Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

” پاکستانی اقلیتیں ” میری پہلی کتاب

January 10, 2015 0 1 min read
M,P,Bhandara
M,P,Bhandara
M,P,Bhandara

تحریر : انجم صحرائی
انسا ئیکلو پیڈ یا بر ٹینیکا میں انگریزی کے لفظMinorities ) ) اقلیت کی تعریف یوں کی گئی ہے کہ “Socially speaking, a minority is an ethnic, racial, religious, or other group having a distinctive presence within a large society” یعنی اقلیت ایسے لوگ ہیں جو نسلی یا مذ ہبی عقیدہ اور احساسات کے اعتبار سے کسی ایسی سیا سی وحدت میں رہیں جہاں کی اکثریت کے نسلی لسا نی اور مذہبی رحجانات ان سے مختلف ہوں۔ اسی طرح امریکہ کے ماہرین سیا سیات میں سے آرنلڈ روز اور کیرولین بی روز نے بھی اپنی کتاب میں اقلیت کی تعریف یوں کی ہے کہ ” لو گوں کا کو ئی بھی ایسا گروہ جو کسی سیا سی وحدت میں وہاں کی اکثریت سے مختلف ہو اقلیت کہلا ئے گا ” سو میری پہلی کتاب کا عنوان تھا “پاکستانی اقلیتیں” جو تیس برس قبل شائع ہوئی۔

140 سے زائد میگزین سائز صفحات پر مشتمل”پاکستانی اقلیتیں” در اصل ایک ملک گیر سروے رپورٹ تھی جس میںوطن عزیز با رے پا کستا نی اقلیتوں کے نما ئندہ مذ ہبی ، سیا سی اور سما جی شخصیا ت کے جذ بات و احسا سات پر مبنی 250 سے زا ئد ا نٹر ویوز شا مل کئے گئے تھے مجھے اپنی کتاب کی تکمیل کے لئے پا کستان کے چا روں صو بوں کے سفر کا مو قع ملا ۔ ضیا ء الحق کے دور حکو مت میں مری بروری را ولپنڈی کے مالک ایم پی بھنڈارا ان دنوں وفا قی حکو مت کے مشیر اقلیتی امور تھے اور مذ ہبی وزارت کا قلمدان را جہ ظفر الحق کے پا س تھا جو وفا قی وزیر اطلا عات و نشر یا ت بھی تھے میں نے ان دنوں ایک پبلشنگ “تعارف پبلیکشنز ” کے نام سے ملتان میں قا ئم کیا ہوا تھا ۔ میں نے ایک کمرہ عمران بلڈنگ چوک شہیداں میں کرا یہ پرلے رکھا تھا جورات کو سو نے کے لئے بیڈ روم اور اور دن میں ” تعارف پبلیکشنز” کا دفتر بن جا تا ۔ اسی زما نے میں معروف شا عر نذ یر قیصر بھی ملتان میں ہوا کرتے تھے نذیر قیصر ملتان چرچ سے منسلک تھے نذ یر قیصر سے کسی ذ ریعے سے ہما ری ادبی سنگت ہو گئی ، بلا شبہ نذ یر قیصر ایک خو بصورت شخصیت اور قادر الکلام شا عر ہیں ۔انہی دنوں ان کی ایک کتاب پر انہیں آ دم جی ادبی ایوارڈ بھی ملا تھا ۔اس زمانہ میں ان کی ایک نئی کتاب ” گنبد خوف سے بشارت ” شا ئع ہو ئی تھی اس کتاب کا ایک نسخہ نذیر قیصر نے اپنے دستخط کے ساتھ مجھے بھی تحفہ کیا تھا جو آج بھی میری لا ئبریری میں مو جود ہے ۔نئے نئے بلد یا تی الیکشن ہو ئے تھے ملتان کے ہمارے ایک دوست نے اپنے اخبار کا ضلعی بلد یا تی سپلیمنٹ شا ئع کیا اس خصو صی اشا عت میں سبھی کو نسلز صا حبان کی تصا ویر مو جود تھیں مگر اقلیتی کو نسلر کا ذکر تک نہ تھا میں نے ان سے اس کمی کی طرف تو جہ دلا ئی تو ان کا جواب میری تشفی نہ کر سکا ۔ میں نے اسی وقت فیصلہ کیا کہ ” پنجاب میں اقلیتی بلد یا تی قیادت “کے نام سے ایک سر وے رپورٹ مرتب کی جا ئے ۔” پنجاب میں اقلیتی بلد یا تی قیادت ” عنوان سے مرتب کی جا نے والی یہ رپورٹ چا لیس صفحات پر مشتمل تھی اس رپورٹ میں پنجاب کے تمام اضلاع اور شہری بلدیا تی اداروں کے نہ صرف اقلیتی کو نسلرز صاحبان سے ان کے علا قا ئی مسا ئل اور بلد یا تی اداروں میں ان کی کار کر دگی ، تر جیحات و تو قعات کے حوالے سے انٹرویوز شا مل اشا عت تھے بلکہ را ولپنڈی سے کیپٹن ( ر )ثنا ء اللہ اور سیا لکوٹ سے پرو فیسرسی ڈبلیو ٹریسلر جو مجلس شوری کے رکن تھے کے علا وہ ملتان چرچ کے بشپ جان وکٹر سیمو ئل اور یو سف پطرس کیتھو لک بشپ ملتان کے خطوط بھی شا مل اشا عت تھے تہنیتی خطوط اس با رے کہ شا ئد یہ پا کستا ن کی تا ریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ کسی مسلمان صحا فی نے اقلیتوں با رے کسی مضمون پر اتنی جان ماری کی ہو، مجھے اس سروے رپورٹ کی تکمیل کے دوران معروف مسیحی راہنماء جے سالک سے بھی ملنے اور ان کے انٹر ویو کے حصول کا مو قع بھی ملا جے سا لک اس زما نے میں لا ہور کا ر پو ریشن کے کو نسلر تھے اس زمانے میں ڈیرک آ باد کے فادر فیلکس چک 172 میں کیتھو لک چرچ کے انچارج تھے اس زما نے میں تھل اتنا آ باد نہیں تھا نہ سڑ کیں تھیں اور نہ آ نا جانا اتنا آ سان تھا ۔ میں جب ان سے ملا وہ بڑے حیران ہو ئے ۔ یہ ان کی زند گی کا پہلا تجربہ تھا کہ کو ئی مسلمان صحا فی ان کے مسا ئل سے آ گہی کے لئے خود چل کر ان کے پاس آ یا تھا ۔” پنجاب میں اقلیتی بلد یا تی قیادت ” کا پیش لفظ نذیر قیصر نے لکھا تھا۔

