
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی طرح ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کر لے گی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہرارے میں ہو رہا ہے، سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی طرح قومی ٹیم زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں بھی شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔
