
کراچی (جیوڈیسک) پاکستان آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کی آخری ادائیگی آج کرے گا، چھبیس کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالر قرض کی قسط کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو آج کی جانے والی ادائیگیوں میں سے ایک قسط، پرویز مشرف دور میں لئے گئے۔
قرض کے تحت دی جائے گی جبکہ مزید دو ادائیگیاں پیپلزپارٹی دور میں لئے گئے اسٹینڈ بائی معاہدے کی مد میں کی جائیگی۔ماہرین کے مطابق قرض کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر پر مزید دبا پڑنے کا امکان ہے۔
