
لندن (جیوڈیسک) نیلی آنکھیں، بھورے بال اور مسکراہٹ کا منفرد انداز رکھنے والا پاکستانی چائے والا اب ایشیا کے پچاس پرکشش مردوں میں شامل ہو گیا۔
لندن کے میگزین ایسٹرن آئی کی جاری کردہ فہرست میں ارشد خان ایشیا کا 31 واں پرکشش مرد ہے۔
سب سے پہلا نمبر گلوکار زین ملک کا ہے۔ فواد خان تیسرے جبکہ علی ظفرنویں نمبر پر ہیں۔
بالی وڈ ہیروز میں ہریتک روشن، سلمان خان، شاہد کپور اور رنویر سنگھ بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔
