Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان کے دل پر ایک اور وار

July 27, 2017 0 1 min read
Lahore Suicide Attack
Lahore Suicide Attack
Lahore Suicide Attack

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
لاہور میں ارفع کریم سینٹر کے عقب میں ایک سبزی اور فروٹ منڈی ہوا کرتی تھی، جو اب متروک ہے۔ پنجاب گورنمنٹ نے تقریباََ سات سال پہلے یہ منڈی کاہنہ کے قریب منتقل کر دی تھی لیکن کچھ لوگ ابھی تک وہاں سبزی اور فروٹ کا کاروبار کر رہے تھے ۔حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے وہاں آپریشن شروع کر دیا اور پرانی عمارتوں کو مسمار کرنے لگے۔اِسی سلسلے میں ایک پولیس چوکی بھی وہاں قائم کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 جولائی کو تقریباََ 4 بجے شام ایک خودکُش حملہ آور رکشے پر سبزی منڈی آیا۔ دو سہولت کار بھی اُس کے ساتھ تھے ۔اُنہوں نے خودکش بمبار کو وہاں اتارا اور خود واپس چلے گئے ۔خودکش بمبار نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں2 تھانیداروں سمیت 9 پولیس اہلکاراور 17شہری شہید ہو گئے ۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، وہاں کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی اور انسانی اعضاء فیروزپور روڈ تک بکھر گئے۔ یہ وحشت و درندگی کا ایسا ننگا ناچ تھا جس کی توقع صرف طالبان نامی درندوں ہی سے کی جا سکتی ہے جو انسانیت کی پیشانی پر بَدنما داغ ہیں لیکن یہ وحشی درندے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست کر دیں گے تو یہ اُن کی بھول ہے۔ وہ آکر دیکھ لیں کہ زندہ دلان کے اِس شہر کی رونقیں اُسی طرح سے بحال ہیں اور عالمِ کَرب میں بھی سبھی اپنے فرائضِ منصبی پوری دِل جمعی سے ادا کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف نے کہا کہ حملوں کا پہلے سے خطرہ تھا اِسی لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم کی حفاظت پر پولیس تعینات تھی ۔اِس دیسی ساختہ بم میں دَس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔سوال مگر یہ ہے کہ جب کئی روز پہلے سے ایسے حملوں کا خطرہ موجود تھا تو پھر مناسب انتظامات کیوں نہ کیے گئے۔

طالبان نامی یہ دہشت گرد ایسے وحشی درندے ہیں جن کا دینِ مبیں سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ کیونکہ کسی بے گناہ کے خون میں ہاتھ رنگنے سے بڑا گناہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ حکمت کی عظیم الشان کتاب میں درج کر دیا گیا کی جس نے کسی ایک بے گناہ کا خون کیا ،اُس نے گویا پوری خُدائی ہی کو قتل کر دیا(مفہوم)۔ اسی لیے بلاخوفِ تردید کہا جا سکتا ہے کہ یہ وطن دشمن قوتوں کے آلۂ کار ہیں جنہیں دینِ مبیں کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اِن کے ناپاک وجود سے اِس خطۂ پاک کو پہلے آپریشن ضربِ عضب اور اب رَد الفساد کے ذریعے تقریباََ نابود کر دیا گیا ہے لیکن پھر بھی کچھ چوہوں کی طرح اپنے بِلوں میں گھُسے ہوئے ہیں اور یہ بِل بدقسمتی سے برادر اسلامی ملک افغانستان میں ہیں۔اب یہ دہشت گردبھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کی ٹریننگ کے بعد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں اور دہشت گردی کی وارداتیں کرکے واپس بھاگ جاتے ہیں ۔پاکستان اِس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ساٹھ ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ دے چکا ہے اِس کے باوجود بھی امریکی مطالبہ ”ڈومور” کا ہے ۔ ہمارے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اب امریکہ کو دوٹوک یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان نے جو کچھ کرنا تھا کر چکا ، جتنی قُربانیاں دینی تھیں دے چکا ، اب امریکہ کی باری ہے۔

دہشت گردی کی اِس واردات کی تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور مذمت کی لیکن پیپلزپارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر قمرالزماں کائرہ کو یہاں بھی سیاست سوجھ ہی گئی ۔ بلاول ہاؤس لاہور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کائرہ صاحب نے کہا کہ دہشت گرد ہمیشہ سیاسی بحران سے فائدہ اُٹھاتے ہیں ۔ ذاتی مصیبت میں گھِرے حکمرانوں کے لیے حکومت چلانا ممکن نہیں رہا اِس لیے بہتر ہے کہ وزیرِاعظم مستعفی ہو جائیں۔ کائرہ صاحب کو شاید ادراک ہی نہیں کہ لاہور میں قیامتِ صغرا کاسا سماں ہے ۔ گھر گھر صفِ ماتم بچھی ہے اور دَر دَر پہ نوحہ خوانی لیکن دُکھ کی اِس گھڑی میں بھی وہ وزیرِاعظم کے استعفے کی رَٹ لگا رہے ہیں۔کیا اُنہیں سیاست چمکانے کے لیے کوئی اور موقع نہیں ملا ؟۔ کچھ ایسا ہی بیان غیرملکی شہری ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی دیا ۔ اُنہوں نے کہا ” عوام دہشت گردوں کے رحم وکرم پر ہیں ۔دہشت گردی کے فتنے کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں ”۔ ڈاکٹر طاہرالقادری تو خیر ہیں ہی غیرملکی شہری ،اُن سے کیا گلہ۔وہ تو سال میں ایک آدھ مرتبہ زکواة اور نذرانے اکٹھے کرنے کے لیے پاکستان تشریف لاتے ہیں اور حصولِ مقصد کے بعد اپنے وطن لوٹ جاتے ہیں، لیکن عقیل و فہیم قمر الزماں کائرہ کو دُکھ کی اِس گھڑی میں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ اُنہیں وہی رویہ اپنانا چاہیے تھا جو وزیرِداخلہ چودھری نثار علی خاں نے اپنایا۔

