
لاہور (جیوڈیسک) بالی وڈ کے معروف فلم میکر اور ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ کو ہمیشہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور ان کی سپورٹ کے لیے میرا ادارہ اپنی خدمات ہمیشہ پیش پیش رکھتا ہے، لیکن اگر پاکستان میں ہمیں فلمسازی کا موقع دیا جائے توہم مل کرپاکستان کے ٹیلنٹ کو مزید بہتر کام کرنے کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔
اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ ان خیالات کااظہار مہیش بھٹ نے گزشتہ روز بھارت روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں نے ہمارے ادارے کے بینرتلے بالی وڈ میں اپنے کام کا آغاز کیااوران میں سے زیادہ تربہت کامیابی کے ساتھ بالی وڈ میں کام کررہے ہیں۔ ہمارا ادارہ ہر اس فنکار کی سپورٹ کرتا ہے جو اداکاری، گلوکاری، رائٹنگ، ڈائریکشن کرنے کی صلاحیت رکھتاہوں۔
انھوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات مستحکم ہو جائیں تو اس کے بہتر نتائج ایک نہ ایک دن ضرورسامنے آئینگے۔ دونوں ملک میں باصلاحیت لوگوںکی کوئی کمی نہیں ہے۔ فنون لطیفہ ہو یا کھیل کا میدان ہمارے نوجوان اپنی مثال آپ ہیں۔ اس لیے میں سمجھتاہوں کہ جس طرح پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کا موقع ملتا ہے اسی طرح اگربھارتی فنکاروں کویہاں کام دیا جائے۔
