Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سفرِ حج (ہفتم)

October 31, 2014October 31, 2014 0 1 min read
Hajj
Hajj
Hajj

تحریر : میر افسر امان
پاکستانی مکاتب کے درمیان پیٹے میں تین پل ہیں۔ جمرات کی طرف سے پل ملک خالد آتا ہے جو مکتب نمبر١٤ کے اوپر سے گزرتا ہے یہ پل ریلوے اسٹین نمبر ٣ اور نمبر ٢ کے درمیان ہے ،پل ملک عبد العزیز ریلوے اسٹیشن نمبر ٢ کے قریب سے پاکستانی مکتب نمبر١٦ سے گزرتا ہے۔ یہ پل ریلوے اسٹیشن نمبر ٢ کے قریب ہے۔پل ملک فیصل قربان گاہ کے راستے ہوتا ہوامزدلفہ کے قریب سے گزرتا ہوا مکتب نمبر ٧٤ کے اوپر گزرتا ہے۔ مکتب کے درمیان میں پل ملک فیصل سے پیدل چلنے کا راستہ جمرات تک ہے۔پیدل چلنے والوں کے لیے بہت سی سڑکیں ہیں۔سڑک نمبر٧١٤،٧١٨،٢٠٥،جوہرہ ٥٦،فہد ٦٨،٥٦٣ اور بہت سے نمبر کی سڑکیں مختلف سمتوں سے جمروت کی طرف جاتیں ہیں اور جو عازمین حج کی آسانی کے لیے بنائی گئی ہیں یہ تفصیل ہم نے نقشے سے لی ہے۔ہمارے مکاتب کی جگہ میں میں دوسرے ممالک کے بھی مکاتب بھی ہیں۔ پل ملک فیصل کے قریب میں قربان گاہ ہے۔مخالف سمت میں تینوں جمرات ہیں۔مکاتب کے اندر پاکستان حج آفس،ہسپتال،ڈسپنسری،ایمبولنس،پولیس اسٹیشن اور سول ڈیفنس موجود ہیں۔ ٩ ذی الحجہ کومنیٰ سے نماز فجر پڑھ کر سورج کے روشن ہونے تک عرفات کے روانہ ہوئے وہاں ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کرنی ہے۔ پھر کھڑے ہو کر مغرب تک اللہ سے گڑ گڑا کر رو رو کر دعائیں مانگنی ہیں۔ گناہوں کی معافی مانگنی ہے آیندہ گناہ نہ کرنے کا اللہ سے عہد کرنا ہے ۔اب ہمارا گروپ عرفات کے لیے روانہ ہوا۔

