Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سیاسی دنگل اپنے عروج پر

December 24, 2017 0 1 min read
Nawaz Sharif - Imran Khan
  Nawaz Sharif - Imran Khan
Nawaz Sharif – Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
پاکستان کے سیاسی اکھاڑے کی رِیت ہی نرالی ہے۔ یہاں لگ بھگ دو سو پہلوان اکھاڑے میں ہیں اور ہر کسی کو اپنی طاقت کا زعم ۔ شکست خوردہ عناصر اپنی شکست تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں۔کرکٹ کے میدانوں سے آئے ہوئے عمران خاں نے سیاست کو کھیل بنا کر رکھ دیا ہے۔ اب پاکستانی سیاست میں امپائر، باؤنسر، گُگلی اور وِکٹ جیسے الفاظ عام ہیں۔ یوں تو عمران خاں، میاں نواز شریف پر امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنے کا الزام دھرتے رہتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ خود اُن کی نگاہیں امپائر کی کھڑی انگلی کا نظارہ کرنے کے لیے ترس گئی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے مولابخش چانڈیو کہتے ہیں ”کپتان کو اُنگلی کا انتظار ہے لیکن اُنگلی ابھی فارغ نہیں”۔ آجکل کپتان پر ”قبل اَز وقت انتخابات کا دَورہ پڑا ہوا ہے۔ قوم کو بیوقوف بنانے کے لیے وہ متواتر قبل اَز وقت انتخابات کی رَٹ لگاتے رہتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آئینی طور پر ایسا ممکن نہیں کیونکہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں اور الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے لیے ساڑھے پانچ ماہ کا وقت درکار ہے۔

2013ء کے انتخابات سے پہلے عمران خاں کو حواریوں نے یقین دلا دیا تھا کہ اُن کی دوتہائی اکثریت پکّی لیکن نتیجہ اِس کے بالکل برعکس نکلا۔نوازلیگ نے 188 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا اور تحریکِ انصاف کے حصّے میں آئیں صرف 32 سیٹیں۔ پنجاب اسمبلی میں اِس سے بھی بُری صورتِ حال تھی جہاں نوازلیگ کی 310 سیٹوں کے مقابلے میںکپتان صاحب کی جھولی میں گریں صرف 30 سیٹیں۔ عمران خاں نے نتائج کوقبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کی راہ اپنائی اور ڈی چوک اسلام آباد میں 126 روزہ دھرنا دیا۔ اِس دھرنے میں مولانا طاہرالقادری بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اِس دھرنے کی ساری رونقیں مولانا کے مریدین کے دم قدم سے تھیں لیکن جوں ہی مولانا کو ”دَیت” کی قسط موصول ہوئی ،وہ چپکے سے اپنے دیس نہ صرف کھِسک لیے بلکہ دھرنے کی ساری رونقیں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔پھر چشمِ فلک نے دیکھا کہ کپتان کے ساتھ جتنے لوگ کنٹینر پر ہوتے ،سامعین اُس سے بھی کم ہوتے لیکن ضِد ی کپتان نے دھرناجاری رکھا اور یہ دھرنا اُس وقت ختم ہوا جب سانحہ اے پی ایس پیش آیا۔دھرنے کی ناکامی کے باوجود کپتان کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر احتجاج کی راہوں کے مسافر بنے رہے۔ پھر پاناما کا ہنگامہ کپتان کی آنکھوں میں اُمید کی کرن لے آیا اور بالآخر وہ پاناما کیس میں کامیاب بھی ہوئے۔