میرا چو نکہ ذرا ئع ابلاغ سے تعلق تھا اسی لئے ہم نے یہ رپورٹ وفا قی اور صو با ئی حکو متوں کی مذ ہبی امور کی وزارتوں اوربرا ئے تبصرہ مختلف اخبارات و رسا ئل کو بھی ارسال کی ۔ جس کا رزلٹ بڑا حو صلہ افزا ملا ۔ رپورٹ کی اشا عت کے چند دنوں بعد را جہ ظفر الحق جو اس وقت وفا قی وزیر اطلا عات و نشریات اور مذ ہبی امور تھے ان کی طرف سے مجھے ایک خط مو صول ہوا جس میں انہوں نے اس رپورٹ کی اشا عت پر ادارہ تعارف پبلیکشنز کو مبارکباد دیتے ہو ئے حکو مت کی طرف سے بھر پور معا ونت کی یقین دہا نی کرا ئی گئی تھی ایک اور خط لا ہور سے نوید بخاری نام کے ایک شخص کا تھا جس میں اس نے بتا یا تھا کہ وہ ایک فری لا نسر جر نلسٹ ہیں اخبارات میں آپ کی شا ئع کردہ سر وے رپورٹ ” پنجاب میں اقلیتی بلد یا تی قیادت ” بارے پڑھا بڑا چھو تا مو ضوع ہے جو آپ نے چنا ۔ میں ما ہنامہ پاک جمہوریت لا ہور کے لئے آپ کا انٹر ویو کر نا چا ہتا ہوں ۔ پر وین ملک کی زیر ادارت ما ہنا مہ پاک جمہوریت لا ہور محکمہ اطلاعات پنجاب شا ئع کر تاہے۔ خط کے ساتھ پاک جمہوریت میگزین کی ایک تازہ کاپی بھی تھی ۔ میں نے نو ید بخاری کو تحریر کیا کہ جب بھی ان کے پاس وقت ہو تشریف لے آ ئیں آپ کے ما ہنا مہ میگزین کے لئے میرے انٹر ویو کا حصول آپ کے لئے نہیں میرے لئے اعزاز کی بات ہو گی ۔ نوید بخاری کا آ با ئی تعلق گو جرہ سے تھا ان کے والد محکمہ ریلوے لا ہور میں ملازم تھے اور اسی سبب لا ہور میں مقیم تھے شا ئد اسی لئے نوید گو جرہ سے کم لا ہور سے زیادہ واقف تھا ۔نوید نے تعلیم کے بعد صحافت کی راہ اپنا ئی او ر جلد ہی فری لا نسز جر نلسٹ کی حیثیت سے لا ہور کے صحا فتی حلقوں میں سے اپنا منفرد مقام بنا لیا ۔ نوید بخاری سے جب میری ملا قات ہو ئی ان دنوں وہ روزنامہ امروز لا ہور اور پاک جمہوریت سے وابستہ تھا ۔ ایک ہفتہ کے بعد ہی نوید بخاری ملتان میرے آفس میں پاک جمہوریت کے لئے میرا انٹرویو ریکارڈ کر رہا تھا ۔دوران انٹر ویو نوید نے مجھے کہا کہ اگر یہ رپورٹ نیشنل سطح کی ہو تی تو مو ضوع کے حوالے یہ ایک شا ندار اور اپنی نو عیت کی منفرد کا وش ہو تی ان کی یہ بات میرے دل کو لگی اور میں نے پا کستانی اقلیتیں کے مو ضوع پر ملک گیر سر وے کر نے کا ذہن بنا لیا ۔ “پا کستانی اقلیتیں “کی تر تیب و تد وین کا سفر اسلام آ باد سے شروع ہوا اور تقریبا چھ ماہ کے بعد سندھ عمر کوٹ میں ختم ہوا ۔ اس بارے میں نے پہلا انٹر ویو12 جو لا ئی 1984 کو اسلام آ باد میں ایم پی بھنڈارا کا کیا جو اس زما نے میں وفا قی مشیر برائے اقلیتی امور تھے ۔ایم پی بھنڈارا پا رسی رہنماء تھے اور متعدد بار ممبر قو می اسمبلی منتخب ہو ئے ۔ بھنڈارا خاندان نے تحریک پا کستان میں بھی گرانقدر خد مات انجام دیں ۔ اس مو ضوع پر آ خری انٹر ویو عمر کوٹ(سندھ ) کے ڈاکٹر ہر چند رائے کا تھا جو اس زما نے میں عمر کوٹ بلدیہ کے چیئر مین تھے ۔ مجھے اپنی اس پہلی کتاب کے لئے جن شخصیات سے انٹر ویوز لینے کا اعزاز حا صل ہوا ان کی فہرست بہت طویل ہے مگر ان میں چند ایسے نام بھی ہیں جو پا کستانی تا ریخ میں انمٹ ہیں ان تا ریخ ساز شخصیات سے ملا قا توں میں بہت کچھ سیکھنے اور جا ننے کو ملا ۔ ان شخصیات میں چو ہدری چندو لال سا بق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سر فہرست ہیں ۔ میری ان سے ملا قات شیخو پورہ میں ہو ئی ان دنوں وہ صاحب فراش تھے ۔ چو ہدری چندو لال نے 1933 میں پنجاب اسمبلی سے قا نون کی تعلیم مکمل کی ، 1946 کے الیکشن میں مسلم لیگی امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا ، پکے مسلم لیگی تھے ۔ قیام پا کستان سے قبلجب قا ئد اعظم لا ہور تشریف لا ئے اور اقلیتی راہنما مسٹر ایس پی سنگھا سے ملاقات کی اس ملا قات کے بعد ایس پی سنگھا اورچو ہدری چندو لال نے قا ئد اعظم کی دعوت پر لبیک کہتے ہو ئے تحریک پا کستان میں بھر پور کلیدی کردار ادا کیا۔