باہر سڑک پرمعلم کا نمایندہ مکتب نمبر ٧٥کا بورڈ لیے کھڑا ہے۔ ہمارا گروپ منیٰ کے خیمے سے نکل کر دو سڑکیں عبور کر کے ٹرین اسٹیشن نمبر١پر پہنچا۔ معلم کا نمایندہ غلطی سے ہمیں سیدھی سمت کی بجائے اولٹی سمت لیا گیا کافی دور جانے کے بعد پھر واپس سیدھی طرف پلٹا۔ واپسی پر وہاں مکتب نمبر ٨٣ وغیرہ کے لوگ کھڑے تھے۔ہمارے گروپ نمبر ٧٥ان میں مکس ہو گیا۔ جب ٧٥ نمبر مکتب کو آگے آنے کا اعلان ہوا تو بھیڑ کی وجہ سے ہم پھنس گئے اور اپنے گروپ سے بچھڑ گئے۔ بحر حال تقریباً ایک گھنٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچنے میں لگا اور ١٠ منٹ میں ٹرین نے عرفات پہنچا دیا۔ویل چیئر والوں کے لیے الیکٹرونک لفٹیں ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ سیڑیوں سے لوگ آگے کو جا رہے ہیں۔ ریلوے پلیٹ فارم پر لوگوں کو روک لیا گیا۔ہم سے پہلے والے گروپ کوٹرین پر سوار کیا گیا۔جب ٹرین چل پڑی تو ہمیںپلیٹ فارم پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔اس ترتیب سے قافلے عرفات پہنچنے لگے۔عرفات پہنچ کر کیمپ نمبر ٧٥ کی تلاش شروع ہوئی جبکہ کیمپ ہمارے سامنے ہی موجود تھا۔ہم نے گائیڈ سے کیمپ کا معلوم کیاتو اس نے نقشہ دیکھ کر ہمیں ٹرین اسٹیشن کی دوسری سمت جانے کا کہا۔مشکل یہ ہے کہ تمام گائیڈ سوائے عربی کے کچھ نہیں جانتے جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت دشواری ہوتی ہے یہی معاملہ ہمارے ساتھ بھی ہوا۔ہم اس کے کہنے پر اسٹیشن کی دوسری سمت پہنچ گئے۔وہاں جاکر دیکھاتو سامنے پاکستان کاجھنڈا لگا ہوا تھا ساتھ ہی کیمپ نمبر ٧٠ اور ٧٩ لکھے ہوئے ملے۔ ہمیں کچھ دیر کے لیے تسلی ہوئی۔ جب ہم نے ٧٥ نمبر کیمپ کا معلوم کیا تو بتایا گیا کہ کیمپ نمبر ٧٥ دوسری سمت پر ہے جدھر سے ہم آئے تھے۔عرفات کا نقشہ ہمارے پاس موجود تھا ہمارے ایک ساتھی نے اس کا غور سے مطالعہ کیا تو معلوم ہوا ہمارا کیمپ واقعی وہیں پر تھا یہاں سے ہمیں گائیڈ نے اس سمت بھیج دیا تھا۔جس راستے سے ہم آئے تھے انتظامیہ نے اس راستے سے واپس جانے سے ہمیںرو ک دیا کیونکہ وہ آنے کا راستہ ہے جانے کا راستہ دوسری طرف ہے۔ہمیں بہت دشواری ہوئی ہم ویل چیئر پر تھے ا ور ہمارا بیٹا ویل چیئر چلا رہا تھا۔ہمیں کہا گیا کہ آپ جنگلے کے ساتھ ساتھ جائیں اور آخر میں پہنچ کر دوسرے روڈ پر جا کر جنگلہ کراس کر کے اپنے کیمپ میں پہنچیں۔

ہم بڑی مشکل سے اس جنگلے کے پاس پہنچے۔ گارڈ نے ہمیں جنگلہ کراس نہیں کرنے دیا۔ اور کہا کہ آگے جائیں۔ ہم آگے گئے اور جنگلے پر کھڑے گائیڈ سے دوسری سمت کیمپ نمبر ٧٥ جانے کی درخواست کی مگر اس نے ہماری بات نہ مانی اور کہا کہ پیچھے والے جنگلے کے پاس جائو۔ہمیں وہیں کھڑا کر کے ہمارا ایک ساتھی عرفات کا نقشہ لیے پھر پہلے جنگلے کے پاس پہنچا اور جد وجہد کے بعد جنگلہ کراس کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس نے ہمیں فون پر اطلاع دی۔ اس دوران ایک اور شخص ہمارے پاس آ گیا اور اپنی کہانی بیان کرنے لگا کہ میں کیمپ نمبر ٧٥ میں تھا ہم نے دو دن سے کھانا نہیں کھایا اور میں کھانے کی تلاش میں سامنے ٧٥ نمبر کیمپ سے اس طرف آ گیا ۔ایک تو مجھے کھانانہیں ملا دوسرا اب مجھے انتظامیہ واپس جنگلہ کراس کرنے کی اجازت نہیں دے رہی جبکہ مجھے سامنے کیمپ نمبر ٧٥ نظر آ رہا ہے۔ ہم نے اس شخص سے کہا آئو آپ بھی ہمارے ساتھ چلو۔ ہم واپس پہلے گیٹ پر پہنچ گئے۔گیٹ پر کھڑے دونوں گائیڈ نے عربی میں کچھ بات کی اور ہمیں گیٹ کراس کرنے کی اجازت مل گئی۔کیونکہ ساتھ آنے والا شخص کیمپ نمبر ٧٥ کوجانتا تھا اس نے ہمیں منزل پر پہنچا دیا اور خود بھی اپنے گروپ میں جا ملا۔ اس شخص کو بھی گروپ سے اکیلے کی بجائے دو ساتھیوں کے ساتھ نکلنا تھا تاکہ راستے سے نہ بھٹکتا اور ہمیں بھی اپنا گروپ ہر حال میں نہیں چھوڑنا تھا تو دشواری نہ ہوتی۔ گائیڈ صاحبان کو بھی عربی کے علاوہ کوئی اور زبان نہ آنے کی وجہ سے یہ دشواری ہوئی۔ ایک تو ہم ویل چیئر پر تھے دوسرا میرا بیٹا سفری سامان بھی اُٹھایا ہوا تھا خیر اللہ اللہ کر کے عرفات پہنچ گئے۔ ہمارا گروپ جو تتر بتتر ہو گیا تھا کسی اور جگہ پڑائو ڈالے بیٹھا تھا ہم کسی اور سمت عرفات میں بیٹھ گئے۔ کچھ دیر بعد جب وضو کرنے گئے تو دوسرے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی۔یہ دشواری اس لیے ہوئی کہ ہم گروپ سے بچھڑ گئے تھے۔

