Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ایک اور نیا پاکستان

August 12, 2018 1 1 min read
Pakistan
Pakistan
Pakistan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ایک پاکستان 14 اگست 1947ء کو معرضِ وجود میں آیا۔ اِس پاکستان کے بانی قائدِاعظم محمد علی جناح تھے جو زمین کا ایک ایسا ٹکڑا حاصل کرنا چاہتے تھے جسے اسلام کی تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ لاکھوں جانوں کی قربانی کے بعد معرضِ وجود میں آنے والے زمین کے اِس ٹکڑے کا نعرہ ”پاکستان کا مطلب کیا لا اِلہ ا لّااللہ” تھا۔ بانیٔ پاکستان کی رحلت کے بعد کچھ عرصہ تک تو اِس نعرے کی گونج سنائی دیتی رہی لیکن پھرقوم اپنے رَبّ کے ساتھ کیے گئے اِس وعدے کو بھولتی چلی گئی۔ اب صورتِ حال یہ ہے کہ یہ نعرہ دینی جماعتوں کے ہاں توپھر بھی سنائی دے جاتاہے لیکن قوم کی غالب اکثریت اسے بھول چکی۔ وجہ شائد یہ کہ قوم کو دینی جماعتوں پر اعتماد ہی نہیں، اِسی لیے تو قوم اِنہیں ووٹ کی پرچی سے نہیں نوازتی۔ جو پاکستان قائدِاعظم کی کوششوں اور کاوشوں سے معرضِ وجود میں آیا، وہ کچھ مقتدر حلقوں کو پسند نہیں آیا، چنانچہ ایک ”نئے پاکستان” کی بنیاد رکھی گئی۔ اِس پاکستان کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمٰن تھے، سرپرستی اُن کو اُس وقت کے چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر یحییٰ خاں کی حاصل تھی۔ بھٹو اور مجیب کی کوششوں اور کاوشوں سے 16 دسمبر 1971ء کو ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں بھارتی جنرل اروڑا کی سربراہی میں اِس نئے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ کیا ہوا جو پلٹن میدان کی ٹھنڈی دھوپ میں ہماری عظمتوں کے تمغے نوچے گئے ، نیا پاکستان تو بن گیا۔ لاریب اِس نئے پاکستان کو روحِ قائد نے پسند کیا نہ روحِ اقبال نے۔پاکستان کے دو لخت ہونے کے بعد شاعر نے کہا

پھول لے کر گیا ، آیا روتا ہوا ، بات ایسی ہے کہنے کا یارا نہیں
قبرِ اقبال سے آ رہی تھی صدا ، یہ چمن مجھ کو آدھا گوارا نہیں

بچے کھچے نئے پاکستان کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کا نعرہ ”روٹی، کپڑا اور مکان” تھا۔ اُن کے نزدیک طاقت کا سرچشمہ اللہ نہیں، عوام تھے۔ وہ کہا کرتے تھے ”میں کمزور سہی، میری کرسی بہت مضبوط ہے”۔ پھر چشمِ فلک نے دیکھا کہ جنرل ضیاء الحق نے پہلے اُن سے کرسی چھینی اور پھر اللہ کے پاس پہنچانے کا بندوبست بھی کردیا۔

ایک ”نئے پاکستان” کی بنیاد جنرل ضیاء الحق نے بھی رکھی جس کا نعرہ ”اسلامی نظام” تھا۔ اُنہوں نے ایک ریفرنڈم بھی کروایا۔ اِس ریفرنڈم کے لیے شرط رکھی گئی ”اگر آپ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں تو ”ہاں” میں جواب دیں جس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ نے ضیاء الحق کو پانچ سال کے لیے صدر منتخب کر لیا”۔ گویا اللہ تعالےٰ، یومِ آخرت، تمام انبیائ، تمام فرشتوں اور تمام آسمانی کُتب پر ایمان لانے کے ساتھ ہی ساتھ پاکستانی مسلمانوں کے لیے ضیاء الحق کی صدارت کے لیے ”ہاں” کا ووٹ دینا بھی ایمان کی چھٹی بنیادی شرط ٹھہرا۔ اُنہی دنوں ایک لطیفہ زباں زدِعام ہوا، آپ بھی سُن لیجئیے۔ پیپلزپارٹی کے ایک جیالے نے دوسرے جیالے سے کہا ”یار یہ ضیاء الحق کب قوم کی جان چھوڑے گا؟”۔ دوسرے جیالے نے جل بھُن کر کہا ”یہ قوم کو پورا قُرآنِ مجید پڑھا کر ہی جائے گااور ابھی تو اُس نے صرف سورة فاتحہ ہی سنائی ہے”۔ ضیاء الحق کی اسلام کی آڑ میں اقتدار سے چمٹے رہنے کی تگ ودَو نے لبرل اور سیکولر طبقوں میں نئی روح پھونک دی اور وہ سرِعام کہنے لگے کہ (نعوذ باللہ) اِس دَورِجدید میںاسلامی نظام ناقابلِ عمل ہے۔ دینی اور سیکولر طبقوں کی یہ جنگ آج بھی جاری ہے۔

