کراچی : صوبائی وزیر ترقی نسواں و خصوصی تعلیم روبینہ قائم خانی نے کہاکہ ہماری قائد شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں صحت مند ماں اور بچے کے لئے عملی اقدامات کی شہید رانی کے مشن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین اور بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کو بروئے کار لاکر صحت مند ماں اور بچے کے حوالے سے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ رائٹ موومنٹ گروپ آف این جی اوز کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق سے متعلق سیمینار اور بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے بجٹ بک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سیمینار سے چائلڈ رائٹ موومنٹ کے کوارڈینٹر مدنی میمن ،سی ای او ناصر احمد نظامانی ،سیف دی چلڈرن کے صوبائی منیجر اقبال احمد ڈیتھو ، ایڈیشنل سیکریٹری لاء ڈیپارٹمنٹ اسلم شیخ ،کراچی بار کے صدر صلاح الدین احمد ،جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سید اشرف علی نقوی،ایجوکیشن ڈائریکٹر امیر اعجاز ،سنیئر جرنلسٹ جاوید قاضی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے تحفظ اورصحت مندزندگی کو پروان چڑھانے کے لئے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں خصوصی رقم مختص کرنے کے حوالے سے تجاویز دی تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کی نگہداشت اور صحت مند زندگی کے فروغ کے حوالے سے قانون سازی کرے گی اور انشا اللہ مستقبل کے معماروں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے اس اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد پر چائلڈ رائٹس موومنٹ گروپ آف این جی اوز کو مباکباد پیش کرت ہوئے انہیں نیک مشن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