Pakistan
Pakistan

لاہور میں فلیٹیز ہو ٹل کے کمرہ نمبر2میں ساری زند گی گذارنے والے جسٹس اے آر کا رنیلس سے ملا قات بھی میرا ایک اعزاز ہے ۔جسٹس اے آر کا ر نیلس سا بق صدر ایوب خان کے دور میں وزیر قا نون رہے ۔ کہا جا تا ہے کہ ایوب خان کے دور میں بننے والی قا نون ساز کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے 1964کے آ ئین کے خالق بھی جسٹس اے آر کا ر نیلس ہی تھے ۔جسٹس صاحب عد لیہ کے سر براہ رہے وزارت ان کے گھر کی لو نڈی رہی مگر جب میری ان سے ملا قات ہو ئی وہ فلیٹیز ہو ٹل کے کنمرے میں مقیم تھے پتہ چلا کہ مو صوف ایک عر صہ سے فیلیٹیز کے اسی کمرے میں مقیم ہیں ۔ جسٹس اے آر کا ر نیلس نے میرے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ” اسلام ایک غلام کو برا بری کی سطح پر اپنے آقا سے بات کر نے کا حق دیتا ہے ۔عزت نفس کا پاس اور فرد کے وقار کا تحفظ اسلامی تعلیمات کا خلا صہ ہے ۔ با با ئے قوم قائد اعظم سے اپنی ملا قات کا ذکر کرتے ہو ئے جسٹس اے آر کا ر نیلس نے بتا یا کہ قیام پا کستان کے ابتدا ئی دنوں کی بات ہے جب میں لا ہور ہا ئی کورٹ کا جج تھا ۔ با با ئے قوم ایک تقریب میں شرکت کے لئے لا ہور آئے تب مجھے قائد سے ہا تھ ملا نے کا شرف حا صل ہوا تھا ۔با با ئے قوم نہ صرف ایک بڑے قا نون دان تھے بلکہ ایک عظیم انسا بھی تھے ۔ان کی ذہا نت اور قابلیت کے سامنے کسی کا چراغ نہیں جلتا تھا ۔وہ بلا امتیاز مذ ہب و ملت انسا نوں کی تر قی کے خواہاں تھے ” میں کتاب کی ترتیب و تد وین کے سلسلہ میں تحریک پا کستان کے معروف مسیحی راہنما دیواب بہادر ایس پی سنگھا کے بیٹے ڈی پی سنگھا سے بھی ملا ، ڈی پی سنگھا 1972 میں صو با ئی اسمبلی اور 1977 میں قو می اسمبلی کے منتخب رکن رہ چکے تھے۔

ڈی پی سنگھا نے مجھے دیوان بہادر ایس پی سنگھا اور قائد اعظم کی ایک نایاب تصویر بھی دی جو ” پا کستانی اقلیتیں ” میں شا ئع بھی ہو ئی ۔ بشپ آف ملتان جان وکٹر سیمو ئل ،ایگزینڈر جان ملک بشپ آف لا ہور ، ڈاکٹر جان جوزف بشپ آف فیصل آ باد اور ڈاکٹر جیمز نذیر علی جو اس زما نے میں بشپ آف را ئے ونڈ تھے اور بعد میں آرچ کنٹری بشپ انگلینڈ بھی رہے ا ن سے ملا قا تیں بھی میری بھر پور صحا فتی زند گی کا باب ہیں اسی کتاب میں چیئر مین ہلال احمر سندھ فرانسس ایکس لو بو ،شکار پور کے با لمیکی راہنما اور بزرگ استادپنڈت ما نگے رام ، وفاقی منیارٹی کو نسل کے ارکان پشاور سے ڈاکٹر انور ایم اجا گر ، جیکب آباد کے ہوند راج آوت را ئے راج پال ، میر پور خا ص کے کشن چند پاروانی ، ڈاکٹر ایچ ایم ڈریگو ، سبی کے دیوان چند ، سکھر کے ریلو مل جگوانی ، کے علاوہ ولیم کے مل جزل سیکریٹری نیشنل کو نسل آف چر چرز ان پا کستان ۔شکار پور کے پہلے بالمیکی قا نون دان جے جے وشنو ایڈ وو کیٹ ۔ملتان مشن ہسپتال کے ایڈ منسٹریٹر یو نس لا دین ، بلو چستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر بشیر مسیح حیدر آباد کے معروف قا نون دان کشن چند بھاروانی ایڈ وو کیٹ ، نینسی فلوڈ ہسپتال سا ہیوال کے ڈا ئریکٹر جان ای گل ، ڈاکٹر کشن آر جگا نی کو نسلر کنٹونمنٹ حیدر آ باد ،سدھام چا ولہ کو نسلر بلدیہ جیکب آباد ، ڈاکٹر سٹیفن پی لال رکن مجلس شوری پشاور ،گھو ٹکی کے منو ہر لال ڈی ہیمنا ئی ایڈوو کیٹ جو بلد یہ گھو ٹکی کے چیئر مین تھے ،لا ہور کے کرنل (ر ) ایل کے ٹریسلر ،حیدر آباد سے ضلع کونسل کے ممبر ایم پر کاش ایڈ وو کیٹ ،ملتان سے ایم پی اے میجر (ر) جان وکٹر سیمو ئیل ، کر نل (ر ) ایل سی راتھ پرنسپل سینٹ انتھو نی ہا ئی سکول لا ہور اور گیان چند ایڈ وو کیٹ سکھر ، سینٹ ٹریسا ہسپتال میر پور خا ص کے بنجمن حسین ، سکھر کے مسیحی راہنما ایرک سیمو ئل جیکب ،میر پور ما تھیلو بلدیہ کے کو نسلر گو بند رام ، کراچی کے جارج داس واشنگٹن ، خان پور کے بخشا رام بہا ولپور کے مہر لال بھیل اور ملتان سے جا وید یاد ، کشور مراد ، مقبول ملک اور کو نسلر ریاض مسیح ، فیصل آباد سینٹ رافیل ہسپتال کی ایڈ منسٹریٹر سسٹر ایلس گل اور سکھر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت بھجن داس ایڈ وو کیٹ کے انٹر ویوز بھی شا مل تھے ۔ یہ چند نام ہیں وگرنہ کتاب میں شا مل اشاعت انٹرویوز کی تعداد کہیں زیادہ ہیں۔

