
لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں فنکاروں اور کھلاڑیوں کا زیادہ سے زیادہ تبادلہ ہونا چاہیے۔
بھارتی پارلیمنٹرینز اور فنکاروں کے تین رکنی وفد نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدی پرویز الہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد بھارتی پنجاب کے رکن اسمبلی گورمیت سنگھ سوڈی، معروف فلمی فنکاروں گورمیت سنگھ گھگی اور ارشد خان پر مشتمل تھا۔
بھارتی مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنماں نے کہا کہ کھیل اور ثقافتی وفود کے تبادلہ سے دونوں ملکوں میں کشیدگی کم ہو گی۔ بھارتی وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر جو محبتیں ملی ہیں وہ کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں۔
