Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کراچی کا سیاسی خلا

April 21, 2018 0 1 min read
Karachi
Karachi
Karachi

تحریر : قادر خان یوسف زئی

عروس البلاد کراچی، اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف گزشتہ دنوں دورہ کراچی سے خالی ہاتھ واپس گئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن، کراچی میںپے در پے سیاسی نقصانات سے دوچار ہے ۔ کراچی سے وابستہ نون لیگ کے اراکین اسمبلی اپنا کیمپ بدل چکے ہیں۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان دو روزہ دورہ کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اورجمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن بھی کراچی میں اسلام زندہ آباد کے جلسے میں خطا ب کرکے اپنی عوامی طاقت( ہمرکاب مدارس طلبا) کا بڑا مظاہرہ کرچکے ہیں۔تحریک لیبک اور سنی تحریک بھی کراچی میں احتجاج و دھرنوں سے موجودگی کا احساس دلاچکی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان خاموشی سے آئے اور ورکرز سے خطاب کرکے اسی خاموشی سے اپنے مورثی حلقوں کو سدھار گئے۔متنازعہ پی ٹی ایم اے این پی کو کافی نقصان پہنچا چکی ہے۔تاہم بعض رہنمائوں کی پی ٹی ایم سے غیر اعلانی حمایت بھی حیران کن ہے۔ جماعت اسلامی حسب راویت کراچی میں اپنی گم گشتہ مینڈیٹ کی مساعی کی بحالی کیلئے تگ ودو میں ہے۔جماعت اسلامی مسلسل عوامی مسائل پر آواز اٹھا رہی ہے ۔ لیکن کراچی کی عوام جماعت اسلامی پر دوبارہ اعتماد کرنے میں تاحال تامل کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ گو کہ جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت کراچی کے عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر تمام سیاسی جماعتوں سے زیادہ متحرک نظر آتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ، سینیٹ انتخابات میں خلاف توقع کامیابیوں کے بعد دوبارہپُرامید ہے کہ اس بار کراچی کے مینڈیٹ کا ہما اُن کے سر بیٹھے گا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ماضی کے مقابلے میں گزشتہ انتخابات کے برعکس فعال ہونے مکمل کوشش کررہی ہے ۔ کیونکہ اس بار ان پر کالعدم لیاری امن کمیٹی کا دبائو بھی نہیں ہے۔تاہم دیکھنا ہوگا کہ پی پی پی سندھ میں اپنی سیاست کا بَار صرف دیہی علاقوں تک محدود رکھتی ہے یا پھر شہری علاقوں میں اپنی دس برسوں کی مضبوط حکومت کی” کارکردگی” کی بنیاد پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کی کوشش کرتی ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ سندھ میں جب تک وڈیرانہ نظام قائم رہے گا اُس وقت تک دیہی علاقوں کی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے موثر آواز نہیں اٹھا سکتی ۔ کراچی میں قوی مینڈیٹ کی دعوے دار کنگ میکر لسانی جماعت ایم کیو ایم اپنے حصے بخرے سمیٹنے میں مصروف ہے ۔ ماضی کے دو دھڑوںکے مسلح تصادموں کی وجہ سے کارکنا ن اور عوام کا عد م تحفظ میں رہنا معمول بن چکا تھا ۔ ایم کیو ایم بانی کے مائنس ہونے کے بعدبعد از خرابی بسیار متحدہ دو قصباتی حلقوں میں واضح منقسم نظر آتی ہے ۔ جس کی وجہ سے سینیٹ انتخابات میں حسب توقع ایم کیو ایم کو نقصان پہنچا لیکن اصلاح کرنے کے بجائے ” ویٹو پاور ”کی جنگ میں فی الوقت اپنے اراکین اسمبلی و ذمے دارن اور کارکنان پر مکمل کنٹرول رکھنے میں ناکامی کے باوجود اب بھی حالات اپنے حق میں ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔اس وقت تما م سیاسی جماعتوں کی نظریں کراچی کی اُن نشستوں پر ہے ،جن پر کئی عشروں سے ایم کیو ایم بلا شرکت غیرے حکمرانی کرچکی ہے۔

ایم کیو ایم میں انتشار کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور خواہشات کے ساتھ تقریباََ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے دوبارہ میدان عمل میں آچکی ہیں اور اہل کراچی کو اپنی وفاداری کا یقین دلا رہے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے پنجرے سے اُڑنے والے پنچھیوں نے پاک سر زمین پارٹی میں گھونسلا بنانا شروع کردیا ہے ۔ چند دنوں کے اندر ایک درجن سے زائد ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں سے سرکردہ قومی و صوبائی اراکین سمیت تنظیمی عہدے داران کی معقول تعداد پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرچکی ہے۔بظاہر اس کی بنیادی وجہ ایم کیو ایم دھڑوں کے درمیان اندرونی اختلافات بتائی جارہی ہے ۔ لیکن کراچی کی سیاست پر نظریں رکھنے والے بخوبی جانتے تھے کہ ان پنچھیوں کی شمولیت مخصوص مقاصد کے تحت ہے۔ پی ایس پی سے واپس بہادر آباد کیمپ ، پی آئی بی سے بہادر آبادجانے والی خاتون سینیٹر کی دوبارہ واپسی اور گروپوں کا اراکین کی شمولیت کیلئے دہمکیوں و دبائو کے بیانات سیاسی فرسٹریشن کو نمایاں کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فاروق ستار سے مائنس ایم کیو ایم فارمولے پر حتمی فیصلہ انیس قائم خانی و مصطفی کمال طے کرچکے تھے لیکن عین وقت پر ” نامعلوم دبائو” پر ڈاکٹر فاروق ستار کنی کترا گئے ۔ بہادر آباد کیمپ کو قوی امید تھی کہ سینیٹ انتخابات میں مشترکہ فارمولا دوبارہ اتحاد کی راہ ہوار کرے گا۔