چودھری صاحب شدید کمر درد کی وجہ سے دو دفعہ پہلے بھی اپنی پریس کانفرنس ملتوی کر چکے تھے ۔اُنہیں چلنے اور بیٹھنے میں شدید دشواری پیش آ رہی تھی ۔ اِس کے باوجود اُنہوں نے 25 جولائی کوبہرصورت پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ۔وہ پریس کانفرنس میں تشریف بھی لائے لیکن ایک دردمند دِل رکھنے والے شخص کی طرح اُنہوں نے غم و اندوہ میں ڈوبی ہوئی آواز میں کہا کہ وہ تو اپنا سیاسی دُکھڑا بیان کرنے آئے تھے لیکن جب لاہور میں اچانک دو درجن سے زائد گھروں میں صفِ ماتم بِچھ گئی تو اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فی الحال سیاست پہ کوئی بات نہیں کریں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جِن کے عزیز واقارب موت کی وادی میں اتر گئے ہیں ،وہ اُن کی سیاسی روداد سُن کر کیا محسوس کریں گے ۔ کچھ صحافیوں نے اُن سے تند وتیز اور تلخ سوالات بھی کیے لیکن چودھری صاحب” نو کمینٹس”کہہ کر ٹال گئے ، البتہ اُنہوں نے اتنا ضرور کہا کہ اُن کی آئندہ پریس کانفرنس تک قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ یہ تو خیر چودھری صاحب بھی جانتے ہیں کہ پاکستانی سیاست وصحافت کی بنیاد ہی قیاس آرائیوں پرہے ۔ صحافی برادری کو اُتنی دیر تک چین ہی نہیں آتا ،جب تک وہ چائے کی پیالی میں طوفان نہ اُٹھا لے۔اِس لیے محترم وزیرِداخلہ صاحب یہ قیاس آرائیاں تو تب تک جاری رہیں گی ، جب تک آپ پریس کانفرنس کرکے دو ٹوک اعلان نہیں کر دیتے۔ چودھری صاحب تو سانحۂ لاہور پر اظہارِافسوس کرکے رخصت ہو گئے لیکن ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ نوازلیگ کو چودھری صاحب کی جتنی آج ضرورت ہے ،شاید پہلے کبھی نہ تھی ۔ پاناما کیس کے تناظر میں افراتفری اور الزام تراشیوں کے اِس موسم میں مخالفین کو بہ اندازِ حکیمانہ جواب دینے کا فَن چودھری صاحب سے بہتر کسی کو نہیں آتا ۔وہ مدلل گفتگو کرتے ہیں اور کھری بات مُنہ پر کہنے سے کبھی گریز نہیں کرتے۔

موجودہ صورتِ حال میں وطنِ عزیز سیاسی عدم استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے ۔وطن دشمن عناصر کے لیے ایسا ماحول انتہائی سازگار ہوتا ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اِسی عدم استحکام کی شہ پا کر وطن دشمنوں نے پاکستان کے دِل پر وار کیا ۔ یہ بھی عین حقیقت ہے کہ دہشت گردانہ سرگرمیاں زور پکڑنے لگی ہیں ۔ ایسے میں چودھری نثار علی خاں کا روٹھ جانا کسی بھی صورت میں ملک کے لیے بہتر ہے نہ قوم کے لیے۔ وہ چودھری نثار ہی تو ہیں جن کے فہم وتدبر اور پاک فوج کے عزمِ صمیم کی بدولت پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا تقریباََ خاتمہ ہوا اور قوم یہ سمجھنے لگی کہ شاید اِس لعنت سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا مِل گیا ۔ کراچی امن بحالی میں چودھری صاحب کا کردار سب پر عیاں ہے ۔ وہ کراچی میں امن لانے کے لیے کئی بار سندھ حکومت کے سامنے ڈَٹ کر کھڑے ہوئے ۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی اُنہیں اپنے دشمنوں کی صفِ اوّل میں شمار کرتی ہے لیکن چودھری صاحب کی رگوں میں دَوڑتے ”خونِ گرم” ببانگِ دہل کہہ رہا ہے کہ

کب دہلا ہے آفاتِ زمانہ سے میرا دِل
طوفاں کو جو آنا ہے تو دروازہ کھُلا ہے

آجکل وہ اپنوں سے ہی روٹھے ہوئے ہیں لیکن اپنوں سے بھلا کوئی کتنی دیر تک روٹھ سکتا ہے ،بالآخر اُسے ماننا ہی ہوتا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Heart Investigation pakistan police suicide attack پاکستان پولیس تحقیقات خودکش حملہ دل
Fear Love
Previous Post اچانک کہیں گم ہو جانے سے ڈر لگتا ہے
Next Post احتساب یا استحصال
Accountability

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close