Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قوم جاننا چاہتی ہے

December 3, 2019 0 1 min read
Qamar Javed Bajwa
Qamar Javed Bajwa
Qamar Javed Bajwa

تحریر : اے آر طارق

پاکستان کے موجودہ کٹھن اور نازک حالات میں آرمی چیف جناب قمر جاوید باجوہ صاحب کی مدت ِملازت میں تین سالہ توسیع کے حکومتی نوٹیفکشن کی پاکستان کی سب سے بڑی معزز عدالت سپریم کورٹ سے عزت ماب چیف جسٹس پاکستان جناب آصف سعید کھوسہ کے حکم پر معطلی کے احکامات ہر ذی شعور پاکستانی کے لیے ایک جھٹکے اور صدمے سے کم نہ تھے۔اِس لیے کہ ملک عزیز کے موجودہ حالات اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کے نوٹیفکشن کی عدلیہ کی جانب سے معطلی قومی سطح پر ایک اچھا شگون نہ سمجھا جارہاتھا۔اِسے پاکستان کے لیے انتہائی نقصان دہ جاناجارہاتھا۔وہ عدلیہ جو قیام پاکستان سے لیکر اب تک اِس معاملے پرسوئی رہی ،کبھی بھی نہ جاگی۔اب جاگی بھی تو کمال کی جاگی،جس کا جاگنا پاکستان کے نازک حالات میں ہر پاکستانی کے لیے تشویش کا باعث بن گیا۔ہر شخص سپریم کورٹ کی طرف سے آنے والی اِس اچانک اُفتاد پر حیران وپریشان ہواپڑاتھااور اِ س سوچ میں غلطان تھاکہ یہ سپریم کورٹ سے کیسا انہونا فیصلہ آگیاہے اور یہ کہ ملک کی کمزور صورتحال میں اِس فیصلہ کے دینے کا کیا” تُک” تھا۔جب پہلے اِس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی تو اب اِس پراتنا کچھ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

توسیع کا معاملہ پہلے بھی چلتا رہا اور عدلیہ کی طرف سے معنی خیز خاموشی رہی تھی تو اب جبکہ ملک مشکل دور سے گزررہا ہے آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر عدلیہ کواچانک اتنا کچھ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ کیا پہلے کی طرح عدلیہ سے اب بھی صبر نہیں ہوسکتاتھا؟ایسی کیا بن آئی کہ عدلیہ کو ایکشن لینا ضروری ہوگیا تھا۔؟ماناکہ آرمی ایکٹ قانون میں سقم یا ابہام تھا اوریہ کہ سپریم کورٹ نے اِس پر ایکشن لے لیااور اِس معاملے پر آرمی ایکٹ قانون میں جوکمی کوتاہی تھی اُسے ظاہر کردیا اور یہ کہ سب پر سب کچھ عیاں کردیا،کہاں غلطی کہاں بہتری کی گنجائش بتااور سمجھادیااور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے معاملہ پر موجود اضطراب بھی مشروط 6ماہ کی مدت ملازمت کی اجازت دے کر دُور کردیااور ساتھ ساتھ آرمی ایکٹ کے حوالے سے بہتر اور مئوثر، پارلیمنٹ سے قانون سازی کابھی 6 ماہ کے اندر اندر حکم صادر فرمادیاجوکہ ایک خوش آئند بات ہے۔

