
کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار گووندا نے کہا ہے کہ پاکستان آکر اپنے پرستاروں سے ملنا چاہتا ہوں اور ان سے محبتیں سمیٹنا چاہتا ہوں۔
مجھے اپنے پرستاروں سے بے پناہ محبت ہے کیونکہ آج میں جو بھی ہوں اس میں گھر والوں دوستوں اور پرستاروں کی بھی بہت دعائیں شامل ہیں ۔یہ بات انھوں نے بھارتی فلم رائٹر ڈائریکٹر و ایشین آرٹ کونسل کے بھارتی صدرخالد اعظمی سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔
اس موقع پرخالد اعظمی نے کہا کہ آپ کی یہ خواہش جلد پوری کروں گاتا کہ آپ اپنے پرستاروں سے مل سکیں ایشین آرٹ کونسل کے چیئرمین اسلم محمود دہلوی کا کہنا ہے کہ گووندا کے لیے ایشین آرٹ کونسل رنگارنگ پروگرام منعقد کریگی جو ان کی زندگی کا یادگار پروگرام ہوگا۔
