Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودی عرب

April 13, 2015 0 1 min read
Pakistan Parliament
Pakistan Parliament
Pakistan Parliament

تحریر : سید انور محمود
پاکستان کی پارلیمنٹ نے چھ اپریل سے دس اپریل تک اپنے پانچ روزہ ہنگامہ خیز مشترکہ اجلاس کے آخر میں یمن کی صورتحال پربارہ نکاتی متفقہ قرارداد منظور کرلی جسکے مطابق یمن تنازع پر پاکستان غیر جانبدار رہے گا۔پاکستانی پارلیمان نے یمن میں حوثی باغیوں کےخلاف سعودی کمان میں اتحاد کی عسکری کارروائی میں شمولیت کی سعودی عرب کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی قرارداد میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ یمن کے بحران کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی میں فعال اور سرگرم کردار ادا کرے (سب کو پتہ ہے یہ دونوں ادارئے دینا کے کسی بھی مسلئے کو حل کرنے سکت نہیں رکھتے)۔

تاہم پاکستانی پارلیمان نے اس عزم کو بھی دہرایا ہے کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت یا حرمین شریفین کو کسی قسم کے خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔سعودی عرب نے پاکستان سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں بّری، بحری اور فضائی تعاون اور مدد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔اس قراردادکا مختصر ترجمہ سو لفظوں کی کہانی کے موجد مبشر علی زیدی نے جوکیا وہ یہ ہے کہ“تیل کے بدلے خون نہیں دے سکتے، پاکستان کا عرب بھائیوں کو جواب (پارلیمنٹ کی قرارداد کا درست ترجمہ یہی ہے)”۔

ابھی تک سعودی عرب یا یمن جنگ میں شامل سعودی عرب کے اتحادی کسی بھی ملک کی وزارت خارجہ نے کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا لیکن سعودی عرب کے مشیر اعلیٰ برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالعزیز کے بقول یمن کے مسئلے میں پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کا ساتھ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں ایک طرف باغی اور دوسری طرف قانونی حکومت ہے،ایسی صورتحال میں ثالثی کی بات مذاق کے مترادف ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ ڈاکٹر انور محمد قرقاش نے پاکستانی پارلیمان میں یمن کے تنازعے پر غیر جانبدار رہنے کی متفقہ قرار داد منظور ہونے کے بعد جمعے کی شب ٹوئٹر پر اپنے بیانات میں اس فیصلے کی مذمت کی تھی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘عرب خلیج اس وقت خطرناک جنگ میں ہے، اس کی سٹریٹیجک سکیورٹی خطرے کے دہانے پر ہے اور اس وقت اس سچ کو واضح کرنا ہوگا کہ اصل اتحادی کون ہیں، میڈیا اور بیانات کی حد تک رہنے والے اتحادی کون ہیں’۔

Pakistan
Pakistan

ڈاکٹر قرقاش نے مزید کہا کہ پاکستان کو خلیج تعاون کونسل کی چھ ریاستوں کے ساتھ اپنے سٹریٹیجک تعلقات کے حق میں واضح موقف اختیار کرنا ہوگا۔اس اہم مسئلے پر متضاد اور مبہم آراء کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ اماراتی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک کاہلی پر مبنی غیرجانبدارانہ موقف کے سوا کچھ نہیں، جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مصدقہ اطلاع تک امارتی وزیر کے بیان پر ردعمل نہیں دے گا۔ دفتر خارجہ کےبرعکس پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار جو پارلیمینٹ میں اجلاس کے دوران مکمل خاموش رہے متحدہ عرب امارات کے وزیر کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ ہے۔

چودھری نثار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا وزیر دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ یو اے ای کے عوام کےلیے بھی برادرانہ جذبات رکھتی ہے۔ اصولا تو جواب دینا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے لیکن چونکہ ملک میں وزیر خارجہ نام کا کوئی شخص موجود ہی نہیں ہے اور نواز شریف خود اس وزارت کے انچارج ہیں لہذا جواب وزیر داخلہ کی طرف سے آیا ہے جو نہیں آنا چاہیے تھا، پتہ نہیں مشیر وزارت خارجہ سرتاج عزیز کہاں ہیں۔ اماراتی وزیر مملکت خارجہ ڈاکٹر انور محمد قرقاش نے پاکستان کی ایران کے بارے میں پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ لگتا ہے کہ اسلام آباد اور انقرہ کے لیے خلیجی ممالک کی بجائے تہران زیادہ اہم ہے۔

