Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان میں موجود ری نیو ایبل انرجی کے ممکنہ وسائل

January 21, 2019 0 1 min read
Renewable Energy in Pakistan
Renewable Energy in Pakistan
Renewable Energy in Pakistan

تحریر : چوہدری ذوالقرنین ہندل

پاکستان ایسا ملک ہے، جہاں دوسری نعمتوں کے ساتھ ساتھ توانائی کے وسائل بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔مگر افسوس! کہ ہم خدا کی دیگر نعمتوں کی طرح اس نعمت کو بھی صحیح طریقے سے استعمال نہیں کر پا رہے۔

توانائی کسی بھی ملک کی معیشت کے لئے زندگی کی ڈور کا درجہ رکھتی ہے۔پاکستان میں معیشت کی بدحالی کی ایک بڑی وجہ توانائی کا بحران بھی ہے۔توانائی کے بحران کی بدولت بڑی انڈسٹریوں اور کارخانوں کی صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔جس سے منسلک مزدوروں کا روزگار بھی بند ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ بڑی انڈسٹریاں توانائی کے حصول کے لئے مہنگے پراجیکٹس کے تحت مہنگی بجلی پیدا کرتی ہیں۔جو پیداواری لاگت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔پاکستانی تاجروں کے لئے دنیا بھر میں اپنی پیداواری اشیاء برآمد کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔مارکیٹ میں مقابلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے،منافع کی شرح کم ہوجاتی ہے۔جس سے سرمایہ کا راپنی سرمایہ کاری کسی اور ملک میں لگانے کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ٹیکنالوجی کی جدت اور ترقی کے اس دور میں جب دنیا چاند پر جا رہی ہے ۔بجلی کے بحران کی وجہ سے آج بھی پاکستان کے بہت سے علاقے روشنیوں سے محروم ہیں۔

پاکستان کی توانائی میں چار بڑے زرائع قابل زکر ہیں۔جس میں واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(WAPDA)،کراچی الیکٹرک(K.E)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن(PAEC) اور دیگر بیالیس کے لگ بھگ انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز(IPP’S)موجود ہیں۔پاکستان میں توانائی منصوبوں کی موجودہ نصب مقدار25000میگا واٹ ہے۔جس میں سے64فیصد حیاتیاتی ایندھن(Fossil-Fuels) سے 14635میگاواٹ حاصل کی جاتی ہے۔جس میں 35فیصد تیل اور29فیصد گیسیں شامل ہیں۔قریب 29فیصد توانائی پانی سے حاصل کردہ منصوبوں(Hydro-Power Projects) سے حاصل کی جاتی ہے۔جو کم و بیش6615میگاواٹ بنتی ہے۔نیوکلئیرپاور سے 1350میگاواٹ اور 5فیصد کے قریب توانائی حاصل ہوتی ہے۔باقی دو فیصد توانائی میں ونڈ انرجی، سولر انرجی ،بائیو ماس اور دیگر زرائع سے پیدا ہو رہی ہے ۔پاکستان میں توانائی کی ڈیمانڈ ماضی کی نسبت بڑھ کر 25000میگاواٹ کے لگ بھگ ہوچکی ہے۔تاہم توانائی کے25000میگاواٹ کے نصب منصوبوں سے19000-20000میگاواٹ کے قریب ہی بجلی پیدا ہورہی ہے۔پانچ سے چھ ہزار میگاواٹ مختلف قسم کے نقصانات کی نظر ہوجاتے ہیں۔جس میں معطلی نقصانات( Suspension Losses) ،بحالی(Maintenance)، اور بجلی چوری وغیرہ بھی شامل ہیں۔یہی پانچ سے چھ ہزار کا شارٹ فال مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا باعث بنتا ہے۔

قابل تجدید توانائی کے وسائل(Reneable Energy Resources) یہ قدرتی، صاف، ماحول دوست اور سرسبز زرائع ہیں،جس سے نہ تو فضائی آلودگی کا کوئی خدشہ ہوتا ہے ،نہ ہی یہ ماحول پر اثر انداز ہوتے ہیں۔دنیا بھر میں اس کا رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے، جگہ جگہ صاف توانائی کے منصوبے نصب کئے جا رہے ہیں۔اس میں شمسی توانائی،پانی سے پیدا ہونے والی توانائی، سمندری لہروں سے پیدا ہونے والی توانائی،ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی،بائیو ماس، اور جیو تھرمل وغیرہ شامل ہیں۔

