Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بدلتے موسم

September 10, 2018 0 1 min read
Corruption
Corruption
Corruption

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

خزاں کے بعد بہار کا آنا قانونِ فطرت مگر (خاکم بدہن) وطنِ عزیز سے شاید بہاریں روٹھ چکیں۔ ہر طرف دَم توڑتی اُمیدو ںکے برہنہ پیڑ اور چٹیل میدان، کہیں سبزہ نہیں، ہریالی نہیں، اگر ہے تو فقط اُمیدِ فردا۔ رَہزنوں سے کیا گِلہ کہ ہمیں تو رَہبروں نے لُوٹا۔ آصف زرداری نے جذباتی ماحول میں ”پاکستان کھپے” کا نعرہ لگایاتو قوم اُن کی ہمنوا بن گئی۔ حقِ حکمرانی پیپلزپارٹی کو ملا توہم نے یہ جانا کہ آصف زرداری کی شکل میں بینظیربھٹو کا متبادل مل گیا لیکن ”خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سنا افسانہ تھا”۔ زرداری اور حواری وطنِ عزیز پر یوں جھپٹے جیسے مردار خور گِدھ۔ اُن کی کرپشن کی کہانیاں زباں زدِعام ہوئیں اور تاحال یہی شور ۔ سوال مگر یہ کہ ایف آئی اے اور نیب جیسے ادارے پیپلزپارٹی کے دَور میں بھی تھے، عام عدالتوں سے لے کر سپریم کورٹ تک پوری عدلیہ تب بھی موجود تھی۔ پھر کسی کو کرپشن کے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا خیال کیوں نہیں آیا؟۔ آج ہماری انتہائی محترم سپریم کورٹ اپنی فعالیت کی انتہاؤں کو چھو رہی ہے لیکن ”دَورِزرداری” میں یہ فعالیت کہاں سو گئی تھی؟۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب سانپ گزر جاتا ہے تو ہم لکیر پیٹنے لگ جاتے ہیں۔ جب کرپشن کے عفریت سارا کھایا پیا ہضم کر چکے تو شور اُٹھا کہ اربوں ،کھربوں ڈالر ملک سے باہر جا چکے۔ اب یہ پیسہ واپس لانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں، کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں اور بڑھکوں کے زور پر زمین آسمان کے قلابے ملائے جا رہے ہیں۔ ہمارا خیال مگر یہ کہ ”اب اُنہیں ڈھونڈ چراغِ رُخِ زیبا لے کر”۔

دَورِزرداری گیاتو نوازلیگ کو حقِ حکمرانی ملا۔ تب بھی ہم نے یہی سوچا کہ تبدیلیوں کا موسم قریب آن لگا، اُمیدوں کی کھیتیاں ہری بھری ہونے کو ہیں اور آشاؤں کا چمن مہکنے کو ہے۔ دھرنوں کی صورت میں بادِ سموم چلی ضرور مگر حکمران ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھ نہیں رہے، کچھ نہ کچھ ہوا تو سہی۔ سڑکوں کا جال بِچھا، اووَر ہیڈ اور اَنڈر پاس بنے، بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع ہوئے، مختلف شہروں میں میٹرو بسوں کا پہیہ رواں ہوا، عروس البلاد کراچی کی روشنیاں لوٹ آئیں، پرچی مافیا اور بھتہ خوروں کو نشانِ عبرت بنایا گیا،تحریکِ طالبان پاکستان نامی دہشت گردوں کا قلع قمع ہوا، کچھ واصلِ جہنم ہوئے اور کچھ چوہوں کی طرح افغانستان میں جا گھسے، شمالی و جنوبی وزیرستان میں ہر جگہ سبز ہلالی پرچم لہرانے لگا، بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کا خاتمہ ہوا اور فراری دھڑادھڑ ہتھیار ڈالنے لگے۔ سب سے بڑھ کر اقتصادی راہداری منصوبے پر کام شروع ہوا۔ یہ ایسا منصوبہ ہے جو ایٹمی پاکستان کو اقتصادی قوت بھی بنا سکتا ہے۔ ایک ایسی قوت جو دوسروں کے کشکول میں بھیک تو ڈال سکتی ہے، اُسے خود کشکول اُٹھانے کی حاجت ہے نہ ضرورت۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے جہنم سے نکلے ہوئے پڑوسی بھارت کے پیٹ میں مروڑ اُٹھتے رہتے ہیں ۔