ضیاء الحق فضاؤں میں ہی اللہ کو پیارے ہوئے تو ایک دفعہ پھر جمہوری دَور لوٹ آیا لیکن طرفہ تماشہ یہ کہ لگ بھگ اِس دَس سالہ دَور میں4 عام انتخابات ہوئے ۔ اِس جمہوری دَور میںبینظیر اورمیاں نوازشریف دو، دو، مرتبہ وزیرِاعظم منتخب ہوئے۔ پھر جنرل پرویز مشرف ”نیاپاکستان” تشکیل دینے کے لیے نمودار ہوئے۔ اُن کا نعرہ ”سب سے پہلے پاکستان” تھا۔ ہم سمجھے کہ اِس نعرے کا مطلب پاکستان کی سلامتی شرطِ اوّل لیکن حالات نے ثابت کیا کہ وہ تو سب سے پہلے پاکستان کو ڈبونے کا ایجنڈا لے کر آئے تھے۔ نائن الیون کے بعد امریکہ کی ایک فون کال پر یہ کمانڈو ”لَم لیٹ” ہو گیا اور وہ کچھ بھی مان لیا جس کا امریکہ نے تقاضہ بھی نہیں کیا تھا۔ امریکہ کے اِس اتحادی نے پاکستان کو اندھی اور بے چہرہ افغان جنگ میں جھونک دیا ، یہ جنگ آج بھی جاری ہے۔ ڈرون حملے، بم دھماکے اور خودکُش بمبار اِس کمانڈو کی پالیسیوں ہی کا نتیجہ ہیں، جنہیں یہ قوم آج تک بھگت رہی ہے۔ اب ہم ایک دفعہ پھر ”نیا پاکستان” بنانے جا رہے ہیں۔

اِس نئے پاکستان کا نعرہ ”تبدیلی” ہے۔ یہ تبدیلی ہمیں خیبرپختونخوا میں تو کہیں نظر نہیں آئی، البتہ کپتان کے گھر میں دو مرتبہ تبدیلی آچکی۔ ریحام خاں سے شادی کے بعد ایک دِن کپتان نے اَز راہِ تفنن کہا ”کون کہتا ہے کہ تبدیلی نہیں آئی، میرے گھر میں تو آچکی”۔ ویسے ”تبدیلی پروگرام” کے اصل معماروں نے تو کافی پہلے اپنے پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا تھا۔ نئے پاکستان کی پہلی اینٹ تو اُسی دِن رکھی جا چکی تھی جب کیس پاناما کا تھا اور میاں نوازشریف کو سزا اقامہ پر ہوئی۔ پھر سپریم کورٹ کی زیرِنگرانی احتساب عدالت نے اُنہیں 10 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنا کر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ حیرت ہے کہ احتساب عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں یہ کیوں لکھا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا لیکن گمان یہ ہے کہ استغاثہ جھوٹ نہیں بول رہا، اِس لیے میاں نوازشریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو اعانتِ جرم میں ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی جاتی ہے۔ کیا دنیا کی تاریخِ عدل میں اِس کی کوئی نظیر ملتی ہے؟۔ اگر نہیں تو پھر ہم یہ کیوں نہ کہیں کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے۔