معزز عدلیہ کا آرمی ایکٹ قانون میں بہتری کے حوالے سے یہ ایک مثبت پیش رفت اور اچھاقدم ضرور ہے مگر پاکستان کے موجودہ حالات میں پاکستان کے ہر شہری کو ہلادینے والا اقدام بھی تھا۔کہنے کا مطلب صرف یہ ہے کہ اگر یہ توسیع کا معاملہ پہلے کی طرح ایسے ہی تین سال چل جاتا تو کیا حرج تھا؟۔ملک کی موجودہ صورتحال میں اِس معاملے کو چھیڑنا مناسب بات نہ تھی۔یہ معاملہ اتنا اہم اور جلدی والانہ تھا کہ اِسے اب ہی حل کرنا بیحد ضروری تھا۔ملک کے حالات اور کشمیر کی صورتحال دیکھتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفادات میں اِسے وقتی طور پر ٹالابھی جاسکتاتھا۔اگر پہلے اِس معاملے پر غور نہ کرنے سے کام چل سکتاتھا تواب کے بار جاکر کون سا رُک رہاتھا۔یہ توسیع کا معاملہ توپھر بھی وزیر اعظم کے احکامات پر ہواتھا جس کا اختیار ہر حوالے سے ملک کے سربراہ کو ہونا چاہیئے ملک کے حکمران کو اختیار ہونا چاہئیے کہ وہ جس کو جب تک اور جس کوبھی ملک کا سپہ سالار رکھنا چاہے ،رکھ سکے۔ملک کے حکمران پر اِس حوالے سے کسی طرح کی بھی کوئی قانونی قدغن لگانا کسی بھی طرح ٹھیک عمل نہ ہے۔اسلامی تاریخ کو اُٹھاکر دیکھیں تو سربراہ مملکت ہی فوج کے سپہ سالار کی تعیناتیاں کرتے ہیں۔

فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی اور توسیع کون کرسکتا ،کون نہیں کرسکتاکی قدغن نہیں ہونی چاہیئے ۔میں سمجھتاہوں کہ فوج کے اندر بھی ایسی باڈی کو باختیار بنانا چاہیئے کہ جو اگر کسی بھی اپنے سربراہ کو مزید عہدے پر برقرار رکھنا چاہے تواُسے بھی آئینی و قانونی طور پر معتبر مانا جائے ۔تاہم سربراہ مملکت کا فیصلہ ہی آخری اور حتمی ہو۔پھر یہ کہ پاکستان تو پھر وہ ملک ہے جہاں پر ڈکٹیٹروں کے خود کو خود ہی توسیع دینے کا عمل بھی جاری وساری رہا اور کہیں سے بھی کوئی کہرام اور آواز بلند نہ ہوئی جبکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی توسیع توپھر بھی وزیر اعظم نے کی جو خود کو خود سے توسیع دینے سے بہر حال ایک بہتر عمل ہے۔کم از کم پھر بھی وزیر اعظم توسیع دے رہے ۔ہمارے ملک کا سسٹم اتنا بوسیدہ ،نکما اور ناکارہ ہے کہ کسی معاملے کو اگنور کرنے پر آئے تو برسوں اگنور کرتاہے۔نہیں دیکھتاتو قیام پاکستان سے لیکر اب تک نہیں دیکھتا اوردیکھنے اور سمجھنے پر آئے تو ایک پل کی بھی رعائت نہیں دیتا۔نظریں چرانے پر آئے تو اچھا خاصہ معاملہ سے چرائے اور نظریں جمائے تو اُس پر بھی ڈال لے جس پر برسوں سے نگاہ ڈالنے کی اُسے کبھی فرصت نہ ملی ہو۔

اگر اگنور کرنے پر آئے تو ڈکٹیٹروں کی خود سے خود کو دی جانے والی توسیع پر بھی مجبوراً چپ ہوجائے اور اگر توسیع کامعاملہ اُٹھانے پر آئے تو موجودہ آرمی چیف کے توسیع کے معاملے پر اچھا خاصا” شو” لگادے۔ جس پر اتنا حشر اُٹھانے کی ضرورت بہرحال نہ تھی۔سوموٹو ایکشن نہ لیں تو اچھے خاصے معاملے پر نہ لیں ،لینے پر آجائیں تو ایسے معاملے پر لے لیںجس پر گزارا بھی چل سکتا تھا۔انصاف دینے پر آئیں تو اُسے بھی دے دیںجو انصاف کے لائق نہ تھا اور انصاف نہ دیں تو اُسے بھی نہ دیں جو صحیح حقدار تھا۔ میں نے اپنی صحافتی زندگی میں یہاں بہت سے لوگوں کو صریحاً ناحق انصاف کی مار کا شکار ہوتے دیکھا اور بہت سے افراد کو مجرم ہوتے ہوئے بھی آزاد دیکھا۔جس ملک کی عدالتوں میں انصاف کم کم اور مشکل سے ملتا ہو ۔جہاں ہر تالا رشوت کی چابی سے کھلتا ہو۔وہ معاشرہ نہ تو اسلامی معاشرہ ہے اور نہ ہی وہاں کے حکمران اسلامی حکمران۔جس ملک میں انصاف دینے کے انداز نرالے ہوں۔کمال کی حدوں کو چھوتے ہوئے ہوںوہاں فیصلے ایسے ہی آیا کرتے ہیں۔

