لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں ، عوام کو گمراہ کرنے کے لئے مہمات چلائی جا رہی ہیں، قرارداد پاکستان کی اصل روح کو مسخ کیا جا رہا ہے، عوام کو میڈیا اور نام نہاد این جی اوز کے ذریعے اختلافی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میںکالجز کے طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو ملک بھر میں نظریہ پاکستان کی بقا ء کے لئے ایک نئے عہد کے طور پر منایا جائے گا، ملک بھر میں سمینارز ، کانفرنسز اور واک کا اہتما م کیا جائے گا، ان پروگرامات میں ملک کے اعلیٰ پائے کے ادیب ، صحافی ، دانشور اور اساتذہ شریک ہوں گے۔اس حوالے ست تما م شہروں، یونیورسٹیز اور کالجز کے ذمہ دارا ن کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