Hajj
Hajj

ریل کی پٹڑی زمین سے کافی اونچائی پر ہے۔ جب جمرات کو کنکریاں مار دی جاتیں ہیں تو جمرات سے ریلوے اسٹیشن تک جانے کے لیے ٨سے ١٠ سیٹ کی گاڑیاں چلتی ہیں۔جو حجاج کو ریلوے اسٹیشن تک پہنچاتیں ہیں۔ جمرات سے عرفات تک ریلیں بجلی سے چلتی ہیں۔ ریلیں صاف ستھری اور ماڈرن ہیں۔تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہیں۔عرفات بھی پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ جنرل ضیا صاحب کے دور میں، عرفات میں پاکستان سے لائے گئے نیم کے سرسبز درخت لگائے گئے تھے جواب بھی موجود ہیں۔ درختوں سے موسم میں تبدیلی ہوتی ہے اور گرمی کی عدت کم ہوتی ہے۔رہائشوں کے قریب ہی لٹرین اور وضو خانے بنائے گئے ہیں۔یہاں پر صرف ظہر اور عصر کی دو نمازیں ادا کرنی ہوتیں ہیں اس لیے منیٰ کی طرح کا انتظام نہیں۔ نسبتاً پرانے قالیں بچھائے گئے ہیں۔ شامیانوں کے درمیان بانس لگائے گئے ہیں۔ مین ٹینٹوں شامیانوں کے درمیان لوگوں کے چلنے کے لیے راستے پکے بنائے گئے ہیں۔ٹینٹوں کے باہر گذر گاہوں پر کافی تعداد میں ٹھنڈے پانی کے کولرز رکھے ہوئے ہیں۔لیٹرین اور وضو کے لیے اچھا انتظام ہے۔ہم چار ساتھی ایک جگہ پر بیٹھے ہوئے تھے۔گروپ کے دوسرے حضرات ایک دوسری جگہ بیٹھے تھے۔ گفت و شنید کے بعد طے ہوا کہ مزدلفہ جانے کے وقت ہم ایک بار پھر اکٹھے ہو جائیں گے۔ ایسا ہی ہوا مغرب سے تھوڑا پہلے ہم چاروں ساتھی چل کر اپنے گروپ کے پاس پہنچ گئے۔ اگر بیت اللہ کی سمت سے دیکھا جائے تو ہمارا گروپ عرفات کے آخری حصے میں بیٹھا ہوا تھا۔

معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ باہر مین روڈ پر لوگ مشروبات جس میں لسی ،جوئس شامل تھا بانٹ رہے ہیں لوگوں نے کھانا بھی حاجیوں کے درمیان بانٹا۔ لوگ کریٹ کے کریٹ لا رہے ہیں۔ہم باہر تو نہیں گئے برابر کے دوستوں نے ہمیں بھی لسی اور مشروبات پیش کیں۔یہاں بھی حاجیوں کی خوب خدمت کی گئی۔منیٰ کی طرح یہاں عرفات میں بھی سارے وقت ہیلی کاپٹروں کے غول کے غول فضائی جائزہ لیتے رہے۔مغرب کی آذان کے قریب یہاں سے مزدلفہ روانہ ہونا ہے۔آج جمعہ ہے لوگ کہہ رہے ہیں جمعہ کی وجہ سے حج اکبر ہے۔مسجد نمرہ سے خطبے کی آواز سنائی دے رہی ہے جو ٹینٹوں میں ہی بیٹھ کر سنی گئی۔نقشہ پاکستانی مکاتب عرفات کے مطابق عرفات کے کناروں پردائرے کی شکل کی ایک سڑک نمبر ٩١ عرفات کے شمال سے جنوب تک پھیلی ہوئی ہے۔ عرفات کے درمیان میںدائرے کی شکل کی ایک اور سڑک نمبر ٨٣ بھی موجود ہے۔اس پر ٹریفک رواں دواں ہو گی۔ عرفات کے درمیان میں سڑک ملک فہد،سڑک سوتی غرب،سڑک جوہر ٥٦،سڑک ٥٤، سڑک ملک فیصل اور سڑک ملک عبدا لعزیز ہیں۔ریلوے لین بھی عرفات کے سامنے سے گزرتی ہے۔ عرفات میں بھی ہسپتال، ترین اسٹیشن،ڈسپنسری،ایمبولینس موجود ہیں۔پاکستانی مکاتب میں دوسرے ملک کے حاجی بھی ہیں۔ مکتب نمبر ٧٥ عرفات کے آخر میں ریلوے اسٹیشن نمبر ١ کے سامنے ہے۔ عرفات میںمغرب کی آذان سے چند منٹ پہلے ہمارا گروپ مزدلفہ کے لیے روانہ ہوا۔ٹرین پر پہنچنے کے لیے بہت رش ہو گیا۔ہمارا قافلہ ٹرین کے اسٹیشن کے لیے آگے بڑھ رہا تھا کہ رش بہت زیادہ ہو گیا۔اس دوران سیکورٹی کی گاڑی سارن زور سے بجاتی ہوئی رش میں گھس گئی۔ سیکورٹی کی گاڑی١٥ منٹ رینگتے ہوئے رش کے آدھے حصے تک پہنچی۔ادھر انتظامیہ اسٹیشن جانے کے لیے راستہ نہیں کھول رہی تھی۔ایک وقت میں دو پریشانیوں نے لوگوں کو مبتلا کر دیا۔رش میں سے ایک صحت مند شخص گاڑی کے سامنے کھڑا ہو گیا اور چلا کر کہنے لگا اس گاڑی کو میں آگے نہیں جانے دوں گا۔ آپ کو ہمارا احساس نہیں ہے۔سیکورٹی والوں کو مجبوراً گاڑی پیچھے کرنی پڑی اور لوگوں کو سکون ہوا۔

اسی دوران ہمارا گروپ رش سے بچنے کے لیے ایک طرف ہو گیا۔ عورتوں کو ایک طرف بیٹھا دیا گیا۔ایک گھنٹہ بعد رش ختم ہوا تو ہمارا گروپ اسٹیشن جانے کے لیے اندر داخل ہوا۔یعنی دو گھنٹے کے انتظار اور جد و جہد کے بعد ریلوے پلیٹ فارم پر پہنچے ۔ریل کا ٥ منٹ انتظار کیا ریل میں سوار ہوئے اور١٠ منٹ میں منزل یعنی مزدلفہ پر پہنچ گئے۔ویسے وہاں سے ایک گھنٹے میں پیدل لوگ آرام سے منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔ٹرین سے اترتے ہی لوگوں نے آگے جانے کی بجائے اسٹیشن پر ہی ڈھیرے ڈال دیے۔ہمارا گروپ بھی آگے بڑھتا گیا اور کچھ دیر چلنے کے بعد سڑک کی دائیں جانب ہی ڈھیرے ڈال دیے۔ قارئین! حاجیوں کو جتنی بھی پریشانی ہوتی ہے وہ حاجیوں کی اپنی بے صبری اور قوانین کی پابندی نہ کرنے سے ہوتی ہے سعودی حکومت نے حاجیوں کی سہولت کے لیے بہت بہترین انتظامات کیے ہوئے ہیں حاجی ان کی پابندی نہیں کرتے جس وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔ (باقی آیندہ)

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان
mirafsaraman@gmail.com

Share this:
Tags:
Pakistani pilgrimage railway roads sacrifice schools station travel اسٹیشن پاکستانی پل حج ریلوے سڑکیں قربان
Flood Aid Distribution
Previous Post راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے راولپنڈی کے قریب بنائل کے سیلاب زدگان میں امداد تقسیم کی
Next Post ایڈیٹر کی ڈاک ڈاکٹر طارق فضل چوہدری (ایم این اے) کے نام
Islamabad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close