
راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا راولپنڈی میں سٹریٹجک پلانز ڈویژن کا دورہ، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع میں پاکستان کا نیوکلئیر پروگرام مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
آرمی چیف راحیل شریف نے راولپنڈی میں سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کا دورہ کیا جہاں پر ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی نے انہیں نیوکلئیر پروگرام پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع میں پاکستان کا نیوکلئیر پروگرام مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے نیوکلئیر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اطیمنان کا اظہار کیا۔
