Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان عقلمندوں کے نرغے میں

October 7, 2013October 7, 2013 0 1 min read
Professor Riffat Mazhar
Pakistan
Pakistan

پتہ نہیں ہمارے تجزیہ نگاروں کو پاکستان میں قحط الرجال کیوں نظر آتا ہے۔ میں تو اگر کسی ریڑھی والے انگوٹھا چھاپ سے بھی بات کروں تو مجھے اُس میں بھی خلیل جبران کی جھلک دکھائی دیتی ہے اِس لیے میں تو یہ سمجھتی ہوں کہ پاکستان عقلمندوں کی عالمی منڈی ہے اور یہاں ڈھونڈے سے بھی کوئی ایسا بیوقوف نہیں ملتا کہ جسے عقل کی بات بتا کر اپنی ”عقلی بد ہضمی” کا تدارک کیا جا سکے۔ اِس منڈی میں تھوک کے حساب سے ارسطو، افلاطون، بزرجمہر اور خلیل جبران ملتے ہیں لیکن اِن کی قدر و قیمت محض اِس لئے نہیں کہ ہر گھر سے بھٹو نکلے نہ نکلے، ارسطو ضرور نکلتا ہے۔ یہاں سارے سیاستدان، سارا میڈیا، سارے لکھاری اور عامی اپنے آپ کو عقلِ کُل ہی سمجھتے ہیں۔

جہاں عقل کی اتنی فراوانی ہو وہاں ہم جیسے تو ”ایویں خوامخواہ ” قلم گھسیٹتے رہتے ہیں حالانکہ ”فرق اِس تو مگر پڑتا نہیں کوئی۔ ویسے تو ہمارے” فرمودات” بھی ”ارسطوانہ ”ہی ہوتے ہیں لیکن الیکٹرانک میڈیا پہ بیٹھے اینکرز کا تو جواب ہی نہیں۔ ہمیں یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ ہم اُن کے افلاطونی انداز ِ تخاطب کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ہمارے اینکرز محض بھرتی کے لیے مہمان بلاتے ہیں جو بس ”ایویں ای” ہوتے ہیں اور اکثر اُن پر طفلِ مکتب ہونے کا گُماں گزرتا ہے۔ شاید اسی لیے آجکل نیوز چینلز کے اینکرز باہم مل کر ٹاک شوز کرنے لگے ہیں۔ ہم اکثر سوچتے ہیں کہ جس ملک میں سینکڑوں بزرجمہر الیکٹرانک میڈیا پر بیٹھ کر قوم کو درسِ بیداری دیتے ہوں اُس ملک کو بھلا کون ہزیمت سے دو چار کر سکتا ہے۔

ہماری سوچی سمجھی رائے یہ ہے کہ عنانِ اقتدار انہی اینکرز کے سپرد کر دینی چاہیے لیکن مسٔلہ یہ ہے کہ اگر انہی اینکرز میں سے کوئی جذبۂ خدمتِ ملّی سے سرشار ہو کر الیکشن لڑنے کی ٹھان لے تو اُس کی ”صندوقچی” ووٹوں کی عدم موجودگی کے سبب خود ہی شرم سے پانی پانی ہو جاتی ہے۔ کیا ہی اچھّا ہوتا جو حاکمانِ وقت حکومت کی باگ ڈور اینکرز کو سونپ کر خود چین کی نیند سوتے لیکن چین کی نیند اُن کے نصیب میں کہاں؟۔ اب یہ اینکرز اُمیدِ فردا کے سہارے سیاستدانوں کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہوئے چینل چینل پھرتے رہتے ہیں۔آخر ”لوٹا کریسی” کا بھرم بھی تو رکھنا ہوتا ہے ناں۔

Quaid-e-Azam
Quaid-e-Azam

ہمیں چونکہ دانشور کہلانے کا جنوں ہے اسی لیے آجکل ہم بھی اپنے سیکولر بھائیوں کی طرح جبیںِ دانش پہ شکنیں ڈال کر نیم باز آنکھوں کے ساتھ مُنہ تھوڑا ٹیڑھا کرکے بات کرنے کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ ارسطوانہ ذہانت کے دعوے دار ہمارے سیکولر بھائی گزشتہ 66 سالوں سے قوم کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ قائدِ اعظم اور اقبال سیکولر پاکستان بنانا چاہتے تھے۔ ہم چونکہ اُن کی ”بزرجمہری” کے آگے زانوے تلمذ طے کر چکے ہیں اِس لیے ہم بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں اور وہ جو حضرتِ قائد نے یہ فرمایا تھا کہ ہمیں زمین کا ایک ایسا ٹکڑا درکار ہے جسے ہم اسلام کی تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کر سکیں۔

