Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پھٹیچر کون۔۔۔۔؟

March 9, 2017 0 1 min read
PSL 2017
PSL 2017
PSL 2017

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
5 مارچ پاکستان کی تاریخ کاایک ایسا دِن تھا جو پوری قوم کو نہ صرف متحد کر گیا بلکہ دہشت گردوں کو یہ پیغام بھی دے گیا کہ
کب دہلا ہے آفاتِ زمانہ سے میرا دِل
طوفاں کو جو آنا ہے تو دروازہ کھُلا ہے
قوموں کی تاریخ میں ایسے دِن ہمیشہ یادگار ہوتے ہیں ۔ پشاور زَلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے درمیان اِس میچ میں ہار اور جیت کا تو سوال ہی نہیں تھا ، اصل مقابلہ تو قومی یکجہتی ، عزم و ہمت اور دہشت گردی کے مابین تھا جس میں پاکستان جیتا اور دہشت گرد ہار گئے ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ پی ایس ایل 2 کے فائنل کے بعد دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ، اِن ابلیسیت کے علمبرداروں کو تو انشاء اللہ ہم چُن چُن کر ماریں گے اور مارتے چلے جائیں گے جب تک کہ یہ دھرتی اُن کے ناپاک وجود سے پاک نہیں ہو جاتی۔ روشنیوں سے جگمگاتے قذافی سٹیڈیم لاہور میں یہ میچ صرف لاہور نہیں ، پورے ملک میں کھیلا جا رہا تھا ۔ شاید ہی کوئی شہر یا قصبہ ایسا ہو جہاں بڑی بڑی سکرینیں نہ سجائی گئی ہوں ۔ یہ تو سب کو معلوم تھا کہ قذافی سٹیڈیم کے چاروں طرف سکیورٹی کا سخت حصار قائم کیا گیا ہے لیکن دیگر شہروں اور قصبوں میں تو ایسا کوئی انتظام نہیں تھا اِس کے باوجود لوگ آئے ، بھنگڑے ڈالتے آئے ، خوشیاں مناتے آئے اور دہشت گردی کے خوف سے بے نیاز ہو کر آئے ۔ یہ جذبہ ، یہ جوش ، یہ جنون یا تو ستمبر 65ء کی جنگ کے دوران دیکھنے میں آیا یا پھر 5مارچ 17ء کو ۔ دشمن تَب بھی وہی تھا ، اب بھی وہی ، فرق صرف اتنا کہ تب کھلی جنگ تھی اور اب بزدل دشمن چھپ کر وار کر رہا ہے ۔ سب جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کو اسلحہ اور پیسہ کون دے رہا ہے ، اُن کی ٹریننگ کون کر رہا ہے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے پیچھے کِس کا ہاتھ کارفرما ہے؟ ۔ حیرت تو اُن ”اپنوں” پر ہے جو دشمن کی بولی بولتے ہوئے گھر آئے مہمانوں کی توہین کے مرتکب ہوئے۔

پے دَر پے خود کُش حملوں کے بعد ہر کسی کو یقین ہو چلا تھا کہ اب شاید لاہور میں پی ایس ایل 2 کا انعقاد ممکن نہ ہو کیونکہ” رونقِ محفل” غیرملکی کھلاڑی بظاہر بَد دِل نظر آتے تھے ۔ اُدھر کپتان صاحب نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے یہ بیان داغ دیا کی پاکستان میں پی ایس ایل 2 کا فائنل کروانا پاگل پن ہے جس سے غیرملکی کھلاڑیوں میں مزیدبَددلی پھیلی ۔ بھارتی میڈیا نے کپتان صاحب کے اِس بیان کو خوب اچھالا ۔ مقصد اُن کاصرف یہ تھا کہ پاکستان میں اِس فائنل کا انعقاد ممکن نہ ہو سکے اور بھارت کو یہ کہنے کا موقع مل جائے کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے ۔ کیون پیٹرسن کا یہ بیان سامنے آیا کہ وہ تو پاکستان جا کر کھیلنے کو تیار تھے لیکن جب اُن کے بیوی بچوں نے کپتان صاحب کا بیان سُنا تو اُنہوں نے پاکستان آنے سے منع کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے بھی پاکستان جا کر نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ۔ پشاور زلمی کے کپتان ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے کہا کہ اُنہوں نے اپنی ماں اور بہنوں سے مشورہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ اُسے پاکستان ضرور جانا چاہیے ۔ اُدھر عمران خاں متواتر بیان پہ بیان داغ رہے تھے کہ فوج کی نگرانی اور کرفیو کے حصار میں اِس میچ سے بہادری نہیں ، بُزدلی کا پیغام جائے گا حالانکہ وہ خوب جانتے ہیں کہ دنیا میں کہیں بھی ، کوئی بھی میچ ہو تو سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے جاتے ہیں ۔ کپتان نے یہ سوچا تک نہیں کہ ایسے بیانات دیتے ہوئی وہ نریندر مودی کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں جس کی شدید ترین خواہش ہے کہ پاکستان میں یہ فائنل نہ کھیلا جا سکے۔

کپتان صاحب نے یہ بھی نہیں سوچا کہ پوری قوم اور ساری سیاسی جماعتیں اِس میچ کے انعقاد کے حق میں ہیں حتیٰ کہ خیبر پختون خوا میں اُن کی حلیف جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی بذاتِ خود یہ میچ سٹیڈیم میں جا کر دیکھنے کا اعلان کر چکے ہیں ، شیخ رشید بھی اِس میچ کو پاکستان کی عزت و توقیر کا مسٔلہ سمجھتے ہوئے میچ دیکھنے لاہور آ رہے ہیںاور خاںصاحب کی اپنی سیاسی جماعت بھی اِس میچ کے حق میں ہے ، پھر مخالفت” چہ معنی دارد” ۔ لیکن ضِد کے پکے کپتان صاحب اپنی بات پہ اڑے رہے ، یہ الگ بات کہ اُن کی ہاں میں ہاں ملانے والا کوئی بھی نہ تھا ۔ قذافی سٹیڈیم میں میچ ہوا اور پورے تزک و احتشام سے ہوا ۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی اپنے دو وزیر میچ دیکھنے کے لیے بھیجے ۔ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد خاںصاحب کو یہ چاہیے تھا کہ وہ پوری قوم کو مبارک باد دیتے اور اگر ایسا کرتے ہوئے اُنہیں جھجک محسوس ہوتی تھی تو کم از کم خاموش ہی رہتے لیکن اُنہوں نے پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو ”پھٹیچر” کہہ دیا ۔ جب کچھ بَن نہ پڑا تو اُنہوں نے یہ کہہ کر شرمندگی ٹالنے کی کوشش کی کی پی ایس ایل میں تو نامی گرامی کھلاڑی ہی نہیں تھے ، ایسے پھٹیچرتھے جن کو کوئی جانتا تک نہیں۔