بے موقع ،بے محل ،بغیر سوچے سمجھے اور انتہائی عجلت میں۔عدلیہ کو اتناکہرام اور اضطراب برپا کرکے پھرآرمی چیف کو 6 ماہ کی توسیع دینے کی ضرورت ہی کیا تھی جب معاملہ اُٹھا ہی دیاتھا تو پھر نرمی کیسی؟پھر حشربرپاکیوں نہیں کیا۔حشربرپاکردینے میں مزید کیاہرج تھا۔سستی شہرت اور نیک نامی کمانے کی حرص نہ جانے ہمیںکہاں سے کہاں پر پہنچاکر چھوڑے گی۔آخر ہمیں سمجھ کیوں نہیں آتی اوریہ کہ سب کچھ تلپٹ کرکے ہی ہم اپنا آپ درست کرنے کی طرف ہی کیوں جاتے ہیں۔اِس سے پہلے ہم کہاں سوئے اور بھٹکے ہوئے ہوتے ہیں۔

کیا شان یہی رہ گئی ہے کہ کسی بھی معاملے پر اچانک اُفتاد بن کر اُتر جائو۔کیا یہ دانشمندی نہیں ہے کہ معاملہ کو اچھے طریقے سے وقت سے پہلے ہی مناسب طریقے سے حل کرو۔ایک اور بات کیا عجیب بات ہے کہ پہلے ایک جرم میں اچھے بھلے آدمی کومبینہ کرپشن میں کرپٹ جان کر اُس کی سب عزت ،سکھ چین اور آرام وسکون چھین لیتے ہیں اور بعدازاں پھر چپکے سے سارے جرموں کے ہوتے ہوئے بھی کسی نہ کسی بنیاد پر پکڑے ہوئے کا تاثر دے کر چھوڑ دیتے ہیں۔کسی کو چوراچکا،ڈاکو ، لٹیرااور ملک دشمن بنادیا اور جب من چاہاتو سب کچھ چھومنتر کرکے سب کچھ ٹھیک بنادیا۔امیر کو رعائتیں اور قانون میں گنجائش نکال کر سب جرموں کے باوجود باہر نکال دیا اور غریب کا کوئی پرسان حال نہیں،اُس کے نصیب میں جیلوں میں سڑناہی رہ گیا۔غریب کے لیے اور قانون اور اشرافیہ کے لیے دوسرے ضابطے ۔یہ دوہرے معیار کیوں؟ اِس پر سوموٹو ایکشن کیوںنہیں؟کیایہ اقدام ملک کے وسیع تر مفادات کے پیش نظر سوموٹو ایکشن کے زمرے میں نہیں آتاکیا؟یاہم اِس کے متحمل نہیں ہیں۔ریاست ومقننہ سے قوم اِن سوالوں کے جوابات جاننا چاہتی ہے۔

A R Tariq
A R Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Tags:
notification pakistan Qamar Javed Bajwa supreme court پاکستان سپریم کورٹ قمر جاوید باجوہ نوٹیفکشن
Miftah Ismail - Shahid Khaqan Abbasi
Previous Post شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت 10 ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس دائر
Next Post پاکستان پراپرٹی شو 6 اور 7 دسمبر کو دبئی ورلڈ سنٹر میں منعقد کیا جائے گا: زمین ڈاٹ کام کا اعلان
Zameen

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close