پیپلزپارٹی نے دھرنے کے خلاف تو نوازلیگ کا بھرپور ساتھ دیا لیکن پاناما کیسز میں وہ بھی شریف خاندان پر طنز کے تیروں کی بوچھاڑ کرتی رہی۔ یہ بجا کہ پیپلزپارٹی پاناما کیس میں مدعی نہیں بنی لیکن تنقید میں وہ صفِ اوّل ہی میں رہی۔ شاید 2018ء کے انتخابات کو قریب آتا دیکھ کرپیپلزپارٹی نے بھی نواز مخالفت میں ہی عافیت جانی۔ ہمیں حیرت تو اُس وقت ہوئی جب سیاسی شطرنج کے گھاگ کھلاڑی آصف زرداری نے مولانا طاہرالقادری کے آگے زانوئے تلمذ تہ کیا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مولانا کا بھرپور ساتھ دینے کاعہد کیا۔ کپتان نے بھی اپنے ”سیاسی کزن” کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔ اب مولانا نے حکومت کو 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اُن کا مطالبہ ہے کہ میاں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں (جس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا)۔ مولانا نے 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بھی بلا رکھی ہے۔ ہمارا ذاتی خیال ہے کہ مولانا ”دَیت” کی رقم بڑھانے کے چکر میں ہیں اور جوں ہی اُن کا مطالبہ پورا ہوا ،وہ چپکے سے کھسک لیں گے۔ ہم نے تو یہی دیکھا ہے کہ دو مولانا (فضل الرحمٰن اور طاہرالقادری) ہمیشہ موقعے کی تلاش میں رہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن تو جلد ہی نوازلیگ کو داغِ مفارقت دینے والے ہیں کیونکہ ایم ایم اے ایک دفعہ پھر بحال ہو چکی اور طے یہ پایا کہ ایم ایم اے بحالی کے بعد جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کی حکومت سے الگ ہو جائے گی اور مولانا مرکزی حکومت سے۔ ویسے بھی مولانا کو اب نوازلیگ میں ”کَکھ” نظر نہیں آتا اور کارِ بیکار اُنہوں نے کبھی کیا نہیں۔ مولانا طاہرالقادری کا بھی ”اَندرکھاتے” حکومت سے جلد سمجھوتہ ہو جائے گا مگرہم سوچ رہے ہیںکہ اگر یہ سمجھوتہ نہ ہوا تو کنٹینر پر مولانا طاہرالقادری کے ایک طرف عمران خاں اور دوسری طرف آصف زرداری کا کھڑا ہونا کیسا لگے گا۔

جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی مقدور بھر نوازلیگ کو جھٹکے دینے میں مصروف
رہیں۔ اِن جماعتوں کا پارلیمنٹ میں کچھ نہ کچھ حصّہ ضرور تھا البتہ ہماری سیاست میں جو نیا ”مذہبی فیکٹر” شامل ہوا ہے وہ بہت خطرناک ہے۔ فیض آباد کا دھرنا اور خادم حسین رضوی کی گالی گلوچ سبھی کو یاد ہے۔ اُس نے بہانہ تو ناموسِ رسالتۖ کا بنایا لیکن مقصد 2018ء کے انتخابات میں حصّہ لینا تھا۔ اُس کے اِس دھرنے نے ہمیں پوری دنیا میں بدنام کر دیا۔ سیال شریف کے گدی نشین پیر حمید الدین سیالوی بھی کمر کَس کر میدان میں آچکے ہیں۔ اُن کا مطالبہ یہ ہے کہ رانا ثناء اللہ ایک دفعہ پھر ”مشرف بہ اسلام” ہوں لیکن رانا صاحب کہتے ہیں کہ وہ پیر صاحب سے بھی بڑے عاشقِ رسولۖ اور ختمِ نبوت پر کامل یقین رکھنے والے ہیں۔ سیالوی صاحب نے دعویٰ تو یہ کیا تھا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے 17 استعفے اُن کی جیب میں ہیںلیکن جب اُنہوں نے جیب جھاڑی تو صرف پانچ ہی نکلے۔ اب آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔

اِس سیاسی افراتفری میں ”بابا رحمت” بھی پنچائتی بن کر میدان میں آیااور اُس نے سارا کھیل ہی اُلٹ پُلٹ کر دیا۔ دو تہائی اکثریت کے حامل وزیرِاعظم میاں نوازشریف کو پاناما کی بجائے اقامہ پر جاتی اُمرا کی راہ دکھائی اور عمران کا کہا سچ ثابت ہوا کہ امپائر کی انگلی اُٹھنے والی ہے۔ ہم ”بھولے پَنچھی” تو یہی سمجھتے رہے کہ کپتان کی امپائر سے مراد اسٹیبلشمنٹ ہے لیکن وقت نے ثابت کیا کہ امپائر کوئی اور بھی ہے جس کا نام ”بابا رحمت” اور وہ جس کو جی چاہے کان سے پکڑ کر نکال سکتا ہے۔

اب بابے رحمت کا حکم ہے کہ اُس کے فیصلوں کو چوں چراں کیے بغیر تسلیم کر لیا جائے ۔ میاں شہبازشریف اور سابق وزیرِداخلہ چودھری نثار علی خاں بڑے میاں صاحب کو سمجھا سمجھا کے تھک بلکہ ”ہَپھ” گئے ہیں کہ بابے رحمت کے خلاف بیان بازی بند کر دیں کیونکہ اِس میں اپنا ہی نقصان ہے لیکن ہوتا یہ ہے کہ جوں جوں بڑے میاں صاحب کو سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے ،وہ تَپ کر مزید ”اَوکھے اَوکھے” بیان دینا شروع کر دیتے ہیں۔ میاں شہبازشریف نے تو اب خاموشی کی ”بُکل” مار لی ہے لیکن چودھری نثارعلی خاں اب بھی گاہے بگاہے ایسے بیان دیتے رہتے ہیںالبتہ اُن کا کہا صدا بصحرا۔ اب میاں نوازشریف نے ”عدل بحالی ” تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔ میاںصاحب پی سی او ججز کی بحالی کے لیے سڑکوں پر نکلے اورپیپلز پارٹی کی حکومت میں اِس شرط پر شامل ہوئے کہ مشرف دَور میں نکالے گئے ججز کو بحال کر دیا جائے گا لیکن آصف زرداری مُکر گئے اور کہا” وعدے قُرآن وحدیث نہیں ہوتے” تو اُنہوں نے پیپلزپارٹی کی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی۔ آج اُنہیں یہ سب کچھ یاد کرکے احساس تو ہوتا ہوگا کہ اُن کی ساری جدوجہد عبث تھی ،بیکار تھی۔ شاید اِسی لیے اب اُنہوں نے عدلیہ کی بجائے ”عدل بحالی’ ‘ کا عندیہ دیا ہے۔ ہماری سمجھ میں تو ”کَکھ” نہیں آیا کہ میاںصاحب کی عدل بحالی سے کیا مراد ہے کیونکہ عدل تو عدلیہ ہی نے کرنا ہے اور اِس عدلیہ کے خلاف وہ آتش فشاں بنے بیٹھے ہیں۔ تو کیا وہ ساری عدلیہ کو ہی گھر بھیجنا چاہتے ہیں؟۔

عدلیہ کے بابے رحمت کی عزت وتکریم ہم سب کا فرض کیونکہ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ”کھُنّے سِک” جائیں گے لیکن گاؤں کا پنچائتی بابا رحمت جب فیصلہ کرتا ہے تو یہ سوچ کر کرتا ہے کہ کِس کا پلڑا بھاری ہے۔ ہم آئے دِن اخبارات میں ایسے ”بابا رحمتوں” کے فیصلے پڑھتے اور نیوزچینلز پر دیکھتے رہتے ہیں جن پر عدلیہ اَزخود نوٹس بھی لیتی ہے اور اُنہیں سزائیں بھی دیتی ہے۔ اِس لیے اعلیٰ عدلیہ کا ”بابا رحمت” سے استعارہ باندھنا کسی بھی صورت میں مناسب نہیں۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
charge election imran khan Nawaz Sharif pakistan politics Prof Riffat Mazhar الزام الیکشن پاکستان سیاست عمران خاں نواز شریف
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف، جمہوری جدوجہد کا استعارہ
Next Post یوم قائد اور ہم پاکستانی
Quaid e Azam

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close