وہ تو دراصل اُنہوں نے ”گاندھی جی ” کو ”چھیڑ” کر مزہ لینے کے لیے کہا تھا اور حضرتِ اقبال نے بھی محض مسلمانانِ ہند کو خوش کرنے کے لیے اپنی شاعری کی بنیاد ہی اسلام پر رکھی۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ دیں ہاتھ سے دے کر اگر آزاد ہو ملت ہے ایسی تجارت میں مسلماں کو خسارہ اُس کے سیکولر نظریات کے حامل ہونے میں بھلا کیا شک رہ جاتا ہے؟۔ قائد کے اولین سوانح نگار ہیکٹر بولائیتھونے جو متعدد بار یہ لکھا اور مختلف حوالے دے کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ قائدِ اعظم اسلامی نظریات کو بنیاد بنا کر سر زمینِ ہند کی تقسیم چاہتے تھے، اُس پر یقین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بولائیتھوتو تھا ہی جھوٹا۔

اُس نے یقیناََ ہمارے ”مولویوں ” سے پیسے کھائے ہونگے۔ اگر کسی کو سچ جاننے کا شوق ہو تو اُسے ہمارے سیکولر دانشوروں سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ سچ کی ”شب دیگ” صرف انہی کے ہاں پائی جاتی ہے۔ اگرپھر بھی تسلی نہ ہوتو NGO’s سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے لیکن اِس میں یہ احتیاط ضروری ہے کہ NGO’s سے تعلق رکھنے والی ایسی خواتین سے رجوع کیا جائے جو اپنی وضع قطع، چال ڈھال، گفت و شنید، نشست و برخاست اور لباس میں پاکستانی کم اور یورپین زیادہ لگتی ہوں۔ صرف یہی خواتین عہدِ جدید کے تقاضوں پر پورا اُترتی ہیںاور صرف وہی قائد اور اقبال پر اتھارٹی ہیں۔ ایسی خواتین نیوز چینلز پر تھوک کے حساب سے دستیاب ہیں۔

اور اینکرز اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے اکثر اِن کو بلا کر ساتھ کسی عالمِ دیں کو بٹھا دیتے ہیں کیونکہ اینکرز بھی خوب جانتے ہیں کہ یہ خواتین ”مولویوں” کے لتّے لینے کی ماہر ہیں۔ باقی سب پاکستانی خواتین تو ابھی تک عہدِ عتیق سے رشتہ جوڑے بیٹھی ہیں۔ یہ گھریلو خواتین عضوِ معطل اور معیشت پر بوجھ ہیں۔ رہبرانِ قوم کے فہم و فراست اور عقل و شعور میں تو کسی کو کوئی شک ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ تو” لاکھوں میں ایک ”اور چیدہ و چنیدہ ہوتے ہیں اور ہم بڑے اہتمام سے چلچلاتی دھوپ میں قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کے بعد اُنہیں ووٹ دے کر منتخب کرتے ہیں۔ لیکن حیرت تواُس وقت ہوتی ہے جب قوم انہی رہبروں کے خلاف ڈنڈے لے کر باہر نکل آتی ہے اور یہ تماشہ کبھی کبھار نہیں بلکہ ہمیشہ ہوتا ہے۔

Pakistani People
Pakistani People

اِس لیے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی قوم ہے ہی ”لوٹی” جو اپنے تراشیدہ بتوں کو اپنے ہی ہاتھوں توڑنے پرتُل جاتی ہے اِس میں ہمارے ”لیڈروں”کا کوئی قصور نہیں، قصور ہے تو صرف قوم کا جو اُلٹے پاؤں پھرنے میں ذرا دیر نہیں لگاتی۔اب یہی دیکھ لیجیئے کہ قوم نے کتنے چاؤ سے بھنگڑے ڈالتے ہوئے نواز لیگ کو منتخب کیا اور اب اُسی کے خلاف سڑکوں پہ نکلی ہوئی ہے۔اگر ہمارے رہبران کی فہم و فراست کا اندازہ لگانا ہے تو اُن کی وزارتوں سے لگا لیجئے۔ باقی وزارتیں تو بس ایویں ای ہوتی ہیں اصل وزارتیں تو داخلہ، خارجہ، خزانہ اور دفاع کی ہیں۔ اللہ بھلا کرے امریکہ کا جہاں سے ہماری خارجہ پالیسی بن کر آ جاتی ہے۔

