Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان میں لوڈشیڈنگ کی ابتدائ

July 2, 2016 0 1 min read
Load shedding
Load shedding
Load shedding

تحریر: محمد نواز بشیر
پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا آغاز جنرل ضیاء الحق کے زمانے میں ہوا تھا اس وقت سردیوں کے دن تھے۔ باقی پاکستان کے بارے میں وثوق سے کہنا مشکل ہے لیکن ان دنوں کوئٹہ کے گھروں میں سوئی گیس کا استعمال شروع نہیں ہوا تھا اس لیے لوگ گھروں کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ تر بجلی کے ہیٹر یا کوئلے کی انگیٹھی استعمال کرتے تھے۔ اس لیے جب روز کئی گھنٹوں کے لیے بجلی غائب رہنے لگی تو لوگ بلبلا اٹھے تبھی ملک کے واحد ٹی وی چینل پر حکومت کی طرف سے بیان آیا کہ چونکہ سردیوں میں پہاڑوں پر بنے گلیشیر جم جاتے ہیں اس لیے دریاؤں میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے جس کا اثر بجلی کی پیداوار پر پڑتا ہے۔ لہٰذا اس کمی کو پورا کرنے کے لیے پورے ملک میں کچھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے تاکہ کارخانوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہے اور ملکی معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔

یہ وضاحت چونکہ ہر لحاظ سے “سائنٹیفک” تھی اس لیے پڑھی لکھی عوام نے یہ سوچ کر صبر شکر کر لیا کہ کچھ مہینوں ہی کی تو بات ہے، بس یہ سردیاں گزر جائیں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو تو پہلے کی طرح ہر طرف بجلی ہی بجلی ہوگی۔لیکن عوام کی امیدوں پر تب پانی پھر گیا جب جون اور جولائی کے مہینوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ نہ صرف جاری رہا بلکہ اس کا دورانیہ بھی بڑھ گیا۔ تب اس سے قبل کہ عوام کا احتجاج زیادہ بلند ہوتا، حکومت کا ایک اور بیان سامنے آیا جس میں عوام کے علم میں اضافے کی غرض سے بتایا گیا کہ چونکہ گرمیوں میں ایئر کنڈیشنر اور پنکھوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے اس لیے بجلی کم پڑ جاتی ہے، لہٰذا اس کمی کو پورا کرنے کے لیے مجبوراَ لوڈ شیڈنگ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔وہ دن اور آج کا دن یہ سلسلہ ابھی تک صرف اس لیے جاری و ساری ہے کیونکہ نہ تو گلیشیئر کے رویے میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ ہی گرمیوں میں ایئر کنڈیشنراور پنکھوں کا استعمال کم ہوا ہے۔

ضیاء الحق ہی کے زمانے کا ایک واقعہ ہے کہ ایک دن اچانک پی ٹی وی پر حکومت کی جانب سے اشتہارات چلنے لگے جس میں آئندہ موٹر سائیکل اور سکوٹر کی سواری کرنے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا جبکہ خلاف ورزی پر جرمانے کی دھمکی بھی دی گئی۔ تمام موٹر سائیکل اور سکوٹر چلانے والوں بلکہ پیچھے بیٹھنے والوں کو بھی اس بات کی مہلت دی گئی کہ وہ مقررہ مدت تک اپنے لیے ہیلمٹ کا بندوبست کرلیں جس کے بعد کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی۔ پھر کیا تھا ملک بھر میں دوکانوں اور ریڑھیوں کے علاوہ فٹ پاتھوں پر بھی ہیلمٹ بکنے لگے۔ یہ ٹریفک کے محکمے کے لیے بھی ایک سنہری دورثابت ہوا۔ ٹریفک سپاہیوں کی تو لاٹری نکل آئی جو ہمیشہ اس تاک میں رہتے کہ کوئی ننگے سر موٹر سائیکل یا سکوٹر چلاتا نظر آئے اور کچھ چائے پانی کا بندوبست ہوسکے۔یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک بازار سے ہیلمٹ کا سارا اسٹاک ختم نہیں ہوا۔ یہ تو بعد میں معلوم ہوا کہ دراصل ضیاء صاحب کے کسی خاص دوست کو ایک بین الاقوامی نیلامی میں سستے ہیلمٹس کا بڑا ذخیرہ ہاتھ آیا تھا جس کو اچھے داموں بیچنے کے لیے انہوں نے موصوف سے مدد مانگی تھی۔ اب جناب چونکہ دوستوں کا بڑا خیال رکھتے تھے اس لیے ان کے زرخیز ذہن نے یہ آسان قانونی ترکیب نکالی تاکہ دوست کا بھلا ہوسکے۔پاکستان میں چونکہ زرخیز دماغوں کی کوئی کمی نہیں، خصوصاً ہمارے حکمران اس

