
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑی دوسرے مقابلے میں بہترین پرفارمنس دکھائیں گے۔ زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا تھا کہ وہ سیریز جیتنے کے لئے پر امید ہیں۔
