Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اخون سالاک بابا رحمہ اللہ واخون خیل

October 6, 2018 0 1 min read
Akhon Salak
Akhon Salak
Akhon Salak

تحریر : عنایت کابلگرامی

شانگلہ پاکستان کے شمالی صوبے خیبر پختون خواہ کا سب سے پسماندہ ضلع تو ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ قدرت کے دست ہنر شناس نے اسے جس حسن سے مالامال کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، جس میں بلند وبالا خوبصورت پہاڑ بھی اس ضلع کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں، شانگلہ کا ہیڈ کوارٹر الپوری ہے، یہ ضلع دو تحصیلوںپر مشتمل ہے، ایک بشام ہے ، جہاں سے شاہراہ ریشم گزرتی ہے اور موجودہ سی پیک بھی بشام سے گزرے گی ، دوسرا تحصیل پورن ہے ، اسی تحصیل کا ایک گائوں جس کو ہم کابلگرام (کابل گرام) کے نام سے پہچانتے ہے ۔ کابلگرام جس کا ابتدائی نام کابل گران تھا ، دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے ، خوبصورت بل کھاتے پہاڑ وں کے درمیان یہ خوبصورت گائوں ایک طویل تاریخ بھی رکھتا ہے۔

سترھوئیں صدی سے قبل موجودہ پاکستان کے شمالی صوبے کے پہاڑی علاقوں میں ہندو اور سکھ بڑی تعداد میں آباد تھے ، مسلمانوں کی تعداد بہت کم تھی ، مسلمان جو ان علاقوں میں آباد تھے وہ زیادہ تر ہندئوں اور سکھوں کے ہاں غلامانہ زندگی گزارتے تھے ۔ سترھوئیں صدی کے آخر میں افغانستان سے ایک لشکر جہاد کرنے کے غرض سے ان حسین پہاڑوں کی جانب نکلا ،جس کی قیادت اخون پنجو بابا(سید عبدالوہاب جن کی مرقد پشاور میں ہے ) کے مرید خاص اخون سالاک بابا رحمہ اللہ کر رہے تھے ، اخون سالاک بابا جن کا اصل نام عبدالاکبر ہے ، ( بعض مؤرخین نے آپ کا نام محمد اکبرشاہ اور کچھ نے سید اکبر شاہ لکھا ہے ، اکبر پر سب متفق ہے۔) آپ درانی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے ، ایک سچے عاشق رسول ۖ اور ایک نڈر مجاہد ا خون سالاک بابا رحمہ اللہ(عبدالاکبربابا)جنہوںنے اپنے بھائی اخون ساباک بابا (پیر عمر جن کی مرقد مردان کے پاس رستم گجر گڑھی میں ہے)کے ساتھ قندھار سے لشکر کشی کی اور پشاور تشریف لائے، پشاور جس کا پرانا نام پرش پورا تھا۔

اخون سالاک بابارحمہ اللہ نے ا پنے مرشد اخون پنجو بابارحمہ اللہ سے ملاقات کی،جس کے بعد وہاں سے لشکر لے کر بونیر پر حملہ آور ہوئے ، بونیر او گردو نواح اس وقت ہندو سردار ڈوما کی زیر سایہ تھے(ڈوما کافر)۔

ڈوما کافر ایک طاقتور سردار تھا گر چہ وہ ہندو تھا،مگر ان کی فوج میں ایک بڑی تعداد سکھوں کی تھی ۔ 1614عیسوی میں اخون سالاک بابا رحمہ اللہ کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک زبردست حملہ کرکے ڈوما کافر اور اس کی فوج کو شکست دی اوربونیر میں اسلامی پرچم لہرایا ( حوالہ کتاب پختون قبائل کی جرأت)،(جبکہ بعض تاریخ دانوں کے مطابق ڈوما کافر کو باکوخان نامی ایک مسلمان سردار نے شکست دی تھی مگر ان تاریخ دانوں نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ باکو خان نے اخون سالاک بابا کی مدد حاصل کی تھی، ڈوما کافر کو شکست دینے میں)بونیر کو فتح کرکے اخون سالاک بابا نے کچھ عرصہ بونیر کے ایک” گائوں کوریا ”میں قیام کیا ۔ جس کے بعد آپ نے لشکر لے کر ہزارہ کی جانب کوچ کیا ۔راستے میں کئی سارے گائوں، دیہات فتح کرتے ہوئے ہزارہ کوہستان تک پہنچ گئے۔ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے کمزوریوں اور مختلف بیماریوں نے جھکڑا تو واپسی کی راہ لی ، بونیر واپس آتے ہوئے راستے میں ایک چھوٹے سے دیہات میں قیام پزیر ہوئے ، یہیں وہ علاقہ ہے جس کو آج کابلگرام کہا جاتا ہے۔ (واضح رہے ڈوما کافر کے علاوہ اخون سالاک بابا نے اور بھی کئی بڑے فتوحات حاصل کئے، مثلاً موجودہ ضلع شانگلہ ،تورغر اور سوات کے کئی سارے علاقوں پر اسلامی پرچم لہرایا۔ اگر ان کے جہادی خدمات پر تفصیلاً روشنی ڈالی جائے تو ایک زخیم کتاب بن جائے ۔)