ایک ”تبدیلی” کا مشاہدہ قوم نے اُس وقت کیا جب پنچھیوں کو نون لیگ کی ڈالیوں سے اُڑ کر تحریکِ انصاف کے تَن آور درخت کی گھنیری چھاؤں میں بیٹھنے کا حکم صادر کیا گیا۔ نون لیگ کے 100 سے زائد پنچھی تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے اور ”صاف چلی، شفاف چلی” کے علمبردار عمران خاں بھی یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ الیکٹیبلز ہوں گے تو وہ وزیرِاعظم بنیں گے۔ سوال مگر یہ کہ جو الیکٹیبلز گزشتہ چھ عشروں سے تبدیلی نہیں لا سکے، وہ اب تحریکِ انصاف کے پلیٹ فارم سے کیسے اور کیونکر تبدیلی لا سکیں گے؟۔ تبدیلی پروگرام کے” خالقوں” نے پولنگ ڈے تو سکون سے گزار دیا اور شام چھ بجے تک چھوٹی موٹی شکایات ہی دیکھنے میں آئیں لیکن جوں ہی گنتی کا عمل شروع ہوا تو ایسا ”دھوم دھڑکا” دیکھنے میں آیاجوتاریخِ پاکستان میں پہلے کبھی دیکھا نہ سنا۔ جب لگ بھگ رات 10 بجے نتائج آنا یکلخت بند ہوئے اور الیکشن کمیشن میں خاموشی چھا گئی تو محترم چیف جسٹس اُف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تین مرتبہ چیف الیکشن کمیشنر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ تو خوابِ خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے اور آر اوز پوری محنت وجانفشانی سے تبدیلی پروگرام کے مطابق نتائج مرتب کرنے میں مصروف۔ قوم نے ایک تبدیلی کا مشاہدہ اُس وقت بھی کیا جب ضابطۂ اخلاق کی صریحاََ خلاف ورزی کرتے ہوئے کپتان نے ووٹ کی پرچی پر سرِعام ”ٹھپہ” لگایا۔

الیکشن رولز کے مطابق اِس کی سزا 6 ماہ قید ہے لیکن یہ قید ”عامیوں” کے لیے ہے، کپتان جیسے ”خاص الخاص” کے لیے نہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی اِس صریحاََ خلاف ورزی پر نوٹس تو ضرور لیا اور چار رکنی بنچ بھی تشکیل دیا لیکن معافی تلافی کے بعد کپتان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ہماری معزز عدلیہ بہت مہربان ہے اورتوہینِ عدالت پر عموماََ معاف بھی کر دیتی ہے لیکن یہ معافی نوازلیگ کے لیے نہیں کیونکہ اگر نوازلیگ قائم ودائم رہی تو پھر تبدیلی کیسے آئے گی؟۔ خیر! گزشت آنچہ گزشت، اب کپتان کی دیرینہ خواہش پوری ہو رہی ہے۔ وہ غالباََ 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اُٹھانے جا رہے ہیں۔

حلف اُٹھانے کے بعد وہ یقیناََ ہم سب کے وزیرِاعظم ہوں گے جن کی کامیابی کے لیے پوری قوم کو دعاگو ہونا چاہیے کیوں کہ اِسی میں ملک وقوم کا بھلا ہے۔سوال مگر یہ کہ کیا آٹھ، نو، چھوٹی سیاسی جماعتوں اور آزاد ارکانِ اسمبلی کے اتحاد کے ساتھ وہ ”نیا پاکستان” بنا پائیں گے؟۔ سلگتا ہوا سوال یہ بھی کہ صرف 26 ارکانِ اسمبلی کے ساتھ اُنہوں نے پورے 5 سال جو احتجاجی دھمال ڈالی، کیا تاریخِ پاکستان کی مضبوط ترین اپوزیشن اب ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی رہے گی؟۔ یہ سوال بھی اپنی جگہ پر کہ جن ”ہاتھوں” نے کپتان کو مسندِ اقتدار تک رسائی دلائی، کیا وہ ہاتھ اُنہیں ایک مضبوط ترین وزیرِاعظم کے روپ میں دیکھنا پسند کریں گے؟۔ پہلے تو کبھی ایسا ہوا نہیں، اب آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Mohammad Ali Jinnah nation pakistan Prof Riffat Mazhar slogan Votes پاکستان قوم محمد علی جناح نعرہ ووٹ
Mumtaz Baig
Previous Post سابق بینکار اور معاشی تجزیہ نگار ممتاز بیگ نے بتایا کہ ڈالر اور سونے کی قیمت میں بیک وقت کمی مصنوعی، غیر فطری اور عارضی ہے۔ ممتاز بیگ
Next Post احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقرر کیے جانے کا امکان
Ehsan Mani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close