نادیدہ قوتیں اب کراچی کو لسانی سیاست کا مغوی نہیں بنانا چاہتیں۔ کراچی کی عوام کو چار عشروں کے ” نامعلوم ” سے نجات کی راہ دکھانے کے لئے اُسی طریقے کا انتخاب کیا گیا جو اس سے قبل کیا جاتا رہا ہے ۔ تاہم اس بار ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے لسانیت کو ایک جانب رکھ کر قومی دھارے میں آنے کا دروازہ کھولا گیا ہے۔ قومی سیاست کے منظر نامے میں لسانی سیاست کا وجود ختم کیا جارہا ہے۔ مہاجر الائنس بنانے کی کوششیں قومی سیاسی جماعتوں و لسانی سیاست کو دفن کرنے کے سامنے مزاحمت پر مائل بہ آمادہ ہیں ، مہاجر سے متحدہ اور پھر واپس مہاجر منشور پر واپسی دونوں دھڑوں کے کمزور فیصلوں و عجلت کو واضح کررہا ہے۔ کراچی کی نئی ڈاکٹرائن سامنے آچکی ہے ۔ لسانی اسٹیشن سے قومی پورٹ پر ٹیک آف کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے ساتھ نرم رویہ اب کراچی کی سیاست کامزاج بنتا جارہا ہے ۔ اسے نیا مزاج بھی نہیں کہا جا سکتا ، بلکہ اسے کراچی کا سیاسی نشاط ثانیہ کہیں تو بے محل نہ ہوگا ۔پاک سر زمین پارٹی کے قائدین کا بیانہ بظاہر اپنے عروج پر نظر آتا ہے کہ لسانی سیاست کے بجائے وقت آگیا ہے کہ اب ہم قومی دھارے میں خود کو شامل کرلیں ، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور ایسے با صلاحیت اور تعلیم یافتہ احباب کو بلا تفریق رنگ و نسل آگے لائیں جو کراچی میں لسانی کدورتوں و نفرتوں کے بجائے پیار و محبت کی گل پاشی کرے ۔ روشنیوں کے شہر میں بندو ق کے سائے تلے امن کے بجائے اب محبت اور بھائی چارے کے پُر امن سائے ہوں ۔ پی ایس پی توقع کرتی ہے کہ کراچی کی قسمت کا پانسہ اُن کے حق میں آئے گا۔

تیزی سے بڑھتی پیش قدمی پی ایس پی کی مقبولیت میں اضافہ کررہی ہیں۔ یہاں پی ایس پی اس بات کی خواہاں ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کی عوام کے ساتھ دیہی علاقوں کی عوام اور تمام لسانی اکائیاں ایک مرتبہ ان پر اعتماد کرکے دیکھیں وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔ پی ایس پی کیلئے تنہا قومی انتخابات لڑنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی خلا پورا کرسکتی ہے ۔ غیر متوقع کامیابیوں سے انہیں بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔ گو کہ گزشتہ انتخابات کے بعد تحریک انصاف نے کراچی کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا تھا اب اس مختصر وقت میں اگر عوام کو مطمئن کرپاتے ہیں تو شہری علاقوں میں تحریک انصاف کے لئے اب بھی نرم گوشہ موجود ہے ۔ مضافاتی علاقوں میں لسانی و مذہبی جماعتوں کی انتخابی سیاست میں کامیابی کے امکانات کم نظر آتے ہیں ۔ ایم کیو ایم کی کسی سے بھی مسلح محاذ آرائیوں کے نہ ہونے سے کراچی کی عوام اور تمام سیاسی جماعتوں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔

کراچی میں اب کوئی علاقہ نو گو ایریا نہیں رہا ۔ اب کسی علاقے میں لسانیت کے نام پر شناختی کارڈ چیک نہیں کئے جاتے ۔ محنت کش کے گھر سے نکلنے پر اب اہل خانہ کو اُس کی واپسی تک تشویش نہیں ہوتی ۔ پُر امن کراچی کے لئے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کارکردگی کو جتنا سراہا جائے اُتنا کم ہے ۔ اختیارات ملنے کے بعد رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متاثر کن کردار ادا کیا ہے اس کے ثمرات کا اندازہ شہر کراچی کا باسی بخوبی کرسکتا ہے کہ آج اُن کے لبوں پر بے خوف مسکراہٹ کا ہونا کن کی مرہون منت ہے۔ اہل کراچی کے لئے موقع ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں ۔ کئی عشروں بعد انہیں رب کائنات نے دوبارہ مہلت دی ہے کہ وہ جذباتی فیصلوں کو اپنی اَنا کے بھینٹ نہ چڑھائیں ۔ لسانی سیاست کو ویرانے میں دفن کردیں اور تمام تر خامیوں کے باوجود ایسی قومی جماعتوں کا انتخاب کریں جو لسانیت کو سمندر بُرد کرنا چاہتی ہوں ۔ نسل پرستی و لسانی سیاست نے اہل کراچی کو ہمیشہ رسوا کیا ہے اور باہم بدست و گریباں ہی رکھا ہے ۔بہتر یہی ہے کہ لسانی و فرقہ وارنہ گروہ بندیوں سے باہر نکلیں کیونکہ یہی بہتر فیصلہ ہو گا۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
elections karachi pakistan political Public issues Qadir Khan Yousafzai انتخابات پاکستان سیاسی عوامی مسائل کراچی
Siraj ul Haq
Previous Post سراج الحق کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں اور وہ لیگی لہجے میں بول رہے ہیں، فواد چوہدری
Next Post داستاں ضمیر فروشوں کی
Senate Elections

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close