اگرچہ ہمارے معاشی اور سرمایہ کاری کے اثاثے ناگزیر ہیں لیکن اس اہم موقعے پر سیاسی حمایت موجود نہیں ہے۔پاکستان اور ترکی کی مبہم اور متضاد رائے واضح ثبوت ہیں کہ لیبیا سے لے کر یمن تک کی ذمہ داری کسی کی نہیں بلکہ عرب ریاستوں کی ہے اور ہمسایہ ممالک کے لیے یہ بحران ایک اصل امتحان ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ نے اپنے اس بیان میں دو بڑئے واضع پیغام دیئے ہیں کہ پاکستان کو یمن بحران پر مبہم موقف کی بھاری قیمت چکانا ہوگی یعنی پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے اور دوسرا اُنکا پیغام جو سراسر متعصابانہ ہے کہ تمام غیر عرب مسلمانوں کےلیے ہے کہ یہ لڑائی عربوں کی ہے جس میں کوئی عجم اُنکا ساتھ نہیں دئے رہا ہے، پاکستان کےلیے اُنکے بیان کا حاصل جمع یہ ہے کہ پاکستانی پارلیمینٹ کی قراداد کے بدلے اب کشکول میں کچھ نہیں ڈالینگے، پاکستان کوعرب بھائیوں کا جواب (پارلیمنٹ کی قرارداد کا درست نتیجہ یہ ہی ہوگا)۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

گیارہ مئی 2013ء کے انتخابات سے قبل نواز شریف اپنی تقریوں میں پوری قوم کو سبز خواب دکھاتے رہے، بدقسمتی سے اُنکے پاس قابل اور کام کرنے والوں لوگوں کا قحط ہے یہ ہی وجہ ہے کہ نہ وزیر خارجہ ہے اور نہ ہی وزیر دفاع، خواجہ آصف کو سابق چیف جسٹس کے کسی فیصلے کی بنیاد پر ہنگامی طور پر وزیر دفاع بنایا گیا تھا، کتنا قابل وزیر داخلہ ہے اس کا اندازا تو سب کو اُس وقت ہی ہوگیا تھا جب وزیردفاع سے انتہائی غیر مناسب اور غیر سفارتی انداز میں پاکستانی کے پالیسی بیان کو پڑھا اورسعودی عرب کی طلب کو نہایت بھونڈے انداز میں پیش کیا، اسی پالیسی بیان میں سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھ کر اس میں حوثیوں کا لفظ استعمال کیا گیا۔ پانچ دن کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس کے بارہ نکات کےزریعے پاکستانی حکومت سعودی عرب کی توقعات پوری کرسکے اور سعودی حکومت کو یہ یقین دلا سکے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو ابھی کوئی خطرہ نہیں، لڑائی یمن میں ہو رہی ہے سعودی عرب پر ابھی کسی نے حملے کی نہ تو کوشش کی ہے اور نہ دھمکی دی ہے جہاں تک ثالثی کی بات ے تو سعودی عرب اور اُسکے اتحادی کسی ثالثی کو ماننے کو تیار نہیں اور پھر ہماری حکومت کی اس طرز حکمرانی اور اس طرز سفارت کاری کے ذریعے حکومت کیسے ایک ثالث کا کردار ادا کرپائے گی۔

ایک بات نواز شریف یاد رکھیں کہ ایک اندازئے کے مطابق سعودی عرب میں گیارہ لاکھ، متحدہ عرب عمارات میں آٹھ لاکھ اسی ہزار، کویت میں ایک لاکھ، اومان میں پچاسی ہزار، قطر میں باون ہزار اور بحرین میں پینتالیس ہزار یعنی 23لاکھ سے زیادہ پاکستانی جن میں زیادہ تر مزدور پیشہ ہیں ان خلیجی ممالک میں روزگار سے لگے ہوئے ہیں، ان 23 لاکھ پاکستانیوں کی وجہ سے ملک میں 23 لاکھ خاندان کچھ بہتر زندگی گذار رہے ہیں اور یہ ہی 23 لاکھ پاکستانی ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ لانے کا بہت بڑا زریعہ ہیں۔ مارچ کے شروع میں وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ کر ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اُس وقت وزارت اطلاعا ت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت ہوئی تھی، اسکے بعد ہی سعودی عرب نے 25 مارچ کو یمن میں فضائی بمباری کا آغاز کیا۔ پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اس سے فوج مانگی تھی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ فوجی اسے دفاعی مقاصد کے لیے یا لڑائی کے لیے چاہیے تھی۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ نواز شریف سعودی شاہ سے فوج کے تعلق سےکوئی ایسا وعدہ کرآئے ہوں جو اب وہ پورا نہیں کرپارہے ہوں اور اگر وہ سعودی عرب کو پاکستان کا سچا دوست سمجھتے ہیں اورجو ہے بھی تو اسے پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کرنا چاہیے اور سعودی حکومت کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستانی فوج سعودی عرب میں موجود ہوگی۔وزیراعظم کو پاکستانی عوام کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے اور اگر سعودی عرب سے کوئی وعدہ کیا ہے تووہ اپنے عوام کو بتادینا چاہیے۔ اسکے ساتھ ہی سعودی عرب اور دوسرئے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جان و مال کے ساتھ اُنکے روزگارکی سلامتی کی ذمہ داری بھی حکومت پاکستان کا اولین فرض ہے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود

Share this:
Tags:
government pakistan parliament resolution saudi arabia unity اتحاد پاکستانی حکومت سعودی عرب قرارداد کارروائی
Lahore High Court
Previous Post ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کیخلاف درخواست لارجر بینچ کو بھجوانے کی سفارش
Next Post جوہری معاہدے کی صورت میں اپنی فوجی تنصیبات کے معائنہ کی اجازت نہیں دینگے : ایران
Iran Nuclear Program

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close