Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

فیصل آبادکی خبریں 10/10/2014

October 11, 2014 0 1 min read

پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 12اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسہ کا تاریخی بنانے کیلئے ضلع فیصل آباد

فیصل آباد (اقبال نیورسے)پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 12اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسہ کا تاریخی بنانے کیلئے ضلع فیصل آباد کے تمام صوبائی حلقہ جات کے عہدیداران کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض’ مرکزی چیف آرگنائزر حنیف مصطفوی’ صوبائی صدر عوامی تحریک چوہدری بشارت جسپال’ سید ہدایت رسول شاہ’ انجینئر رفیق نجم’ رانا طاہر سلیم خاں’ میاں عبدالقادر قادری’ میاں کاشف محمود’ میاں ریحان مقبول’ ملک سرفراز قادری’ رانا نثار احمد شہزاد’ رانا غضفر علی کے علاوہ پی پی کے صدور’ جنرل سیکرٹریز اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ 12 اکتوبر کا جلسہ تاریخی اہمیت اختیار کر چکا ہے اور یہ جلسہ کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا ‘ چیف آرگنائزر حنیف مصطفوی نے کہا کہ یہ جلسہ اپنی نوعیت کا واحد جلسہ ہوگا جس میں دھوبی گھاٹ کے اندر اور باہر کرسیاں لگائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور گو نظام گو اور گو نواز گو کے فلک شگاف نعروں سے حکمرانوں کے ایوانوں میں آخری کیل ڈھونکیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری بشارت جسپال’ رانا طاہر سلیم خاں’ سید ہدایت رسول شاہ’ انجینئر رفیق نجم ‘ میاں کاشف محمود اور ملک سرفراز قادری نے کہا کہ جلسہ سے متعلق ہمیں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ہم سب کو انہیں پورا کرنا ہو گا۔ کیونکہ جلسہ میں شرکت کیلئے مرکزی قائدین جن میں سربراہ مجلس وحدت المسلمین راجہ ناصر عباس’ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین’ چوہدری پرویز الٰہی’ سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا’ سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی’ سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے علاوہ دیگر قائدین بھی شرکت کیلئے آ رہے ہیں ہمیں ان کے قیام طعام اور انہیں جلسہ گاہ تک پہنچانے کے صحیح انتظامات کرنا ہیں اور خیال رہے ہم میں سے کوئی بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں عجلت نہ برتے۔ اس موقع پر تمام صوبائی حلقہ جات کے عہدیداران نے قائدین کو یقین دلایا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کریں گے اور 12اکتوبر کے جلسہ کو تاریخی بنا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سی پی او فیصل آبا د ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ کے سب انسپکٹرعبید الرحمان

فیصل آباد (اقبال نیورسے)سی پی او فیصل آبا د ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ کے سب انسپکٹرعبید الرحمان نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ239گ ب پرچھاپہ مار کرتاش پر شرط لگا کرجواء کھیلنے والے چار افرادرزاق مسیح ،شہباز ،شبیر،محمد اکرم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے جواء کی رقم چار ہزار نو سو روپے،تین موبائل فونز اوردو تاش کی گڈیاں برآمد کرا لی ۔ ملزمان کے خلاف 5قمار بازی آرڈینس کے تحت تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمات درج کر لیے گئے۔سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ او زکو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی کے سب انسپکٹرفرخ وحید
فیصل آباد (اقبال نیورسے)سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی کے سب انسپکٹرفرخ وحید نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمرا ہ نور خان بلوچ پر چھاپہ مار کرچار ڈاکو ئوں کوگرفتار کر لیا۔ملزمان سرکل بٹالہ کالونی ، سرکل فیکٹری ایریا کے گرد ونواح میں کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے جنکی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں کمی کی توقع ہے۔ گرفتار ملزمان نے تھانہ بٹالہ کالونی،تھانہ فیکٹری ایریا،تھانہ صدر میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔گینگ کے سرغنہ محمد خلیل عرف”خیلا” ولدعباس قوم جٹ سکنہ محلہ اسلام پورہ کو ساتھیوں سمیت شاہد یوسف ولد محمد یوسف قوم کھوکھرسکنہ چک نمبر 375ٹی ڈی اے احمد آبا ضلع لیہ،عمران ولد الیاس سکنہ 214ر ب دائود نگر ، زوہیب جمیل ولد پطرس جمیل قوم عیسائی سکنہ 375ٹی ڈی اے احمد آباد ضلع لیہ گرفتار کرلیا ہے۔ جنکے قبضہ سے04پسٹل 30بور،ٹارچ،03موبائلزاور متعدد گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ انکے خلاف مقدمہ نمبر877جرم398/401ت پ تھانہ بٹالہ کالونی درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے بہت سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او ا ور ریڈنگ پارٹی کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون انسپکٹروحید شاہد