pakistan
pakistan

نعمت سے مالا مال ہیں اس لیے وہ ایسی قانونی ترکیبیں روز نکالتے ہیں تاکہ اپنا اور اپنوں کا بھلا کرسکیں۔ 1992 میں ایک ایسا ہی خیال اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے دماغ میں آیا تھا جو پیلی ٹیکسی سکیم کا باعث بنا۔ اس سکیم کا بنیادی مقصد بھی کچھ اور نہیں بلکہ یہی تھا کہ ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آسکے۔ اب چونکہ پاکستان میں اچھی اور ٹکاؤ گاڑیاں بنانے کا کوئی کارخانہ نہیں تھا لہٰذا انہوں نے بہ امر مجبوری کوریا سے ہزاروں گاڑیاں منگوائیں تاکہ “کچھ” بیروزگاروں کا بھلا ہوسکے۔پھر اسی نوّے کی ہی دہائی میں حکومت نے گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال کی حوصلہ افزائی شروع کی۔ عوام کو ایک بار پھر اشتہارات کے ذریعے یہی باور کروایا گیا کہ چونکہ پیٹرول عالمی منڈی سے خریدا جاتا ہے اس لیے اس پر کثیر ملکی زر مبادلہ خرچ ہوتا ہے اس لیے اگر عوام اپنی گاڑیوں میں سی این جی کٹ لگوائیں تو اس سے نہ صرف ان کی گاڑی کا خرچہ کئی گناہ کم ہو جائے گا بلکہ ماحول کی آلودگی میں بھی کافی کمی آئے گی جس سے انسانی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

اس سکیم کو اتنی پذیرائی ملی کہ ملک میں دھڑا دھڑ سی این جی کٹ بنانے کے کارخانے قائم ہونے لگے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ ملک کی تقریباَ 80 فیصد گاڑیاں سی این جی پر چلنے لگیں اور ملک بھر میں جابجا سی این جی اسٹیشن کھل گئے لیکن جب ملک کے 25 لاکھ کے قریب گاڑی مالکان نے اپنی گاڑیوں میں سی این جی کٹ لگوالی تو حکومت نے ایکدم سی این جی کی راشن بندی کا حکم صادر کردیا۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں اس لیے گاڑی مالکان گیس کا کم سے کم استعمال کریں تاکہ کارخانوں کو اس کی بلا تعطل فراہمی جاری رہ سکے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سی این جی اسٹیشن کئی کئی دن بند رہنے لگے اور ان پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگنے لگیں جسے دیکھ کر اکثر گاڑی مالکان نے دوبارہ پٹرول کا استعمال شروع کردیا۔

لیکن ابھی شاید ان کا امتحان ختم نہیں ہوا کیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخ ساز کمی کے باوجود پچھلے دنوں ملک میں پٹرول کی جو قلت دیکھنے میں آئی اور لوگ پٹرول پمپوں پر جس طرح بوتلیں ہاتھ میں لیے اور مرد برقع پہنے لمبی قطاروں میں کھڑے نظر آئے اسے دیکھ کر مجھے بے اختیار ضیاء صاحب کی یاد آئی جن کے سنہری اصولوں کو اب بھی حکمرانوں نے اپنا مشعل راہ بنا رکھا ہے۔گزشتہ چند سال کی بات ہے جب حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے “وزیراعظم انرجی سیور پروگرام” کے نام سے ایک اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کا نسخہ آزمانے کا اعلان کیا جسے مقبول عام بنانے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ایک بار پھر کثیر رقم خرچ کر کے اشتہارات کا سہارا لیا گیا حکومت کے بقول اس اسکیم کا بنیادی ہدف بجلی کے بحران پر قابو پانا تھا جس کے لیے ملک بھر میں تین کروڑ انرجی سیورز کی مفت تقسیم کا اعلان کیا گیا تاکہ عوام کو پرانے بلب کی جگہ ان کے استعمال کی ترغیب ملے۔

Benazir Income Support
Benazir Income Support

اب اگر ایک انرجی سیور کی اوسط قیمت سو روپے تصور کی جائے تو اس بات کا حساب لگانا زیادہ مشکل نہیں کہ اس پروگرام کے تحت اب تک تین ارب روپے کے انرجی سیور تقسیم کیے جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈینگ کے دورانیے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےیہ تو محض چند ہی مثالیں ہیں ورنہ اگر محض گذشتہ چند سالوں کا ہی جائزہ لیا جائے تو لگ پتہ جائے گا کہ سستی روٹی سکیم سے لے کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تک عوام کی بھلائی کے نام پر ہمارے غریب حکمرانوں نے کیا کیا گل نہیں کھلائے؟ اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہو گا کہ ان حکمرانوں کی ان سکیموں کا

عوام کو فائدہ پہنچا ہو یا نہ پہنچا ہو لیکن حکمرانوں کے دائیں بائیں پھرنے والے کچھ غریبوں کو ضرور فائدہ ہوا ہوگا جو بیرون ملک سستی جائدادیں خریدنے کے شوقین ہیں۔ ورنہ غریبوں کو تو پہلے کی طرح نہ کھانا نصیب ہے نہ ہی صاف پانی، نہ بجلی نہ گیس ہے غریبوں کو تو بس ماہانہ ایک ہزار روپے کی خیرات چاہیے تاکہ وہ سستی روٹی کھا کر شان سے جی سکیںسمجھ میں نہیں آتا کہ پاکستان بناتے وقت کس معمار نے بنیاد ہی ٹیڑھی رکھ دی تھی کہ اب دیواریں سیدھی ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں اس لیئے کسی نے یہ سچ ہی کہا تھا کہ اگر کسی عمارت کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی رکھ دی جائے تواس پر کھڑی ہونے والی دیوارآخر تک ٹیڑھی ہی رہتی ہے۔

Muhammad Nawaz Bashir
Muhammad Nawaz Bashir

تحریر: محمد نواز بشیر
nawaz.fm51@yahoo.com

Share this:
Tags:
government industry pakistan power بجلی پاکستان حکومت
Lailatul Qadr
Previous Post لیلة القدر عظمتوں والی رات
Next Post تکمیل قرآن فیس بک
Jumma tul Wida Mubarak

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close