
لاہور : مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان ،علامہ خادم حسین رضوی، سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری، سرپرست سید عرفان احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کے لالچ میں اندھے ہوچکے ہیں۔قادیانیوں کے دامن میں منہ چھپا کر اقتدار کو طول دینے کی کوشش اسلام دشمنی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستان اسلام کیلئے قائم ہواہے یہاں ختم نبوت ۖ اور ناموس رسالت مآب ۖ کاوہی قانون رائج کریں گے جس پرصحابہ کرام نے عمل کیا۔بیشک رسول اللہ ۖ کے دشمن ہی نامراد ہوں گے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان میں ختم نبوت ۖ کاقانون اورمضبوط ہوگا۔اسلام دشمنوں کی حمایت کرنے والے اپنی دنیاوآخرت کی فکرکریں ۔قوم توبہ کرے اور آئندہ ختم نبوت ۖ اور ناموس رسالت مآب ۖ کے دشمنوں کاکسی صورت میں ساتھ نہ دیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان ہرپلیٹ فارم پر ختم نبوت ۖ کے قانون کا دفاع کرے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ قوم کے ووٹ کی طاقت سے منتخب نمائندوں نے ختم نبوت ۖ پرحملہ کیاہے۔جومسلمان اب بھی ان کاساتھ دینے کاارادہ رکھتے ہیں وہ اپنے ایمان کی فکر کریں۔
امتیازعلی شاکر۔03134237099
شعبہ نشرواشاعت (تحریک لبیک پاکستان)