کتاب کا آخری باب” اسلام اور اقلیت” کے عنوان سے تھا اس باب میں مو لانا عبد القادر آزاد ، خطیب شا ہی مسجد لا ہور ، معروف قا نون دان اور بھٹو مخالف سیا سی قو می اتحاد کے با نی جزل سیکر یٹری رفیق احمد با جوہ ایڈ وو کیٹ ،ممتاز عالم دین اور اس وقت کیے رکن مجلس شوری مفتی محمد حسین نعیمی اور میاں خالد اقبال ایڈ وو کیٹ سپریم کورٹ جیسے مسلم دا نشور ، قا نون دان اور علمائے دین کے مضا مین بھی شا مل کئے گئے ۔ ان مضا مین میں اسلام میں مذ ہبی اقلیتیوں کے مذ ہبی ،سما جی ، سیا سی ،معا شر تی حقوق اور تحفظات بارے سیر حا صل بحث کی گئی ہے ۔” پا کستانی اقلیتیں ” کے ابتدا ئی صفحات میں اس وقت کے وفاقی وزیر اطلا عات و نشریات راجہ ظفر الحق کا وہ خط بھی شا مل اشاعت تھا جو انہوں نے مجھے میری پہلی کا وش پر بھیجا تھا۔

” پا کستانی اقلیتیں ” کا پیش لفظ معروف ادیب اور صحافی کنول فیروز ،پاک جمہوریت کی مدیر پروین ملک اور آفتاب الیگزینڈر مغل نے تحریر کیا تھا ۔ کنول فیروز کا تعلق لا ہور سے تھا ان سے میرا تعارف داکٹر خیال امرو ہوی کے توسط ہوا تھا ۔ کنول فیروز بھی خیال اکیڈ یمی کے ممبر تھے اور میں بھی ڈاکٹر خیال کے ممدو حین میں سے تھا ۔ ” پا کستانی اقلیتیں ” کی کتابت ملتان کے اسلم وفا نے کی ۔ مرحوم اسلم وفا کا شمار اپنے وقت کے اساتذہ میں ہو تا تھا ۔ کتاب کا سر ورق لا ہور کے آ ر ٹسٹ عثمان نا صر نے بنا یا تھا ۔ یہ کتاب جنوری 1985میں سید الیکٹرک پریس ملتان سے شا ئع ہو ئی کی ۔ ملتان میںمنعقد ہو نے والی” پا کستانی اقلیتیں ” کی تقریب رونما ئی کے صدر روزنا مہ امروز ملتان کے ایڈ یٹر اقبال سا غر صدیقی تھے۔ اس کتاب کی اشا عت میں اپنے سا تھیوں نوید بخاری ،صفیرا خانم ، ڈاکٹر محمد امین قمر ،ارشاد احمد مڑل اور تعارف پبلیکشنز کے سر کو لیشن منیجر مقبول رانا کی محبتوںاور کا و شوں کو کبھی نہ بھول پائوں گا۔ ٍ

Anjum Sehrai
Anjum Sehrai

تحریر : انجم صحرائی

Share this:
Tags:
book magazine publish شائع کتاب میگزین
Rahim Shah
Previous Post رحیم شاہ نے اپنا نیا گانا ماں کس کو جھلاؤ گی جھولا شہدائے پشاور کے نام کردیا
Next Post تین مختلف اقسام کے سرچارجز کو بجلی کی قیمت کا حصہ بنانے کی منظوری
Electric

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close