Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان اسٹیل ملز کا سانحہ: قصور وار کون؟

June 12, 2020 0 1 min read
Pakistan Steel Mills
Pakistan Steel Mills
Pakistan Steel Mills

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ کی پیشکش کے ساتھ ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ ہزاروں افراد کے لیے شدید پریشانی اور بے یقینی کا سبب بنا ہے۔

قریب دس ہزار ملازمین جنہیں اپنی نوکریوں سے ہات دھونا پڑے گا، سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے بھی سخت ناراض ہیں۔ ادھر ایک ایسے وقت میں جب اسٹیل ملز کے موجودہ ملازمین کو اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے، اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ورکرز جو برسوں سے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کے واجبات کے منتظر ہیں نے بھی اپنے حقوق کی تلفی پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ماضی کی تمام حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت ایک بار پھر جھوٹے وعدوں کے ساتھ اسٹیل ملز کے ورکرز کا منہ بند کر کے انہیں بے روزگاری اور غربت کی طرف دھکیل رہی ہے۔

اس بارے میں وفاقی حکومت کے تازہ ترین فیصلے کے بعد 9350 ملازمین نے گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے ملازمت سے فارغ کرنے کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست درج کروائی ہے اور اس فیصلے کو غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے اسے رکوانے کی اپیل کی ہے۔

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی، اسٹیل ملز ملازمین کی درخواست پر سماعت غالباً اگلے ہفتے پیر کو دو رکنی بینچ کرے گا۔

دریں اثناء پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ کارکنوں، لیبر یونینز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے موجودہ حکومت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ اس دوران اسٹیل ملز جسے پاکستان اسٹیلز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کے سابقہ اور موجودہ تمام ورکرز اپنے حقوق کے حوالے سے اپنا موقف لے کر سپریم کورٹ اسلام آباد تک پہنچے اور انہوں نے چیف جسٹس سے اسٹیل ملز کیس کی ایک مکمل چھان بین کا مطالبہ بھی کیا۔

پاکستان اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کو روزگار سے فارغ کرنے کے اعلان کے ساتھ حکومت نے 20 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دی جس سے ملازمین کو گریجویٹی اور پروویڈنٹ فنڈ یکمشت ادا کرنے کے علاوہ ملازمین کو ایک مہینے کی تنخواہ کی ادائیگی کا وعدہ بھیکیا گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ ہر فرد کو اوسطاً کل تیئیس لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

اس سب کے باوجود اسٹیل ملز کے بہت سے ملازمین آخر کیوں ڈپریشن کا شکار ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ملازمتوں کے ختم ہونے کی خبر کے بعد متعدد ملازمین کو دل کے دورے تک پڑے ہیں۔ اس بارے میں ریٹائرڈ ایمپلوئیز یونٹی آف پاکستان اسٹیل، وائس آف پاکستان اسٹیل آفیسرز اور پاکستان اسٹیل ریٹائرڈ مظلوم ملازمین ایکشن کمیٹی نامی تنظیموں نے اپنی ملازمتوں کے عشروں پر محیط تجربات کی روشنی میں صوبائی حکومتی سطح سے لے کر وفاقی حکومت کی سطح تک اپنے مسائل اور خدشات پہنچانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

ریٹائرڈ ایمپلوئیز یونٹی آف پاکستان اسٹیل کے رہنماء نمیر اعظم اور سکریٹری مرزا مقصود نے ڈوئچے ویلے کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں بتایا،”کنٹینر پر کھڑے ہوکر نیا پاکستان بنانے کے عزائم رکھنے والوں نے پاکستان اسٹیل اور اس کے ملازمین پر شب خون مار کر یہ ثابت کر دیا کہ یہ حکومت پچھلی حکومتوں سے زیادہ مختلف نہیں۔‘‘ جب ڈی ڈبلیو نے نمیر اعظم سے پوچھا کہ انہیں موجودہ حکومت سے کیا شکایت ہے تو ان کا کہنا تھا،”ہمیں حیرت ہے کہ پی ٹی آئی کے لیڈران عمران خان، اسد عمر اور عارف علوی جو کو موجودہ حکومتی ستون ہیں، اس قدر ظلم، جبر اور نا اہلی کا مظاہرہ کریں گے، جو قانون سے متصادم ہو۔ وہ ایک جنبش قلم سے پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 حاضر سروس ملازمین کو برطرف کر دیں گے۔ یہ ظلم کسی قیمت قابل قبول نہیں۔‘‘

نمیر اعظم جیسے ہزاروں معمر افراد اب اپنی آئندہ نسل کو بھی غربت، نا انصافی اور بے بسی کے دلدل میں پھنستا دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز کے ایک اور ریٹائرڈ ملازم شفاعت حسین نے ڈی ڈبلیو کو وزیر اعظم پاکستان کے نام دیے گئے ایک بیان میں کہا،” ہمیں تقریباً سات سال ہو گئے ہیں ملازمت سے ریٹائر ہوئے۔ قریب ساڑھے چھ ہزار معمر ملازم سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں۔ تقریباً ایک ہزار بوڑھے ملازم ریٹائرمنٹ پر ملنے والے واجبات کی آس میں اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں جبکہ 600 کے قریب واجبات نہ ملنے اور غربت کے سبب علاج سے محروم ہیں۔ حکومت وقت اب حاضر سروس ملازمین کو یہ 20 ارب کے قریب کے پیکج کی آس دلا کر فارغ کر رہی ہے۔ یہ ظلم کے سوا کچھ نہیں۔‘‘