داخلہ پالیسی ہم نے طالبان کو ٹھیکے پر دے رکھی ہے اور امورِ خزانہ کے لیے IMF زندہ باد۔ رہی وزارتِ دفاع تو اُس کی ہمیں سرے سے ضرورت ہی نہیں کیونکہ ہمارے پاس ایٹم بم ہے جسے جب جی چاہے گا چلا دیں گے کیونکہ بقول چوہدری شجاعت حسین ”ایٹم بم ہم نے شب برات پر پھُل جھڑیوں کی جگہ چلانے کے لیے نہیں رکھا ہوا۔ پوری دنیا ہمارے ایٹم بم سے خوفزدہ ہے اور ہم پوری دنیا سے۔ یہ تو وہی ہوا کہ ایک دفعہ ایک ہندو نے ایک جاٹ کو نیچے گرا لیا اور اُس کی چھاتی پر بیٹھ کر رونے لگا۔ ایک راہگیر نے پوچھا کہ ”کیوں رو رہے ہو؟۔ تو ہندو نے روتے ہوئے جواب دیا ”مینوں پتہ اے، جٹ جدوں وی اُٹھے گا، مینوں مارے گا۔

ہم نے جب سے ایٹم بم بنایا ہے، تب سے عالمِ خوف میں ہی ہیں۔ اسی خوف کی بنا پر ہم نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کو رسوا کیا اور یہی خوف ہمیں امریکہ کی اندھی، بے چہرہ جنگ میں دھکیل گیا۔ پتہ نہیں یہ خوف اور کیا گُل کھلائے گا۔ کاش کہ ہم نے گھاس کھا کر ایٹم بم نہ بنایا ہوتا۔ ہمارے علمائے دین بھی اپنے فہم و تدبر میں کسی سے کم نہیں۔ ہم نے تو یہ سمجھ رکھا تھا کہ ہمارے علماء کا تبلیغِ دیں، امامت، نکاح اور جنازے پڑھانے کے علاوہ کوئی کام نہیں لیکن اُنہوں نے اپنی فراست کے زور پر یہ ثابت کر دیا کہ زندگی کے ہر شعبے میں وہ مکمل فِٹ بیٹھتے ہیں۔ میدانِ سیاست میں علماء کے کردار سے مفر ممکن نہیں۔

جہاد میں اُن کا کوئی ثانی نہیں، تبلیغِ دین کے لیے اُنہوں نے کمال فراست سے اتنے فرقے بنا دیئے ہیں کہ جس کا جی چاہے اپنی مرضی کا دین منتخب کر لے۔ آجکل وہ اپنے ہی تراشیدہ طالبان کو اللہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واسطے دے کر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اِن علمائے کرام کے طالبان نامی شاگردانِ رشید ”میں نہ مانوں” کی رَٹ لگانے سے باز بھی نہیں آتے۔ اللہ بھلا کرے ہمارے علمائے کرام کا ، اگر یہ نہ ہوتے تو ہماری تو کسی نے نمازِ جنازہ بھی نہیں پڑھانی تھی۔ وجہ یہ ہے کہ غالب اکثریت کو تو نمازِ جنازہ آتی ہی نہیں۔ یہ غالب اکثریت میں نے مصلحتاََ لکھا ہے تاکہ لوگ ناراض نہ ہو جائیں حالانکہ میں لکھنا یہ چاہتی تھی کہ ننانوے فیصد کو نمازِ جنازہ نہیں آتی۔

Professor Riffat Mazhar
Professor Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
grip pakistan politicians Professor Riffat Mazhar wise پاکستان پروفیسر رفعت مظہر سیاستدان
Previous Post حکومت حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے عوام کو سستی بجلی، بہترین انفراسٹرکچر معاشی طور پر مضبوط اور پر امن ملک دینا چاہتے ہیں
Next Post نسلوں کا پاکستان
Rohail Akbar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close