پھراسباب پڑے یوںکہ کسی نا معلوم سمت سے چلنے والی بادِسموم نے سب کچھ اُتھل پُتھل کردیا۔ پاناما لیکس کا ڈنکا بجا اور ایسا شورِقیامت اُٹھا جو سب کچھ تباہ وبرباد کر گیا۔ شاید یہ اُسی ”سونامی” کی تباہ کاریاں تھیں جس کا کپتان 2012ء سے ذکر کرتے چلے آرہے تھے۔ کپتان کی اُمید بَر آئی، میاں نوازشریف سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے انتہائی متنازع فیصلے پر نااہل ہوئے لیکن کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ابھی تو کپتان کا یہ فرمان بھی پایۂ تکمیل کو پہنچنا تھا کہ ”اڈیالہ جیل” میاں نوازشریف اور اُن کے خاندان کا انتظار کر رہی ہے۔ پھر احتساب عدالت کی منادی ہوئی ۔ میاں صاحب، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر لگ بھگ سو پیشیاں بھگتنے کے بعد احتساب عدالت کے ایک ایسے فیصلے پر اڈیالہ جیل جا پہنچے جسے شاید دنیا کی کوئی عدالت بھی ماننے کو تیار نہ ہو۔ لاریب یہ فیصلہ پاکستان کی تاریہخِ عدل میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ اِس فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے بھی انتہائی غلط اور غیرحقیقی فیصلہ قرار دیا ہے۔ ابھی سابق وزیرِاعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کی گونج باقی تھی کہ عدل کی تلوار وزیرِاعظم نوازشریف پر ایسے گری کہ سبھی حیرت زدہ ۔شاید یہ وہی ”مائنس وَن” ہے جس کے 2015ء سے تذکرے فضاؤں میں تھے۔ ان ”مائنس ٹو” کی باری ہے۔ ”خاندانِ زرداریہ” کے گرد گھیرا تنگ ہو چکا۔ کوئی دن جاتا ہے جب ”مائنس ٹو” کا شور بھی اُٹھے گا لیکن ”مائنس تھری” کے لیے شاید قوم کو کچھ عرصہ مزید انتظار کرنا پڑے۔

اب مسلسل جمہوریت کا تیسرا دور شروع ہو چکا۔ 2018ء کے عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کو حیران کُن کامیابی ملی۔ اِس کامیابی کے پیچھے امپائر کی انگلی تھی یا پورا ہاتھ، اِس کا فیصلہ ہم تاریخ پر چھوڑتے ہیں البتہ یہ اظہرمِن الشمس کہ دھاندلی کا جتنا شور اب کی بار اُٹھا، پہلے کبھی نہیں۔ تحریکِ انصاف کو چھوڑ کر پاکستان کی تقریباََ تمام سیاسی جماعتوں نے (جن میں تحریکِ انصاف کے اتحادی بھی شامل ہیں) اِن انتخابات کو ”کھُلی دھاندلی” کا شاہکار قرار دیا۔ مولانا فضل الرحمٰن اِس پارلیمنٹ کو جعلی قرار دیتے ہیں۔ وہ اپنے ارکانِ اسمبلی کے حلف اُٹھانے کے حق میں بھی نہیں تھے، نوازلیگ گومگو میں تھی لیکن پیپلزپارٹی حلف اٹھانے پر ڈٹ گئی۔ شاید اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر آصف زرداری نے اپوزیشن سے الگ کھڑے ہونے میں ہی عافیت جانی۔ وہ خوب جانتے تھے کہ ”زورآوروں” کا جھکاؤ کِس طرف ہے۔حلف برداری ہوئی اور عمران خاں دیگر سات اتحادی جماعتوں کی مدد سے وزیرِاعظم بن گئے۔ آج اتحادی ایم کیو ایم سے دو وزراء کپتان کی کابینہ میں شامل ہیں، خالد مقبول صدیقی وہی ہیں ناں جو الطاف حسین کے لیے چھ ارب روپے کی مَنی لانڈرنگ میں ملوث تھے اور وزیرِقانون فروغ نسیم بھی وہی جو کل تک ”ٹارگٹ کلرز” کی وکالت کرتے رہے۔ یہ مجبوری نہیں تو اور کیا ہے کہ جس ایم کیو ایم کے خلاف کپتان ہمیشہ زہر اگلتے رہے آج وہی اُس کی اتحادی۔وہی قاف لیگ اُن کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے جسے وہ چور اور ڈاکو جیسے القاب سے نوازتے رہے۔ کابینہ میں موجود ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور زبیدہ جلال کی کرپشن کی کہانیاں آج بھی زباں زدِعام ۔ کپتان کی کابینہ کے دوسرے وزراء کا اگر کچّا چٹھا کھول دیا جائے تو قوم انگشت بدنداں رہ جائے۔ ایسی ٹیم کے ساتھ تبدیلی کا نعرہ ؟۔ اگر سونامیے کسی خوش فہمی میں مبتلاء ہیں تو بہت جلد یہ دور ہو جائے گی کیونکہ تبدیلی ایسے نہیں آیا کرتی۔

جب سونامیوں سے بات ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ آپ وقت کا عنصر درمیان سے نکال دیتے ہیں، ابھی توکپتان کو حلف اُٹھائے بیس دِن ہی ہوئے ہیں، ابھی اُن کی کمر بھی سیدھی نہیں ہوئی کہ آپ لوگوں نے آسمان سر پہ اُٹھا لیا۔ بالکل بجا مگر جو کام نوازلیگ کی حکومت میں جاری تھے، اُن کا کیا ہوا؟۔ یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ نوازلیگ کے دَور میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی اور یہ بھی عین حقیقت کہ نوازلیگ کے دَور میں 10 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پول میں شامل ہوئی۔ پھر 12، 12 اور 18، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیوں؟۔ ہمارے گھر میں یو پی ایس کا مسلہ ہوا تو ہم نے اپنے الیکٹریشن کو بلایا۔ یوں ہی باتوں، باتوں میں ہم نے اُس سے پوچھا کہ ووٹ کس کو دیا؟۔ الیکٹریشن نے بڑے فخر سے کہا ”تحریکِ انصاف کو”۔ پھر وہ خود ہی کہنے لگا کہ اب وہ بہت خوش ہے ۔ ہم نے وجہ پوچھی تو اُس نے کہا کہ نوازلیگ کے دَور میں تو ہمارا کام ٹھَپ ہو چکا تھالیکن جب سے تحریکِ انصاف کی حکومت آئی ہے، ہمارے یو پی ایس دھڑادھڑ بِکنے لگے ہیں۔

اُس نے کہا ”باجی! یقین جانیں کہ پرسوں ہال روڈ پر اِس خوشی میں باقاعدہ جشن ہوا کہ لوڈشیڈنگ ایک دفعہ پھر اپنے جوبن پر آگئی۔ وہ لوگ جو تھوک کے حساب سے یو پی ایس بنا کر ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے تھے، اب ڈیمانڈ پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ اِس لیے ہم تو عمران خاں کو دعائیں دیتے ہیں۔ تب سے اب تک ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ جب ہمارے گھر میں ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور ہر پانچ، چھ دِن بعد متواتر آٹھ، آٹھ گھنٹے بجلی ندارد ، تو دیہاتوں کا کیا حال ہوگا؟۔ یہی صورتِ حال مہنگائی کی ہے۔ سوائے آلو کے کوئی بھی سبزی سو، سوا سو روپے کلو سے کم نہیں، گیس کی قیمت 46 فیصدتک بڑھا دی گئی، بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔ تو کیا ”تبدیلی” اِسی کا نام ہے؟۔ یہ حکومتی اقدامات ”غربت مکاؤ” کے لیے ہیں یا”غریب مکاؤ” کے لیے؟۔ ہم تو سمجھتے تھے کہ تبدیلی کا موسم آن پہنچا لیکن جس تبدیلی کی جھلک ہمیں دکھائی جا رہی ہے، اُس سے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بادِسموم آنے کو ہے۔ پھر بھی دِل سے یہی دعا نکلتی ہے کہ اللہ کپتان کو ایفائے عہد کی توفیق دے کہ اِسی میں ہم سب کا بھلا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Judiciary pakistan ppp Prof Riffat Mazhar آصف زرداری پاکستان پیپلزپارٹی عدلیہ
Indian Atrocities in Kashmiris
Previous Post لہو سے بہتی وادی کشمیر
Next Post دُنیا کے عظیم راہنما بانی پاکستان قائد اعظم
Quaid e Azam

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close