
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدے دار راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے اپنے ماہرین کی ٹیم بھیجنا چاہتی ہے تو بھیج سکتی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدے دار نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