اس سوال کے جواب میں کہ ان کی موجودہ حکومت سے شکایت کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ شفاعت حسین نے کہا،”پہلی بات یہ کہ حکومت کے پاس حاضر سروس ملازمین کو دینے کے لیے 20 ارب روپے کہاں سے آ گئے جبکہ ہمارے سات سات آٹھ آٹھ سال سے واجبات رکے ہوئے ہیں اور جب ان سے کہا تو حکومت نے کہہ دیا کہ ان کا خزانہ خالی ہے۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کے لیے فوری طور سے ایک مہینے کی تنخواہ کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔‘‘

پاکستان کی وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں اور بقایات کی فراہمی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کی جائے گی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو چلانے کے لیے اب تک پانچ بیل آؤٹ پیکیجز دیے جا چکے ہیں۔ دوہزار آٹھ سے اب تک اس سلسلے میں 58 ارب روپے دیے جا چکے ہیں۔ ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں کے لیے 33 کروڑ 50 لاکھ روپے اور دیے گئے ہیں۔ فوت ہو جانے والے ملازمین کے گھر والوں کو 26 کروڑ روپے دیے جا چکے ہیں۔

وزارت صنعت و تجارت کے مطابق اسٹیل ملز نے سن 2015 میں اپنا کاروباری آپریشن بند کر دیا تھا۔ تب چودہ ہزار سات سو ترپن ملازمین سے متعلق کسی قسم کی منصوبہ بندی موجود نہیں تھی اور 2019 ء تک ان ملازمین کی تعداد کم ہوکر آٹھ سو چوراسی ہو گئی تھی۔

اس بارے میں ریٹائرڈ ایمپلوئیز یونٹی آف پاکستان اسٹیل کے رہنماء نمیر اعظم کا کہنا تھا،” بدقسمتی سے پاکستان اسٹیل ملز کو ہر سیاسی پارٹی نے تختہ مشق بنایا۔ تحریک انصاف کے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ہم ذرا خوش تھے کہ نیا پاکستان بنانے والے، ایک کروڑ نوکریوں کا بندوبست کرنے والے۔ پاکستان اسٹیل کا دورہ کر کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے اسٹیل ملز کو بحال کر دیں گے، اُسے تباہی سے بچا لیں گے۔‘‘

ادھر پاکستان کے معاشی امور کے متعدد ماہرین کا تاہم کہنا ہے کہ ایک عرصے سے سول حکومتیں پاکستان اسٹیل ملز کو اپنے اپنے مفادات کے لیے قربانی کا بکرا بناتی رہی ہیں۔ 2006 ء میں بھی ایک بار اسٹیل ملز کی نجکاری کا معاملہ اٹھا تھا۔ اُس وقت بھی سیاسی پارٹیوں کے بیچ مفادات کی جنگ چھڑی تھی اور آخر کار یہ معاملہ سپریم کورٹ میں پیش ہوا تاہم عدالت نے اسے نجکاری سے روک دیا تھا۔

پاکستان کو اسٹیل ملز کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ اسے بھٹو کی پہچان کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ کئی ماہرین کی رائے میں مگر اسے سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی پہنچا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ معین آفتاب شیخ اور ریاض لال جی کے آصف علی زرداری سے بہت دوستانہ تعلقات تھے اور ان کی اسٹیل ملز کے معاملات میں مداخلت بہت زیادہ تھی۔ معین آفتاب کو اسٹیل ملز کا چیئرمین مقرر کرنے پر زرداری خاموش رہے۔ اس کے بعد 26 ملین کا اسکینڈل سامنے آیا۔

بتایا گیا کہ جب اس معاملے کی چھان بین کا سلسلہ شروع ہوا تو اس وقت کے ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ نے کارروائی شروع کی۔ تاہم جونہی انہوں نے آصف علی زرداری کے قریبی لوگوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کیا تو طارق کھوسہ کو تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم نے بھی کوشش کی کہ اس کیک میں سے اپنا حصہ لے سکے لیکن اسے بہت زیادہ کامیابی نہ مل سکی۔ بعد ازاں اسحاق ڈار نواز حکومت میں اس منظر نامے پر ابھرے۔ الزام ہے کہ انہوں نے پانچ سال تک کوئی پلان نہیں بنایا اور نہ ہی اسٹیل ملز سے ملک اور قوم کو فائدہ پہنچانے کی کوئی کوشش کی گئی بلکہ پرائیوٹ سیکٹر نے اسے اپنے مفاد میں استعمال کیا۔

اب جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہوئی اسٹیل ملز کی خیرخواہی کا یقین دلا رہی تھی، جب اس حکومت سے بھی کچھ بن نہ پڑی تو اس نے بیٹھے بٹھائے اقتصادی رابطہ کمیٹی ‘ای سی سی‘ ملازمین کو فائر کر کے اسٹیل ملز کا قصہ تمام کر دیا۔ ایسا لگتا ہے کہ شاید عمران خان اور اسد عمر اس اتنی بڑی انڈسٹری کو دوبارہ فعال بنانے میں ناکامی سے خوفزدہ تھے۔

Share this:
Tags:
employment Government of Sindh pakistan steel mills tragedy اسٹیل ملز پاکستان سانحہ سندھ حکومت ملازمت
UAE - Coronavirus
Previous Post یو اے ای :کرونا وائرس کے 45 ہزار نئے ٹیسٹ ،475 کیسوں کی تشخیص
Next Post وزیراعظم عمران خان کا کورونا کے معاملے پر سختی کرنے کا اعلان
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close