سمجھ سے بالا تَر ہے کہ کپتان صاحب نرگسیت کے کِس درجے پر ہیں کہ جنہیں سوائے اپنی ذات کے اور کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا۔ اُنہوں نے 1992ء کا ورلڈکَپ کیا جیتا ، وہ اپنے آپ کو آسمان سے اُتری ہوئی مخلوق سمجھنے لگے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ92ء کا ورلڈ کَپ تقدیر نے ہماری جھولی میں ڈالا کیونکہ ہم تو کپتان صاحب کی کپتانی میں اپنا سب کچھ ہار کر تقدیر کے سہارے بیٹھے تھے ۔ یہ میچ صرف عمران خاں نہیں بلکہ پوری ٹیم نے جیتا تھا جس میں جاوید میاں داد ، انضمام الحق اور وسیم اکرم جیسے عظیم کھلاڑی بھی شامل تھے جنہوں نے اِس جیت کا کریڈٹ لینے کی کبھی کوشش نہیں کی البتہ عمران خاں اِس کا سارا کریڈٹ اپنی جھولی میں ڈالتے رہتے ہیں۔ جن کھلاڑیوں کو وہ پھٹیچر کہتے ہیں اُن میں ڈیرن سیمی بھی شامل ہے جس نے خاں صاحب سے زیادہ میچ کھیلے اور دو دفعہ T-20 ورلڈ کپ بھی جیتا ، جس نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں لانے کے لیے آیا ہے اور جو پی ایس ایل ٹو کی فاتح پشاور زلمی کا کپتان ہے ، جس کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے ۔ کرس جورڈن دُنیا کے دَس عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہے لیکن کپتان صاحب تو اُس سے واقف ہی نہیں ۔ پی ایس ایل ٹو میں عظیم ترین سَر ویون رچرڈ بھی شامل تھے جنہیں پاکستان اور پاکستانیوں سے بے پناہ پیار لاہور کھینچ لایا لیکن عمران خاں کے نزدیک تو ” یہ سب پھٹیچر تھے جنہوں نے ویسے ہی آ جانا تھا” ۔ ایسے تضحیک آمیز الفاظ سے صرف مہمان کھلاڑیوں ہی نہیں ، پوری قوم کی بھی توہین ہوئی ۔ اخلاقیات کا تو تقاضہ یہ ہے کہ خاںصاحب معافی مانگتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لیں لیکن اُنہوں نے نہ ایسا پہلے کبھی کیا ، نہ اب کریں گے ۔ اپنی ضِد ، ہَٹ دھرمی اور نرگسیت میں وہ اتنا آگے نکل چکے ہیں کہ پی ایس ایل ٹو کے کامیاب انعقاد کے بعد جب آئی سی سی نے پاکستان میں ورلڈ الیون کے ستمبر میں چار میچز کروانے کا اعلان کیا تو خاں صاحب نے کہا کہ دیکھنا پڑے گا کہ کہیں یہ بھی تو پھٹیچر کھلاڑی نہیں۔

پی ایس ایل کے چیئر مین نجم سیٹھی کہتے ہیں” عمران خاں کو اپنے جملوں پر شرم آنی چاہیے ۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں کو افریقہ سے لانے کی جو بات کی ، اِس سے زیادہ نسل پرستانہ جملے کبھی نہیں سُنے۔ وہ پاکستانیوں اور ہمارے رنگ کی عزت نہیں کرتے ۔ اُنہیں گوری چمڑی سے کچھ زیادہ ہی پیار ہے ۔ خاں صاحب سفید فاموں سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہوتے ہیں ۔ اگر سٹیڈیم میں بم پھٹ جاتا تو عمران خاں خوش ہوتے کہ اُن کی بات صحیح ثابت ہوئی۔ وہ طالبان جیسی باتیں کر رہے ہیں۔ طالبان کے لیے اُن کی ہمدردیوں کا ایک بیک گراؤنڈ بھی رہا ہے ”۔ عمران خاں کے اِن الفاظ سے ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ پوری قوم بھی برہم ہے جس کا اظہار پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کیا جا رہا ہے ۔ سبھی کہہ رہے ہیں کہ پھٹیچر وہ نہیں جو ہمارے مہمان تھے اور محض پاکستانیوں سے محبت اُنہیں کھینچ لائی بلکہ پھٹیچر تو وہ ہے جس کی اتنی گھٹیا سوچ ہے ۔ ایسا بیان دے کر خاں صاحب نے اپنی رہی سہی عزت بھی کھو دی۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
History nation pakistan solidarity terrorist United visit پاکستان پیغام تاریخ دہشت گرد قوم متحد یکجہتی
Shahbaz Sharif
Previous Post حکومت پنجاب کے خواتین کیلئے احسن اقدامات
Next Post عمران خان کا غیر ملکی پلیئرز کے بارے میں گھٹیا بیان شرمناک ہے۔ خالد جٹ
Khalid Jutt

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close