کابلگرام (کابل گرام ) نام کیسے پڑا؟
اخون سالاک بابا نے جس دیہات میںقیام کیا اس کا نام کابلگرام ایسے پڑا کہ آپ کے ساتھ لشکر میں موجود آپ کے ایک ساتھی نے آپ سے کہا کہ آپ واپس کابل نہیں جائینگے تو آپ نے کہا کہ نہیں یہ جگہ مجھے کابل سے بھی زیادہ عزیز ہے (پشتو زبان میں”دا زائے پہ ماباندی دَ کابل نہ زیات گران دے”) اس کے بعد وہ گائوں کابل گران ہوا ،بعد میں کابل گران سے کابلگرام ۔
اخون سالاک بابا کا کابلگرام میں قیام و وفات!

کابلگرام میں آمد و قیام کے وقت آپ کے چاروں بیٹے اخون عبدالرحمن بابا ، اخون اشرف بابا اخون جمال بابا اور خدوخیل بابا آپ کے ساتھ تھے، 16شوال کے روز اخون سالاک بابارحمہ اللہ (عبدالاکبربابا)نے اس فانی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہا ۔ اخون سالاک بابا کی تاریخ پیدائش کے بارے میں کسی بھی تاریخی کتاب میں کچھ موجود نہیں ،البتہ ایک بریلوی عالم دین علامہ نسیم احمد قادری نے اپنے ایک تحریر میں آپ کی یوم وفات 16شوال 1048ھ لکھی ہے ۔ (واللہ ا علم)اخون سالاک بابا رحمہ اللہ کی وفات کے بعد آپ کی تدفین کابلگرام میںہی کی گئی آپ کی مرقدپر آج بھی عقیدت مندوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے ۔ اخون سالاک بابا رحمہ اللہ کون تھے ،کہاں سے کب آئے ؟ اس پر مختلف لوگوں نے مختلف ادوار میں کتابیں لکھی اور شائع کی ، کسی نے آپ کو” ترین قوم ”سے لکھا ،کسی نے خٹک تو کسی نے سید ۔راقم خود بھی اس حوالے سے کتاب لکھنے کا شوقین تھا ،لیکن کابلگرام سے تعلق رکھنے والے اور اخون سالاک بابا کے قوم کے مشہور و معروف عالم دین شیخ ولی اللہ کابلگرامی مرحوم نے اخون سالاک بابا کی زندگی پر کافی معلومات حاصل کر کے تحریری شکل دی،شیخ ولی اللہ کابلگرامی کے انتقال کے بعد ان کے فرزند مولانا قطب الدین کابلگرامی اب استحقیق کو مزید مستحکم انداز سے ایک کتابی شکل دینے والے ہے ،اس لیے میں نے مضمون پر ہی اکتفا کیا۔

اخون سالاک بابا سے اخون خیل قوم تک !
ہم سب ایک آدم علیہ سلام کی اولاد ہے ، اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ سلام کے بعد ہم لوگوں کو مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا ، ان ہی میں ایک قوم درانی بھی ہے ، درانی قوم جو یوسفزئی قوم کی ایک شاخ کہلاتی ہے ، جس طرح درانی یوسف زئی قوم کی شاخ ہے۔ اسی طرح اخون خیل درانی قوم کی ایک شاخ ہے۔ اخون سالاک بابا کے بعد ان کی اولاد کو درانی کے بجائے اخون خیل کہا جانے لگا۔ جیسے درج بالا میں تحریر ہے کہ اخون سالاک بابا رحمہ اللہ کے چارفرزند تھے، اخون عبدالرحمن بابا ، اخون اشرف بابا اخون جمال بابا اور خدوخیل بابا ، انہی چاروں بیٹوں سے اخون سالاک بابا رحمہ اللہ کی نسل چلی آرہی ہے ۔

اخون خیل قوم کہاں کہاں آباد ہے؟
اخون خیل صرف اخون سالاک بابا کی اولاد کو نہیں کہا جاتابلکہ اخون درویزہ بابا کی اولاد کو بھی کہا جاتا ہیں ، اخون درویزہ اور اخون سالاک بابا ایک ہی وقت کے بزرگ تھے ، اخون درویزہ پیر بابا بونیر والے کے مرید اور اخون سالاک بابا اخون پنجو بابا پشاور والے کے مرید تھے ۔ اخون درویزہ بابا صوفیانہ طرز کے بزرگ اور قوم سے فارسی بان تھے، جبکہ اخون سالاک بابا جہادی عالم تھے۔ اخون سالاک بابا کے بڑے بیٹے اشرف بابا کی اولاد ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آباد ہے ، جوباوجود پختون ہونے کے زیادہ تر ہندکوزبان بولتے ہیں۔ ان کو وہاں کے لوگ سید بھی کہتے ہیں اور میاںگان بھی ، اخون اشرف بابا کی قبر بھی کابلگرام میں ہی ہے۔ اسی طرح اخون عبدالرحمن بابا کی اولاد شانگلہ کے مختلف علاقوں مثلاً کابلگرام، ماندوریا، مارتونگ ، اس کے ساتھ دیرکے مختلف علاقوں میں آباد ہیں ، دیر کے نواب بھی اخون عبدالرحمن بابا کے پوتے اخون رشید بابا (پاچابابا)کے نسل میں سے تھے، اخون عبدالرحمن باباکی مرقد بھی اپنے والد کے مرقد کے برابر میں واقع ہے۔ عبدالرحمن بابا کی اولاد کو اخون خیل ہی کہا جاتا ہے۔ تیسرے بیٹے اخون جمال بابا جن کا مزار سوات بری کوٹ میں ہے ، ان کی اولاد سوات، چارسدہ، مردان اور صوابی کے مختلف علاقوں میں آباد ہے ، ان کی اولاد کو زیادہ تر لوگ میاں گان کہتے ہیں۔ چوتھے بیٹے خدوخیل بابا جن کی اولاد انزر میرہ ،شیدے سر اور بونیر کے کچھ علاقوں میں آباد ہیں ، انہیں مقامی لوگ اخون خیل یا میاںگان کہتے ہیں۔

کچھ واضاحتیں
(١) اخون سالاک بابا ایک بڑے عالم دین بھی تھے ، آپ نے ایک کتاب بھی تحریر کی لیکن اس کتاب کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ انگریز وں نے ایک حملے میں قبضہ کرکے اپنے ساتھ برطانیہ لے گئے۔
(٢) اخون سالاک بابا کے بعد آپ کے کسی بھی بیٹے نے جہاد میں حصہ نہیں لیا البتہ آپ کے بیٹے عبدالرحمن بابا کے پوتوں نے انگریزوں اور ہندوں کے خلاف مختلف معرکوں میں ضرور حصہ لیا تھا ۔
(٣)اخون سالاک بابا کبھی کوہستان نہیں گئے بلکہ آپ کے پڑ پوتے میاں رشید بابا ، شید رشید ، اخون رشید (پاچابابا)وغیرہ نے کوہستان غزہ میں حصہ لیا تھا۔

Inayat ulhaq Kabalgraami
Inayat ulhaq Kabalgraami

تحریر : عنایت کابلگرامی

Share this:
Tags:
History Inayat ulhaq Kabalgraami life meeting Muslim pakistan پاکستان تاریخ زندگی مسلمان ملاقات
Shakil Afridi
Previous Post شکیل آفریدی سے عافیہ صدیقی تک
Next Post لاہور قلندرز نے ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
Lahore Qalandar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close