائیلوں کی ایسی بارش کرانے کی صلاحیت کا حامل ہے کہ یہ میزائیل درستگی کے ساتھ ٹارگٹ کو تباہ کرے گا ۔یہ براق دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں استعمال ہوا کرے گا، اس طرح پاکستا ن امریکی ڈرون کی طرح خود ہی دہشت گرد قیادت کو ملیا میٹ کر دیا کرے گا۔

Nuclear Power
Nuclear Power

علاوہ ازیں پاکستان کے ٹینک شکن لیزرگائیڈڈ میزائل برق کی رینج اتنی بنائی گئی ہے کہ یہ پاکستان کے بارڈر پر حملہ کرنے والے دشمن کے ٹینکوں اور توپوں کوبھی اس کے علاقے میں تباہ کر دیا کرے گا۔ بارڈر سے پاکستان کی زمینی حدود میں داخل ہونے کے لئے آنے والے دشمن کے ٹینکوں کو بکتر شکن لیزرگائیڈڈ برق میزائل دشمن کی سرحد کے اندر چار کلومیٹر دور ہی تباہی سے ہمکنار کر دیا کرے گا۔ پاکستان کے اس جدید ترین برق لیزرگائیڈڈ میزائل کے پاکستانی فوجی ماہر کے پاس خصوصی آپٹکس (OPTICS) ہوا کرے گی جو جدید ترین لیزرگائیڈڈ سسٹم کے ذریعے میل ہا میل دور جدید ترین مشاہداتی نظام کو استعمال کر کے فائر کیا کرے گا جس کی مدد سے برق لیزرگائیڈڈ میزائل دشمن کے یہ ٹھکانے سو فیصد درستگی سے تباہ کر دیا کرے گا۔ اورقارئین کرام!آخرمیں ایک اورخوشخبری! پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک جدید ترین راڈارنے بھی بے پناہ اضافہ کردیاہے۔یہ جدیدترین راڈاردشمن کے ٹینک توپوں کے آنے والے فائر کاپتہ لگاکر پاکستانی ٹینکوں اور توپخانے کے فائرکودشمن کے اہم ٹھکانوں پر گرانے میں گائیڈنس (رہنمائی) دیاکرے گا۔اس جدیدترین راڈار کو ماہ رواں میں پاکستانی قوم کے سامنے لانے کافیصلہ کیا گیاہے۔ اب آخرمیں ہماری یہی دعاہے کہ آئیے ہم مل کر پاکستان کی قدرکریں۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان میں واقعی نعمتوں اورصلاحیتوں کے خزانے چھپا کررکھے ہوئے ہیں۔ ہم میں سے چند لوگ جودشمنوں کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں ‘انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور ان کے سرغنہ بھارت کویاد رکھناچاہئے کہ محب وطن اہل پاکستان تمہاری سازشوں کوبھی سمجھتے ہیں اور ان کا ہرمیدان میں توڑ کرنابھی جانتے ہیں۔اب بھی وقت ہے کہ اہل پاکستان کو باہم لڑانے کی اپنی کمینی حرکتوں سے باز آجاؤ’کشمیر کو آزاد کردو’ہمارے دریاؤں کاپانی بند کرنا اور ان پر ڈیم بنانے چھوڑ دو ‘سیاچن اور سرکریک سے بھاگ جاؤ’ سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرموں کو ہمارے حوالے کرو’بلوچستان اور فاٹامیں دہشت گردوں کی سرپرستی چھوڑدو۔پاکستان میں تخریب کاری کابازار گرم کرنابند کردو ورنہ…ورنہ یاد رکھو! ہمارے شاہین’بابر’غوری’غزنوی’حتف اور اب یہ بر ق و براق تم پربرق بن کر گریں گے اور تمہاری گاؤماتا کو چیر کر اس کی انتڑیاں بھی باہرنکال دیں گے۔ ان شاء اللہ

تحریر: قاضی کاشف نیاز

Share this:
Tags:
colorful country growth height nuclear power pakistan throne World ایٹمی طاقت پاکستان ترقی دنیا معراج ملک
Somalia
Previous Post اب اسلام ہی میرا گھر ہے
Next Post ملتان : جھنگ جانیوالی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، چالیس مسافر زخمی
Bus Accident

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close