فیصل آباد (اقبال نیورسے)سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون انسپکٹروحید شاہد نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمرا ہ 202ر ب گھونا روڈپر چھاپہ مار کرچار ڈاکو ئوں کوگرفتار کر لیا۔ملزمان سرکل نشاط آباد ، سرکل پیپلز کالونی کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔جنکی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں کمی کی توقع ہے۔ گرفتار ملزمان نے تھانہ ملت ٹائون،تھانہ پیپلز کالونی،تھا نہ منصورہ آباد میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ گینگ کے سرغنہ نصیر احمد عرف”نصرو”ولد نذیر احمد قوم آرائیں سکنہ 142رب کو ساتھیوں سمیت اصغر علی ولد بشارت قوم چوہان محلہ اشرف آباد گلی نمبر 5،علی اشرف ولد رحمت محمود قوم خاں سکنہ گلی نمبر 3نگہبان پورہ،عبدالصبور ولد عبدالقدوس قوم بھٹی سکنہ نمبر 14منصورہ آباد،مظہر قاسم ولد محمد قاسم قوم جٹ گلی نمبر2نگہبان پورہ گرفتارکر لیا۔جنکے قبضہ سے04 پسٹل 30بور،02موبائل فونز اور متعدد گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ انکے خلاف مقدمہ نمبر929,932جرم398/401ت پ تھانہ ملت ٹائون میں درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے بہت سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او اور ریڈنگ پارٹی کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جماعت اسلامی حلقہ پی پی 66کے امیرمیاںانوارالحق ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری سیدریاض حسین شاہ نے ورکنگ بائونڈری
فیصل آباد (اقبال نیورسے)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 66کے امیرمیاںانوارالحق ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری سیدریاض حسین شاہ نے ورکنگ بائونڈری پربھارت کی جانب بلااشتعال فائرنگ اوراس کے نتیجے میںدرجنوں شہریوںکی شہادت اورزخمی ہونے پراپنے شدیدغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بھارت آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتارہتاہے سیالکوٹ اورشکرگڑھ کے سیکٹروںپربھارت کی جانب سے کھلم کھلادہشت گردی کے واقعات پاکستانی حکمرانوں اور دشمنوںکے ساتھ دوستی کادم بھرنے والوںکی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ۔رہنمائوںنے کہاکہ جب تک بھارت کوموثرجواب نہیںدیاجائے گاوہ اپنی شرانگیزی سے بازنہیںآئے گا۔انہوںنے کہاکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے انڈین حکومت ہرسال پاکستان میںحالات خراب کرنے کرنے کے لئے کثیررقم خرچ کرتی ہے۔بلوچستان میںدہشتگردی کے واقعات سے لے آبی جارحیت تک ہندوستان کاہاتھ نظرآتاہے،انڈیاپاکستان کے حصے کے دریائوںپر62سے زائدڈیم تعمیرکرچکاہے جس سے نہ صرف وطن عزیزکی زرخیززمین بنجرہوجائے گی بلکہ فصلوںکے لئے پانی بھی دستیاب نہیں ہوگااورانرجی سیکٹربھی مزیدخراب صورتحال میںچلاجائے گاضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت پاکستان جہاںبھارت سے دوستی بڑھانے کے خواب دیکھ رہی ہے وہاںکشمیر، بلوچستان،آبی جارحیت اورملک میںدہشت گردی کے علاوہ ہندوستان کے ماضی کے کردارکونظراندازہرگزنہ کرے۔میاںانوارالحق نے کہاکہ حکومت پاکستان ورکنگ بائونڈری یپرروایتی اوررسمی احتجاج کاسلسلہ بندکرکے بھارتی سفیرکوملک بدرکرے اورعالمی سطح پرہندوستان کااصل چہرہ پیش کیاجائے،انڈیانے ہمیشہ منہ میںرام رام اوربغل میںچھری کی پالیسی کواختیارکیاہے جب تک بھارتی حکمران کشمیرمیں مظالم ختم اورآبی جارحیت بندنہیں کرتے اس سے دوستی کے حوالے سے کسی قسم کے تعلقات استوارنہیں ہوسکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد احسان طفیل، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ریجن نے CPO فیصل آباد، DPOs جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو محرم الحرام کے آغاز سے قبل انتظامات
فیصل آباد (اقبال نیورسے)محمد احسان طفیل، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ریجن نےCPO فیصل آباد، DPOs جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو محرم الحرام کے آغاز سے قبل انتظامات کااز سرنو جائزہ لے کر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی اور ریجن کی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ہر ضلعی کنٹرول روم کا انچارج گزیٹڈ افسر ہو گا جبکہ ریجنل کنٹرول رومSP/RIB الطاف گوندل کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ کنٹرول روم محرم الحرام کے آغاز سے تا اختتام محرم الحرام 24 گھنٹے فعال رہیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مساجد/امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس ہائے کے روٹس کا از سرنو جائزہ لے کر جامع اور بروقت سکیورٹی پلان جاری کئے جائیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے Contingency / Evacuationپلان بھی مرتب کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی لیول پر بالخصوص اور تھانہ کی سطح پر بالعموم امن کمیٹیاں سرگرم کی جائیں اور ان کے ساتھ محرم الحرام کے آغاز سے قبل بامقصد میٹنگ ہائے منعقد کر کے تمام کشیدگی پوائنٹس حل کئے جائیں۔ محمد احسان طفیل، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ریجن نے تھانہ ستیانہ کے مقدمہ قتل میں نامزد 02 کس ملزمان کی بر وقت گرفتاری پر مقدمہ کے تفتیشی افسر خضر حیات SI کو تعریفی سرٹیفکیٹ درجہ دوم معہ نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ علاقہ تھانہ ملت ٹائون میں ماموں کے ہاتھوں بھانجی اور اس کے شوہر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ڈویژن کو ہدایات جاری کیں کہ نامزد ملزمان کو 48 گھنٹے میں گرفتار کر کے مقدمہ کو حقائق پر یکسو کیا جائے۔ضلع جھنگ کے علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں 15 افراد کے ہاتھوں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو اغواء کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو ہدایات جاری کیں کہ ملزمان کو72 گھنٹے میں گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کر کے مقدمہ کو حقائق پر یکسو کیا جائے۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ تھانہ رجانہ میں ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایات جاری کیں کہ وہ72 گھنٹے میںنامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے مقدمہ کو حقائق پر یکسو کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت)
فیصل آباد (اقبال نیورسے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) سالانہ 2014ء کے نتائج کااعلان کر دیا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہرکے مطابق امتحان میں کل 75492 طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 33803 پاس اور 41689 فیل ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 44.78 فیصد رہا۔ رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹwww.bisefsd.edu.pk پر ملاحظہ کرنے کے علاوہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی معلوم کیا جا سکتا ہے جس کا طریقہ یہ ہے کہ امیدوار اپنا رول نمبر لکھ کر 800240 پر بھیج دیں ان کو فوری طور پر رزلٹ سے متعلق جوابی ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا۔ رزلٹ کے اعلان سے قبل چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ کی صدارت میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے کہا کہ رزلٹ کی شفافیت کو قائم رکھنے اور اسے ہر قسم کی غلطیوں سے پاک کرنے کیلئے سیکریسی کے تمام تر تقاضے پورے کرتے ہوئے سپر در سپر ری چیکنگ کے بعد رزلٹ تیار کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج ہم الحمداللہ تمام تر غلطیوں سے پاک اور ہر قسم کے R.L فری نتائج کا اعلان کر رہے ہیں۔تاہم پھر بھی اگر کوئی امیدوار اپنا پیپر دیکھنا چاہے تو وہ مورخہ 25 اکتوبر 2014 ء تک بورڈ قوانین کے مطابق ری چیکنگ پیپر کی مجوزہ فیس بنک میں جمع کروا کے اپنا پیپر چیک کر سکتا ہے۔ دعا کے بعد کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر نے جدید ترین طریقہ سے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ 2014ء کے نتائج کو آن لائن کر دیا جس کے ساتھ ہی بورڈ کی ویب سائیٹ اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نتائج معلوم کئے جانے شروع ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بزرگان دین ‘صوفیاء کرام نے عارفانہ کلام کے ذریعے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے لازوال کردار ادا کیا ہے
فیصل آباد (اقبال نیورسے)بزرگان دین ‘صوفیاء کرام نے عارفانہ کلام کے ذریعے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے لازوال کردار ادا کیا ہے ۔صوفیانہ اور عارفانہ کلام امن و محبت آشتی کا پیغام ہے اس کے ذریعے آج بھی ہم پر امن معاشرے کی تکمیل کر سکتے ہیں ۔پاکستان کی سرزمین صوفیا اور اولیا کرام کی ہے ۔وطن کی مٹی سے پروان چڑھنے والے فنکار ملک و قوم کے سفیر ہیں جو عارفانہ اور صوفیانہ کلام کے ذریعے امن کا پیغام اندرون ملک سمیت بیرون ممالک بھی عام کر رہے ہیں ۔سنگ میراں قاری محمد سعید چشتی شہید نے صوفیانہ اور عارفانہ کلام کے ذریعے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار مینجمنٹ ڈائریکٹر آرٹس یوکے (Say Arts) پاکستانی نژاد عابد اقبال نے آرٹس کونسل میں منعقدہ ” قوالی نائٹ ” کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں عابد اقبال نے یو کے میں قوالی کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اپنے اقدامات و کوششوں کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی جسے حاضرین نے خوب داد دی ۔اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خواناں مصطفے و قوال قاری وحید چشی’شیر میاں داد ‘مولوی حیدر حسن ‘ سید زبیب مسعود شاہ ‘عمران علی فریاد علی زمان راحت ‘قاری کرامت علی نعیمی ‘قاری شاہد علی قادری ‘ حافظ محمد فاروق ‘ محمد رمضان ناصر نقشبندی ‘ نسرین اختر ‘ احسان ‘ خاور عظیم و دیگر فنکاروں و شائقین قوالی کی کثیر تعداد موجود تھی ۔قاری محمد سعید چشتی کے صاحبزادے قاری وحید چشتی نے مینجمنٹ ڈائریکٹر سے آرٹس (یوکے )کو قوالی کے فروغ پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی پاکستانی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہا ۔ قاری وحید چشتی نے کہا کہ وہ اپنے والد قادری محمد سعید چشتی شہید کے مشن کو جاری رکھنے کے لئے اپنے تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عارفانہ اور صوفیانہ کلام زنگ آلود دلوں کے لئے مینارہ نور ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صوفیا کرام اور عارفین کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ حکومتی سطح پر بھی عارفانہ اور صوفیانہ کلام کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ فیصل آباد سمیت پورے ملک میں عارفانہ کلام کے لئے اکیڈمیز قائم کی جائیں تاکہ صوفیانہ اور عارفانہ کلام کو زیادہ سے زیادہ فروغ مل سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈویژنل کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ و ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے علم کے لئے
فیصل آباد (اقبال نیورسے)ڈویژنل کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ و ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے علم کے لئے جدوجہد کرنے پر پاکستان کی ہونہار طالبہ ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس 17 سالہ طالبہ نے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرکے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جو پاکستان سمیت دینا کی تاریخ کا روشن باب بن چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے انتھک محنت کرکے پوری قوم کے سرفخر سے بلند کر دئیے ہیں ۔ بیگم خالدہ منصور نے تمام طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ ملالہ یوسف زئی کی تقلید کرتے ہوئے علم کے فروغ کے لئے اپنے بھر پور کردار ادا کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔ انہوںنے کہا کہ پوری قوم کو ملالہ یوسف زئی پر فخر و ناز ہے اور دعا گو ہے کہ اﷲ تعالی انہیں مزید عزت و توقیر سے نوازے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت علم کے فروغ اور پوزیشنز ہولڈرز طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آرہا ہے ۔پوزیشنز ہولڈرز طلبا و طالبات لیپ ٹاپ کی تقسیم اور مفت تعلیم وزیر ا عظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے عظیم کارنامے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت علم کے فروغ کے لئے سکولوں و کالجوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ وسیع تر تعلیم سہولیات فراہم کرنے میںبھی پیش پیش ہے اس سلسلے میں تعلیم کے فروغ پر اربوں روپے بھی مختص کئے گئے ہیں تاکہ پاکستانی نوجوان دنیا کی تیز رفتار ترقی میںعزت و وقار کے ساتھ شامل ہو سکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے فیصل آباد ضلع کے دو تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلوں
فیصل آباد (اقبال نیورسے)سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے فیصل آباد ضلع کے دو تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے انسپکٹر محمد رفیق کو ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ سے پولیس لائنز ، انسپکٹر محمدطارق کو پولیس لائنز سے ایس ایچ اوڈجکوٹ اور سب انسپکٹر محمد الیاس پولیس لائنز سے ایس ایچ او ماموں کانجن تعینات کردیا۔ سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں لاپرواہی اور غفلت برتنے پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Faisalabad News
Faisalabad News
Faisalabad News
Faisalabad News
Faisalabad News
Faisalabad News
Faisalabad News
Faisalabad News
Share this:
Tags:
arranged District Faisalabad historic pakistan PAT public اہتمام پاکستان تاریخی جلسہ ضلع عوامی تحریک فیصل آباد گھاٹ
Mandi Bahauddin
Previous Post منڈی بہاءالدین ، بیٹے نے ماں ، باپ اور بہن کو قتل کردیا
Next Post کینیڈا نے ملالہ کو اعزازی طور پر اپنی شہریت دے دی
Malala

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close