لالہ موسیٰ : تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق کے یوم شہادت کے موقعہ پرجامع مسجدغوثیہ اقصیٰ مجاہدکالونی نزدسول ہسپتال جی ٹی روڈ کھاریاں میں عمرفاروق کانفرنس 6 نومبر بروز بدھ بعدنمازعشاء منعقدہوگی،کانفرنس میں امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی ناموس رسالت غازی محمدثاقب شکیل جلالی خصوصی طور پر شرکت کریں گے، کانفرنس سے صدر تحریک تحفظ اسلام صوبہ پنجاب علامہ ندیم احمدنقشبندی،خطیب اہلسنت قاری اختر حسین جلالی خطاب کریں گے ، صدرتحریک تحفظ اسلام پاکستان کھاریاں چوہدری وقاص مجید کی قیادت میں تحریک کے کارکنوں نے عظیم الشان کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