پاکستان میں قابل تجدید(Renewable)توانائی کے ممکنہ وسائل کچھ یوں ہیں۔پہلے پانی سے پیدا ہونے والی بجلی(Hydro-Power) کی بات کی جائے تو مختلف اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا ہ میں کم و بیش دو لاکھ میگا واٹ کا پوٹینشل موجود ہے۔جس سے پاکستان نہ صرف اپنے بحران پر قابو پا سکتا ہے ،بلکہ اپنے جیسی کئی دوسری ریاستوں کو بھی فراہم کر سکتا ہے۔ہائیڈرو پاور پراجیکٹس جس میں ڈیم، بیراج اور لاگون وغیرہ بنا کر ضائع ہونے والا پانی جمع کرکے آب پاشی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی(Wind-Energy) کی بات کی جائے توسندھ میں موجود ونڈ کوریڈورز ونڈ ٹربائینوں کے لئے مناسب ترین ہیں۔اعداد و شمار کے تحت صرف سندھ میں کم وبیش پچاس ہزار میگاواٹ کا پوٹینشل موجود ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے صحراؤں میں بھی خاصہ پوٹینشل موجود ہے۔

شمسی توانائی، سورج سے پیدا ہونے والی توانائی(Solar-Energy) کا پاکستان میں موجود پوٹینشل کا نہ تو کوئی حساب لگا سکا ہے ،نہ ہی کسی نے کوشش کی ہے۔اللہ رب العزت نے سورج کے زریعے ہمیں توانائی کا جو زریعہ فراہم کیا ہے۔وہ آنے والے جدید دور میں ہمارے لئے توانائی کا سب سے بڑا زریعہ ثابت ہوگا۔ناروے کے مطابق جہاں سال میں 165دن سورج طلوع ہو، وہاں شمسی توانائی ممکن (Feasible)ہے۔پاکستان میں اکثر علاقوں میں 300دن سے زائد بار سورج طلوع ہوتا ہے۔ہماری نسبت بہت ہی ٹھنڈے علاقے جہاں فقط چند گھنٹے ہی سورج کی کرنیں نکلتی ہیں ،وہ بھی شمسی توانائی سے مستفید ہورہے ہیں۔

پاکستان زیادہ تر توانائی ناقابل تجدید(Non-Renewable) زرائع سے حاصل کر رہا ہے۔تیل، گیس اور کوئلہ وغیرہ۔جو پاکستان میں کاربن آکسائیڈ گیسیں پھیلا کر فضائی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔سوائے کوئلے کہ یہ زرائع فی کیپتا لاگت میں بھی زیادہ ڈھل رہے ہیں۔ پاکستان میں جب صاف و سبز توانائی کے زرائع موجود ہیں تو انہیں استعمال کیا جانا چاہئے۔جب اللہ نے ایسے قدرتی وسائل دیے ہیں ،تو ان کو نہ استعمال کرنا بھی ایک طرح سے کفران نعمت ہی ہوگا۔

اس کے علاوہ بائیو ماس، جیوتھرمل،ٹائیڈل اور نیوکلیئر انرجی کے زرائع بھی موجود ہیں۔تاہم پاکستان انہیں استعمال کرنے سے قاصر ہے۔کرپشن اور نامناسب منصوبہ بندی کی بدولت ہم اپنے وطن میں اتنا زیادہ پوٹینشل ہونے کے باوجود بھی توانائی کے بحران سے دو چار ہیں۔جس سے نہ صرف ہماری روشنیاں چھن رہی ہیں، بلکہ ہماری معیشت بھی بدحالی کا شکار ہے۔پیپلز پارٹی نے سندھ میں کچھ ونڈ انرجی کے منصوبے نصب کئے تھے۔مسلم لیگ نواز نے بھی اپنے دور میں مختلف توانائی کے منصوبوں کو مکمل کیا ،جس کی بدولت بجلی کا شارٹ فال کم ہوا۔تاہم اتنی جدوجہد کافی نہیں۔امید کرتے ہیں کہ،موجودہ حکومت اپنے دور حکومت میں نہ صرف زیر تکمیل توانائی کے منصوبے مکمل کرے گی بلکہ ری نیو ایبل انرجی کے نئے منصوبے بھی نصب کرے گی۔

Zulqarnain Hundal
Zulqarnain Hundal

تحریر : چوہدری ذوالقرنین ہندل

Share this:
Tags:
Crisis energy pakistan Resources Zulqarnain Hundal انرجی بحران پاکستان معیشت وسائل
Sahiwal Incident
Previous Post ساہیوال افسوسناک واقعہ اور پولیس کی دروغ گوئی
Next Post تیمور الرحمان، عمارہ قاضی فنانشل ایڈوائزر اخوت مریم شاکر کو پراجیکٹ سوینئر پیش کر ہے ہیں
Amara Qazi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close