
راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو اسٹریٹیجک پلان پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے اسٹریٹیجک پروگرام کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹیجک پروگرام خاص خطرات کے پیش نظر ہے۔
سائنسدانوں کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ اسٹریٹیجک پلان پرامن مقاصد اور سلامتی کیلئے ہے۔
